صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 مفروضات بمقابلہ حقائق
میڈیا کی وہ رپورٹیں، جن میں یہ کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں ویکسین کی قلت ہے، حقیقتاً درست نہیں ہیں؛ یہ ریاست میں ویکسین کی ڈوزز کے دستیاب اسٹاک کی حقیقی عکاسی نہیں کرتی
مہاراشٹر میں کو-وکسین کی 24 لاکھ سے زیادہ غیر استعمال شدہ ڈوزز دستیاب ہیں؛ 6.35 اضافی ڈوزز آج موصول ہوئے ہیں
Posted On:
14 JAN 2022 2:47PM by PIB Delhi
کچھ میڈیا رپورٹوں میں یہ الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر میں ویکسین کی قلت ہے، ان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین کی کمی کے باعث سرکار ریاست میں ٹیکہ کاری میں اضافہ نہیں کرسکتی۔ ایسی خبریں درست نہیں ہیں بلکہ قطعی غلط ہیں۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ، آج (14 جنوری 2022) دستیاب خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے پاس کو- وکسین کے 24 لاکھ سے زیادہ غیر استعمال شدہ ڈوزز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آج 6.35 لاکھ اضافی ڈوزز موصول ہوئے ہیں۔ کو-وِن پر دستیاب ان کے ہفتہ وار استعمال کے اعداد وشمار کے مطابق، 15 سے 17 سال کی عمر کے اہل مستفیدین اور احتیاطی ٹیکہ کاری کے ضمن میں، مہاراشٹر کے ذریعہ کو- وکسین کااوسطاً استعمال تقریبا 2.94 لاکھ ڈوزز یومیہ ہے۔ لہذا اہل مستفیدین کو ، کو-وکسین کا ٹیکہ لگانے کے لئے ریاست کے پاس تقریبا 10 روز کے لئے ویکسین کے مناسب ڈوز موجود ہیں۔
مزید بر آں کووی شیلڈ کے ضمن میں آج کے مطابق ، ریاست کے پاس 1.24 کروڑ غیر استعمال شدہ اور بیلنس ڈوزز دستیاب ہیں۔ روزانہ 3.57 لاکھ کی تعداد میں اوسطا ٹیکہ کاری کے ساتھ یہ اسٹاک مستفیدین کے لئے 30 دنوں سے زیادہ تک کے لئے کافی ہوگا ، جنہیں ویکسین لگایا جانا ہے، لہذا میڈیا کی خبریں حقیقتاً درست نہیں ہیں اور یہ مہاراشٹر کے پاس بیلنس اور غیر استعمال شدہ کووڈ ویکسین کے ڈوزز کی دستیاب اسٹاک کی درست ترجمانی نہیں کرتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-471
(Release ID: 1790448)
Visitor Counter : 195