وزارت سیاحت
مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے قومی جنگی یادگار میں بازگشت تقریب میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
قومی جنگی یادگار حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کرتا ہے، تمام ریاستوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنا چاہیے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
18 JAN 2022 7:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،۱۸ جنوری ،2022
شمالی مشرقی خطے کی ترقی نیز سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار میں بازگشت تقریب میں شرکت کی اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے اور جنگ کے دوران شجاعت و بہادری کے لازوال کارنامے انجام دئے ہیں۔ جناب ریڈی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ میموریل پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا اگلا حصہ ہر شام غروب آفتاب سے قبل منعقد ہوتا ہے۔

جناب جی کشن ریڈی نے میموریل کا جائزہ بھی لیا اور ملک کی حفاظت کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کی جنگوں اوردیگرمہمات کی تصویر کشی کرنے والے درودیوارکا بغور معائنہ کیا۔ جناب ریڈی نے شہداء کو ورچوئل طریقے سے خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مرکزی وزیر نے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کے دوران ملک کے لیے قربانی پیش کرنے والے شہداء کی یاد میں بنائے گئے نیشنل وار میموریل کا دورہ کریں۔ اور جیسا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، جناب ریڈی نے زور دیا کہ تمام ریاستوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو یہاں ضرور آنا چاہیے اور قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنا چاہیے، جو ہر فرد کو حب الوطنی کے جذبے سے متاثر کرتا ہے۔

نیشنل وار میوزیم اپنی مسلح افواج کے لیے قوم کی شکرگزاری کی نمائندگی کرتا ہے۔ یادگار ہمارے شہریوں میں ہم آہنگی، اعلیٰ اخلاقی اقدار، قربانی اور قومی فخر کے احساس کو مضبوط کرنے کی ایک علامت ہے۔ یہ آزادی کے بعد سے مختلف تنازعات، اقوام متحدہ کی مہمات ، انسانی امداد اورہنگامی حالات میں آفات سے نمٹنے کےلئے فوری طورپر حرکت میں آنے والے ہمارے فوجیوں کی قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے2019 میں اپنے افتتاح کے بعد سے قومی جنگی یادگار ،قومی دارالحکومت دہلی آنے والے شہریوں اور سیاحوں میں بہت مقبول ہو گیا ہے۔


وزیر اعظم 25 فروری 2019 کو قومی جنگی یادگار کا افتتاح کیا تھا اور اسے قوم کے نام وقف کیا تھا۔ قومی جنگی یادگار کے علاوہ، یہاں 21 بہادر فوجیوں کے مجسموں کے لیے ایک مقام بھی وقف ہے، جنہیں ملک میں بہادری کےلئے دئے جانے والے سب سے بڑے انعام ’پرم ویر چکر ‘ سے نوازا جا چکا ہے۔ یادگار کا احاطہ شاندار راج پتھ اور سنٹرل وسٹا کی موجودہ ترتیب اور ہم آہنگی کی نمائش کرتا ہے۔ ماحول سے مطابقت رکھنے اور اس کی تزئین کاری اور فن تعمیر کی سادگی وخوش اسلوبی پر نظر رکھتے ہوئے اسے برقرار رکھا گیا ہے۔ مرکزی یادگار کا ڈیزائن اس بات کی مثال ہے کہ اپنے فرائض کو انجام دینے میں ایک سپاہی کی جانب سے دی گئی عظیم قربانی نہ صرف اسے لافانی بناتی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ایک سپاہی کی روح ابدی ہوتی ہے۔

http://nationalwarmemorial.gov.in/
نوجوان نسل اور وسیع تر سامعین تک نیشنل وار میموریل کی رسائی کو بڑھانے کے لیے، نیشنل وار میموریل ویب سائٹ، موبائل ایپ کی تخلیق اور انٹرایکٹو اسکرینز کی تخلیق کے ساتھ میموریل کی ڈیجیٹل اپیل کو بڑھایا گیا ہے۔
نیشنل وار میموریل ویب سائٹ/موبائل ایپ ،میموریل کی تاریخ، اہمیت، تصور اور جنگی ہلاکتوں کی تفصیلات کو ظاہر کرتی ہے۔ ویب سائٹ/ایپ میں شامل خصوصیات میں 21 علاقائی زبانوں میں کثری لسانی مواد دستیاب ہے تاکہ ملک بھر سے آنے والوں کےلئے سہولیات بآسانی فراہم کی جا سکیں۔
قومی جنگی یادگار پر غروب آفتاب سے پہلے روزانہ ری بازگشت کی تقریب اور شہدا کے لواحقین کی طرف سے روزانہ (نیکسٹ آف کِن ) کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ میموریل میں یومیہ تقریباً 6000-8000 زائرین ہفتے کے دن اور 15000-20000 ویک اینڈ پر آتے ہیں۔
وار میمول کی مزید تفصیلات کےلئے یہاں کلک کریں
********
ش ح ۔ا م۔
U:514
(Release ID: 1790798)
Visitor Counter : 202