محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس کے کل ہند اعداد
Posted On:
20 JAN 2022 5:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20؍جنوری؍2022
- دسمبر 2021ء کے لئے زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے صارفین کی قیمتوں کے کل ہند اعداد (بنیاد:1986-87=100)میں سے ہر ایک میں 5پوائنٹس کا اضافہ ہوا ور یہ بالترتیب 1097اور 1106رہے۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام انڈیکس میں اضافے کی بڑی وجہ ایندھن اور روشنی گروپ نیز مختلف اشیاء سے متعلق گروپ میں 1.72اور 1.58پوائنٹس نیز 1.02 اور 1.06پوانٹس میں بالترتیب اضافے کے سبب ہوا ہے، جس کی وجہ ایندھن کی لڑکی، مٹی کے تیل، دوا ، بال کٹوانے کے چار جز ، بس کرائے، منہ دوھونے کے صابن اور کپڑے دھونے کے صابن کی قیمت میں اضافہ ہے۔
- انڈیکس میں اضافہ؍کمی ریاست وار مختلف ہے۔زرعی مزدوروں کے معاملے ، اس میں 11ریاستوں میں ایک سے 20پوائنٹس کا اضافہ اور 8ریاستوں میں ایک سے 12پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اُڈیشہ میں یہ جوں کا توں رہا۔تمل ناڈو کا انڈیکس 1290پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر رہا ہے، جبکہ ہماچل پردیش 861 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نیچے رہا۔
- دیہی مزدوروں کے سلسلے میں اس میں 11ریاستوں میں ایک سے 20پوائنٹس کا اضافہ اور 8ریاستوں میں ایک سے 14پوائنٹس کی کمی ہوئی، جبکہ اُڈیشہ میں یہ جوں کا توں رہا۔ تمل ناڈو 1276پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا اور ہماچل پردیش 915پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نیچے رہا۔
- ریاستوں میں زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس کے نمبروں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ تمل ناڈو میں دیکھا گیا(ہر ایک میں 20پوائنٹس)جس کی اصل وجہ سبزیوں اور پھلوں، پیاز، ہری مرچ؍خشک، ہلدی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔ اس کے برعکس زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی ہماچل پردیش میں دیکھی گئی(بالترتیب 12پوائنٹس اور 14پوائنٹس)، جس کی اصل وجہ گیہوں کے آٹے ، دالوں، پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی رہی۔
- سی پی آئی –اے ایل اور سی پی آئی-آر ایل پر مبنی افراط زر کی ، پوائنٹس کے مطابق شرح دسمبر 2021ء میں 4.78فیصد اور 5.03فیصد رہی، جبکہ نومبر 2021ء میں یہ بالترتیب 3.02 فیصد اور 3.38فیصد اور اس سے پچھلے سال اسی مہینے کے دوران یہ بالترتیب 3.25فیصد اور 3.34فیصد تھی۔اسی طرح دسمبر 2021ء میں خوراک کی افراط زر 2.99فیصد اور 3.17فیصد رہی،جبکہ نومبر 2021ء میں بالترتیب 0.88فیصد اور 1.07فیصد تھی اور اس سے پچھلے سال مہینے کے دوران یہ بالترتیب 2.97فیصد اور 2.96فیصد رہی۔
- صارفین کی قیمتوں کے کل ہند انڈیکس کے اعداد(عام اور گروپ کے مطابق):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
Nov.,2021
|
Dec.,2021
|
Nov.,2021
|
Dec.,2021
|
عام انڈیکس
|
1092
|
1097
|
1101
|
1106
|
خوراک
|
1034
|
1035
|
1042
|
1042
|
پان، سپاری وغیرہ
|
1845
|
1857
|
1857
|
1867
|
ایندھن و روشنی
|
1178
|
1198
|
1174
|
1194
|
ملبوسات ، بستر اور جوتے چپل
|
1106
|
1116
|
1134
|
1143
|
مختلف اشیاء
|
1140
|
1149
|
1143
|
1152
|
- جنوری 2022 ءکے لئے سی پی آئی –اے ایل اور آر ایل، 28فروری 2022ء کو جاری کیا جائے گا۔
************
ش ح-اس- ن ع
U. No.592
(Release ID: 1791508)
Visitor Counter : 166