الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انفارمیشن  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے چپس  ٹو اسٹارٹ اپ(سی 2ایس)پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں، تحقیق وترقی کی تنظیموں،ا سٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز سے درخواستیں طلب کی ہیں


انفارمیشن  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے چپس  ٹو اسٹارٹ اپ(سی 2ایس)پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں، تحقیق وترقی کی تنظیموں،ا سٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز سے درخواستیں طلب کی ہیں

Posted On: 16 JAN 2022 6:37PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بھارت  کو اگلے سیمی کنڈکٹر مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے مطابق، الیکٹرانکس اور اطلاعات کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) نے اپنے چپس ٹو اسٹارٹ اپ(سی 2ایس )  پروگرام کے  تحت 100 تعلیمی اداروں، تحقیق وترقی کی  تنظیموں، اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

چِپس ٹو اسٹارٹ اپ(سی 2ایس) پروگرام کا مقصد بہت بڑے پیمانے پر انٹیگریشن(وی ایل ایس آئی) اور ایمبیڈڈ سسٹم ڈیزائن کے شعبے میں 85,000 اعلیٰ کوالٹی اور اہل انجینئرز کو تربیت دینا ہے اور مزید برآں اس کے نتیجے میں پانچ سال کی مدت کےدوران  175اے ایس آئی سیز(ایپلی کیشن اسپیسیفک انٹگریٹیڈ سرکٹس)، 20 سسٹم آن چپس (ایس او سی) اور آئی پی کور ریپوزٹری کے ورکنگ پروٹو ٹائپس کوفروغ دیناہے ۔ یہ بیچلرز،ماسٹرز اور ریسرچ کی سطح پر ایس او سی/سسٹم لیول ڈیزائن کے کلچر کی تعلیم دیکر الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ(ای ایس ڈی ایم) کی جگہ تیزی سے آگے بڑھنے  کی طرف ایک قدم ہوگا اورفیبلیس ڈیزائن میں شامل اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے ایک محرک کا کام کرے گا۔

یہ پروگرام ملک بھر کے تقریب  100 تعلیمی اداروں / تحقیق و ترقی کی تنظیموں (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی – آئی آئی ٹی ،  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی- این آئی ٹی ، آئی آئی آئی ٹی ، سرکاری / پرائیویٹ کالجوں اور تحقیق و ترقی کی تنظیموں سمیت ) میں نافذ کیا گیا جائے گا۔  اسٹارٹ اپ اور  ایم ایس ایم ایز بھی تعلیمی ادارے – صنعتی اشتراکی پروجیکٹ ،گرینڈ چیلنج /ہیکاتھنز/ آر ایف پی  کے تحت سسٹم/ایس او سی / آئی پی  کور کی ترقی کے لئے  اپنی تجاویز پیش کرکے پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔

سی 2 ایس پروگرام   الیکٹرانکس میں ویلیو چین کی ہر اکائی طرف توجہ دیتا ہے۔ جیسے معیاری افرادی قوت کی تربیت، تحقیق اور ترقی، ہارڈویئر آئی پی ڈیزائن، سسٹم ڈیزائن، ایپلیکیشن   آر اینڈ ڈ تحقیق و ترقی ، پروٹوٹائپ ڈیزائن اور تعلیم، صنعت، اسٹارٹ اپس اور  تحقیق و ترقی  کے  اداروں کی مدد سے تعیناتی۔

پروگرام کے تحت، اداروں کی مہارت، ٹیکنالوجی ریڈینس لیول  (ٹی آر ایل) اور پہلے کے ایس ایم ڈی پی  پروگراموں کے دوران حاصل ہونے والے ڈیزائن تجربے کی بنیاد پر،  تین الگ الگ زمروں میں تجاویز طلب کی جاتی ہیں، جیسے سسٹمز/ ایس او سی ایس/ اے ایس آئی سی/دوبارہ استعمال  کے قابل آئی پی کور کا ڈیزائن اور فروغ ، آئی پی / اے ایس آئی سی/ ایس او سی کے اپلیکیشن اورینٹیڈ ورکنگ پروٹوٹائپ  کا فروغ  اور اے ایس آئی سی / ایف پی جی اے  کے کونسپٹ اورینٹیڈ ری سرچ اور ترقی  کا پروف۔

الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت کام کررہی سی-ڈیک (سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ )  ایک سائنٹفک سوسائٹی  ہے،  جو پروگرام کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گی ۔

چپس ٹو اسٹارٹ اپ (سی 2 ایس) ویب سائٹ پر آن لائن  درخواستیں 31 جنوری 2022 تک دی جاسکتی ہیں۔

پروجیکٹ تجاویز کو پورٹل پر  مقررہ فارمیٹ میں سی 2 ایس پورٹل (www.c2s.gov.in) پرپیش کیا جانا چاہئے۔ پروگرام  کے تحت درخواست دینے والے اداروں کو پورٹل پر اہلیت سے متعلق بتائے گئے معیارات کو پورا کرنا ضروری ہے اور تجاویز کے رہنماخطوط کے مطابق ہونا چاہئے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:461)


(Release ID: 1790399) Visitor Counter : 223