نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے ملک کی ترقی میں دیہی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں سے دیہی خدمات کو ایک مشن کے طور پر اپنانے کی اپیل کی
نوجوانوں میں ہنرمندی کا فروغ، آبادیاتی فوائد کے حصول کی کنجی: نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ نے سورن بھارت ٹرسٹ وجے واڑہ میں واقع فروغ ہنرمندی مرکز میں زیر تربیت افراد کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
18 JAN 2022 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 /جنوری 2022 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس بات پر زور دیا کہ دیہی ترقی میں تیزی لانا ملک کی ترقی کا لازمی جزو ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے صنعتی دنیا کے لیڈروں اور صنعت کار نوجوانوں سے دیہی خدمات کو ایک مشن کے طور پر لینے کی اپیل کی، جس میں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ ہو۔
آندھرا پردیش کے دورے کے دوران نائب صدر نے سورن بھارت ٹرسٹ، وجے واڑہ میں فروغ ہنرمندی کے متعدد پروگراموں کے تحت زیر تربیت افراد کے ساتھ بات چیت کی۔
شرکاء کی سخت محنت اور تندہی کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ ہمیشہ ان میں توانائی اور جدت طرازی کے تعلق سے للک دیکھنے کے تئیں پرجوش ہیں۔ انھوں نے انھیں ان کے شعبے میں عمدگی کے حصول کے لئے کوشش کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے خود کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
جناب نائیڈو نے آبادیاتی فوائد اور ملک کے نوجوانوں میں مضمر صلاحیت کے اظہار کے لئے فروغ ہنرمندی کی اہمیت پر زور دیا۔ اسی کام کے لئے مخصوص ایک فروغ ہنرمندی کی وزارت قائم کرکے ہنرمندی کو فروغ دینے کے تعلق سے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے لئے زیادہ سے زیادہ انفرادی اور نجی ادارہ جاتی پہل کی اپیل کی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.511
(Release ID: 1790783)
Visitor Counter : 156