شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے منی پور کے سیناپتی ضلع میں اپیکس کلسٹر کمیونٹی ریسورس ڈیولپمنٹ سوسائٹی (اے سی سی او آر ڈی ایس) کے ذریعے دیہی علاقوں میں استحکام و ترقی

Posted On: 19 JAN 2022 5:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19/جنوری 2022 ۔ اپیکس کلسٹر کمیونٹی ریسورس ڈیولپمنٹ سوسائٹی (اے سی سی او آر ڈی ایس) ایک غیرمنفعت بخش ادارہ ہے جس کا قیام سال 2006 میں (1989 کے منی پور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ -I کے تحت رجسٹریشن نمبر 796 کے تحت) عمل میں آیا تھا اور جو شمال مشرقی خطے میں کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) کے ذریعہ شمال مشرقی خطہ کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی) فیز-I کے تحت قائم کیا گیا تھااور جسےبھارت سرکار کے شمال شمالی خطے کی ترقی کی وزارت کے این ای سی اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) کے ذریعے مشترکہ طور پر مالی مدد دی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111CK5J.png

منی پور کے سیناپتی ضلع میں اے سی سی او آر ڈی ایس کے عہدیداران

اے سی سی او آر ڈی ایس دیہی برادریوں کی پائیدار سماجی - اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے قرض اور صلاحیت سازی، صنعتوں اور کمیونٹی وسائل کو فروغ دینے جیسی دیگر معاون خدمات دستیاب کراکر ماحول کو سازگار بنارہا ہے جو معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے اور علاقے میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھتی ہے۔ اے سی سی او آر ڈی ایس 589 خودامدادی گروپوں (ایس ایچ جی)، 143 قدرتی وسائل بندوبست گروپوں (این اے آر ایم جی)، 35 ایس ایچ جی فیڈریشنوں اور 21 این اے آر ایم ایم جی کلسٹر تنظیموں کا ایک گروپ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2222IENO.jpg

اے سی سی او آر ڈی ایس کی جانب سے منعقدہ کئے گئے فروغ ہنرمندی پروگرام

اے سی سی او آر ڈی ایس نابارڈ، کے وی کے، ضلع انتظامیہ، جنگل، ویٹرنری، باغبانی، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

رواں سرگرمیاں:

  1. مائیکروفائیننس : اے سی سی او آر ڈی ایس سے سیلف – فائیننس
  2. خصوصی ایس ایچ جی پی آئی (پرانے 100 این ای آر سی او آر ایم پی، ایس ایچ جی) : نابارڈ کے توسط سے
  3. ایس ایچ جی پی آئی (100 نئے ایس ایچ جی) : نابارڈ کے توسط سے
  4. نابارڈ کے توسط سے ٹرائبل ڈیولپمنٹ فنڈ پروجیکٹ
  5. نابارڈ کے توسط سے لائیولی ہوڈ اینڈ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پروگرام

اہم حصول یابیاں:

  1. اے سی سی او آر ڈی ایس مائیکرو فائیننس کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اس نے آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لئے 200 ایس ایچ جی کو کم شرح سود (14 فیصد سالانہ) پر قرض کی سہولت فراہم کی۔
  2. این ای آر سی او آر ایم پی / آئی ایف اے ڈی کے تحت سیناپتی اور کانگپوکپی ضلع میں 600 سے زیادہ ایس ایچ جی اور ایس ایچ پی آئی / این اے بی اے آر ڈی – نابارڈ پروگرام کے تحت 150 ایس ایچ جی کو فروغ دیا۔
  3. بینکوں کے ساتھ 100 ایس ایچ جی کو کریڈٹ لنکنگ کی سہولت دی گئی۔
  4. ایل ای ڈی پی کے تحت 150 خواتین اور نابارڈ کے ذریعے حمایت یافتہ ایم ای ڈی پی کے تحت 90 خواتین کو ٹریننگ دی گئی۔
  5. نابارڈ کے تحت 15 فائیننشیل لٹریسی اویئرنیس پروگرام منعقد کئے گئے۔
  6. نابارڈ کے تحت تڈوبی بازار میں دیہی ہاٹ کی تعمیر کی گئی۔
  7. نابارڈ کے تحت سیناپتی ضلع میں دیہی مارٹ چل رہا ہے۔
  8. نابارڈ کے تحت 200 مستفیدین کے لئے ٹی ڈی ایف / واڈی پروجیکٹوں کو نافذ کیا گیا۔
  9. ایم ایس سی بی اور نابارڈ کے ساتھ 40 مستفیدین پر مشتمل فیسیلی ٹیٹیڈ ایریا پر مبنی اسکیمیں (کریڈٹ لنکیج)۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.544



(Release ID: 1791082) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Manipuri