کوئلے کی وزارت
کوئلے کے سکریٹری نے کوئلہ درپن پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
21 JAN 2022 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جنوری 2022/کوئلے کے شعبے سے متعلق کلیدی اور اہم کارکردگی کے اشاروں یعنی انڈیکیٹرس (کے پی آئی ایس ) کو مشتر ک کرنے کے لئے آج یہاں کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے ایک پورٹل ’’کوئلہ درپن‘‘ کاآغاز کیا ہے۔
ابتدا کے دن کے موقع پر ،پورٹل کے پاس مندرجہ ذیل کے پی آئیز ہیں-1۔کوئلہ /لیگنائٹ کی پیداوار،2۔کوئلہ/لیگنائٹ آف ٹیک،3۔ایکسپورلیشن ڈیٹا (کھوج سے متعلق اعدادوشمار)، 4۔مرکزی شعبہ کی اسکیمیں، 5۔ تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کی اسٹاک ،6۔بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ،7۔ بلاکس کی تقسیم (سی ایم ایس پی/ایم ایم ڈی آر) 8۔ بڑی کوئلہ کانوں (سی آئی ایل) کی نگرانی، 9۔کوئلے کی قیمت۔
اس تقریب میں کوئلے کی وزارت اور پی ایس یو ایس کے سینئر افسران(ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ) نے شرکت کی۔ پورٹل کو مزید صارف دوست (یوزرس فرینڈلی)بنانے کے لئے افسران کی جانب سے تجاویز /آرا پیش کی گئیں۔
پورٹل کو زیادہ سے زیادہ عوامی رسائی کے لئے وزارت کوئلہ کی ویب سائٹ ((https://coal.gov.in)) کے ذریعہ قابل رسائی بنایا گیا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-614
(Release ID: 1791615)
Visitor Counter : 163