سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے کوزی کوڈ میں معذور لوگوں کی ہنر مندی کے فروغ، باز آبادکاری اور اُنہیں بااختیار بنانے کے لئے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی مرکزی عمارت کے ڈیجیٹل افتتاح کے دوران آج ڈیجیٹل نیوز لیٹر کا ڈیجیٹل اجرا کیا

Posted On: 18 JAN 2022 7:59PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے آج کوزی کوڈ میں معذور لوگوں کی ہنر مندی کے فروغ، باز آبادکاری اور اُنہیں بااختیار بنانے کے لئے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی مرکزی عمارت کے ڈیجیٹل افتتاح کے دوران متعلقہ محکمے کے ذوماہی ڈیجیٹل نیوز لیٹر کے اولین شمارے کا اجرا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OKTP.jpg

انہوں نے کہا کہ معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے کی طرف سے ای نیوز لیٹر کا اجرا ایک بامعنی اقدام ہے۔ یہ معذورین کی مجموعی بہتری کے لئے حکومت کی طرف سے نافذ العمل پالیسیوں، اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرے گا اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے محکمہ کے پہلے ذو ماہی ای نیوز لیٹر کے اجرا کے دوران کہا کہ ہماری حکومت کا بنیادی منتر سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ای نیوز لیٹر اس رُخ پر اہم کردار ادا کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ محکمہ اس ای نیوز لیٹر کو مزید سود مند بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024XRT.jpg

انہوں نے کوزی کوڈ میں واقع دی سی آر سی ایس آر ای کی انتظامی عمارت کا بھی افتتاح کیا جو تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 48,000 مربع فٹ کے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کیرالہ نشیں معذورین کو مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔سی آر سی واقع کوزی کوڈ کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں معذورین کے لئے ایک ہی مقام پر مختلف خدمات کلینکل اور بحالی کی خدمات وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔

ہمارا ملک معذوروں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور ہم وزیر اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور معذوروں کے لئے ایک ایسا  ماحول پیدا کریں گے جس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور اسی کے ساتھ  بالخصوص اُن کی اور بالعموم  انسانیت کی بہتری کے لئے  باز آباد کاری کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی، محترمہ پرتیما بھومک اور جناب رام داس اتھوال، وزیر مملکت، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، جناب راجیو چندر شیکھر، وزیر مملکت، وزارت خارجہ اور پارلیمانی امور، جناب وی مرلی دھرن، کیرالہ کے اعلیٰ تعلیم اور سماجی انصاف کے وزیر، پروفیسر آر بندو، پارلیمانی رُکن جناب ایم کے راگھون، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری،  محترمہ انجلی بھاوڑا، ڈائریکٹر، این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی، جناب نچیکیتا راوت بھی تقریب میں موجود تھے۔

****

 

U.No:519

ش ح۔رف ۔ س ا



(Release ID: 1790821) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi