سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ڈنمارک نے صاف ستھری ہائیڈروجن سمیت صاف ستھرے ایندھن کے سلسلے میں مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے

Posted On: 19 JAN 2022 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جنوری،2022 /بھارت اور ڈنمارک نے 14 جنوری ، 2022 کو ایس اینڈ ٹی کی مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں صاف ستھری ہائیڈروجن سمیت ، صاف ستھرے ایندھن کے سلسلے میں مشترکہ تحقیق و ترقی کا کام شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ کمیٹی نے دونوں ملکوں کے سائنس و ٹکنالوجی  اور اختراع کے شعبے میں اہم ترجیحات اور ترقیات پر تبادلۂ خیال کیا جس میں اس ورچوئل میٹنگ کے دوران ماحول دوست تحقیق ، ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں سرمایہ کاری کےلیے مستقبل کی حکمت عملی کے ماحول دوست طور طریقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کمیٹی نے مشن کے انداز میں تحقیق ، اختراع اور ٹکنالوجی تیار کرنے کے میدانوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا ۔ اس میں آب و ہوا اور ماحول دوست تبدیلیوں ، توانائی ، پانی، کچرا، کھانا وغیرہ شامل ہے جیسا کہ ماحول دوست اہم شراکت داری  - لائحہ عمل 25-2020 کو منظوری دیتے ہوئے دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔  انہوں نے  شراکت داری کے فروغ کے لیے تین چار ویبینارز منعقد کرنے سے اتفاق کیا اور صاف ستھری ہائیڈروجن سمیت ماحول دوست ایندھن کے سلسلے میں تجاویز کے لیے آواز اٹھائے جانے کو بڑھاوا دینے پر زور دیا۔ مشترکہ کمیٹی نے پچھلی ان دو مشترکہ اپیلوں پر جاری پروجیکٹوں کی پیشکش کا بھی جائزہ لیا جن پر توانائی سے متعلق تحقیق ، پانی ، سائبر فزیکل نظام اور حیاتیاتی وسائل و ثانوی زراعت کے میدانوں میں عمل درآمد کیا جا رہاہے۔

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے تحت بین الاقوامی تعاون کے مشیر و سربراہ جناب ایس کے وارشنی اور ڈنمارک حکومت کی  اعلیٰ تعلیم اور سائنس سے متعلق ڈنمارک کی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اسٹائن جورگینسن  نے کی۔ مشرکہ کمیٹی سے ڈنمارک میں بھارت کی سفیر عزت مآب محترمہ پوجا کپور  اور نئی دلی میں ڈنمارک کے سفیر عزت مآب جناب فریڈی سوین نے بھی خطاب کیا۔  بھارت کی طرف سے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے ، بایو ٹکنالوجی کے محکمے ، ارضیاتی علوم کی وزارت اور سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –541


(Release ID: 1791094) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil