مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی سی آئی ایل نے ایس ڈی ایم سی کی مدد سے ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 1 میں ساؤتھ دلی علاقے میں پہلا ای –وھیکل چارجنگ اسٹیشن شروع کیا
Posted On:
20 JAN 2022 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 جنوری،2022 /مواصلات کی وزارت کے تحت مواصلات کے محکمے کی مینی رتن زمرہ ایک درجے کی کمپنی ٹی سی آئی ایل نے ایس ڈی ایم سی کی مدد سے 20.01.2022 کو ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 1 میں جنوبی دلی کے علاقے میں پہلا ای – وھیکل چارجنگ اسٹیشن شروع کیا۔ خارجی امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے ٹی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب سنجیو کمار اور علاقے کی دیگر شخصیتوں کی موجودگی میں یہ افتتاح کیا۔
یہ ای – وھیکل چارجنگ اسٹیشن ان 65 ای – چارجنگ اسٹیشنوں میں سے ایک ہے جنہیں ٹی سی آئی ایل قائم کرے گا ۔ یہ اسٹیشن دلی کے شہریوں کے لیے جنوبی دلی علاقے میں اگلے چار مہینے میں بتدریج قائم کیے جائیں گے۔ ہر ایک چارجنگ اسٹیشن پر ایک وقت میں 6 دو پہیہ / تی پہیہ اور چار پہیوں والی گاڑیاں چارج کی جا سکیں گی۔
یہ چارجنگ اسٹیشن سی سی ٹی وی کیمروں اور وائی فائی سہولیات سے لیس ہیں۔ جنہیں کوئی بھی عام آدمی استعمال کر سکتا ہے ۔اس اسٹیشن پر 6 کلو واٹ کا ایک شمسی پینل بھی نصب کیا گیا ہے۔
ای-وھیکل چارجنگ اسٹیشن سے ای –وھیکل کے استعمال کو مقبول بنانے اور دلی میٹرو شہر میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –578
(Release ID: 1791360)
Visitor Counter : 174