جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

کابینہ نے  بھارتی قابل تجدیدتوانائی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ(آئی آر ای ڈی اے )میں 1500کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کومنظوری دی


سال بھر میں تقریباً10200روزگار کے مواقع پیداکرنا اور تقریباً7.49ملین ٹن  سی او2/سالانہ کے برابرکاربن ڈائی –آکسائڈ کے اخراج میں کمی آئے گی

Posted On: 19 JAN 2022 3:41PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امورکی کابینہ کمیٹی نے آج بھارتی قابل تجدیدتوانائی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ(آئی آر ای ڈی اے )میں نقدی دیکر اکویٹی شیئر کی خرید کے ذریعہ 1500کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کومنظوری دے دی ہے۔

نقدی دیکر اکویٹی شیئرجاری کرنے سے سال بھر میں تقریباً10200 روزگار کے مواقع پیداہوں گے  اور تقریباً7.49ملین ٹن سی او2/سالانہ کے برابر کاربن ڈائی آکسائڈکے اخراج میں کمی آئیگی ۔

بھارت سرکار کے ذریعہ 1500کروڑ روپئے کی نقدی دیکر اضافی شیئر خریدنے سے آئی آر ای ڈی اے کی مندرجہ ذیل صلاحیت ہوجائے گی:

  1. قابل تجدیدتوانائی کے سیکٹر کو تقریبا12000کروڑ روپئے کا قرض ملے گا، جس سے قابل تجدیدتوانائی (آر ای )شعبے کی قرض کی ضرورت پوری ہوگی ، جو تقریباً 3500-4000میگا واٹ کی اضافی صلاحیت سے متعلق ہے ۔
  2. اسکی کل مالیت کو بڑھانے میں مددملے گی ، جو اضافی آر ای  قرض کے لیے مددگارہوگی ۔اس طرح سرکار کے ذریعہ طے شدہ آر ای اہداف  کے حصول میں بہتر تعاون ہوسکے  گا۔
  3. قرض دینے اور لینے کے عمل میں سہولت کے لیے پونجی جوکھم پر مبنی اثاثہ کے تناسب میں (سی آر اے آر )میں بہتری آئیگی۔

آئی آر ای ڈی  اے ، ایک منی رتن (زمرہ-1)کمپنی ہے ، جو جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت ہے ۔اس کا قیام 1987میں ہواتھا ، تاکہ قابل تجدیدتوانائی (آر ای )کے شعبہ کے لیے  ایک  مخصوص غیر بینکنگ مالی ایجنسی کے طورپرکام ہوسکے ۔ آئی آر ای ڈی  اے کو 34سال سے زیادہ کا تکنیکی –تجاری تجربہ ہے ۔وہ آر ای  پروجکٹ  کی فائنانسنگ میں اہم کردار اداکرتاہے ، جس سے مالی اداروں /بینکوں کو اس شعبہ میں قرض دینے میں اعتماد پیداہوتاہے ۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:537)



(Release ID: 1791041) Visitor Counter : 132