کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آئی ٹی صنعت خدمات کی برآمدات کو بڑھا کر سالانہ ایک ٹریلین ڈالر کرنے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے
برآمدات میں اضافے کے لئے آئی ٹی فرموں کو جو بھی مدد درکار ہوگی،حکومت وہ مہیا کرائے گی:جناب گوئل
آئی ٹی صنعت نئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرکے عالمی پیمانے پر زیادہ بڑا رول ادا کرسکتی ہے:جناب گوئل
میٹنگ میں نیس کام،انفوسس،ٹیک مہندرا،فریکٹل اینیلیٹکس، Mphasis،وپرو، جنپیکٹ ڈبلیو این ایس گلوبل سروسز،ماسٹیک، ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز کے اعلیٰ لیڈروں نے حصہ لیا
Posted On:
16 JAN 2022 5:35PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور، خوراک اور نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئلنے ہندوستان کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں کے لیڈروں کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت اس شعبے کو ترقی میں تیزی لانے اور ہندوستان کی خدمات کی برآمدات کو بڑھا کر سالانہ ایک ٹریلین ڈالر کرنے کے لئے پوری مدد دے گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے سامان کی برآمدات کا اس سال کے لئے نشانہ چار سو بلین ڈالر مقرر کیا ہے جبکہ خدمات کی برآمدات 240 بلین سے 250 بلین ڈالر ہونے کا امکان ہے جو کہ بہت کم ہے۔ لیکن اس میں تیزی سے ترقی ہوسکتی ہے اور سامان کی برآمدات سے اس میں بڑھاوا ا ٓسکتا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ جب میں اس سلسلے کو دیکھتا ہوں تو مجھے ذاتی طور پر یہ یقین ہوتا ہے کہ یہ سب سے اوپر پہنچنے کی دوڑ ہے۔ ہم ایک ٹریلین پر پہنچ سکتے ہیں۔ یہی ہمارا حوصلہ اور یہی ہمارا مشن ہونا چاہئے۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ تیزی سے بڑھ کر ایکٹریلین ڈالر کے نشانےکو پار کر جائیں۔
جناب گوئل نے آبادی کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں میں آئی ٹی مراکز شروع کرنے کی آئی ٹی صنعت کی تجویز کا خیر مقدم کیا جس سے بے پناہ روزگار پیدا ہوں گے اور خطے میں ترقی آئے گی۔ انھوں نےکہا کہ آئی ٹی صنعت کو شہروں کا انتخاب کرنا چاہئے اور مرکزی حکومت انھیں تمام مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات فراہم کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ آئی ٹی صنعت نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات پر توجہ مرکوز کرکے ہندوستان کی خدمات کی برآمدات میں اہم رول ادا کرسکتی ہے، جس سے ہندوستان اس شعبے میں عالمی پیمانے پر زیادہ بڑا رول ادا کرے گا۔
ختم ہفتہ کو ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں وزیر موصوف نے آئی ٹی صنعت کے سرکردہ افراد سے کہا کہ انھیں ہائی ٹیک مصنوعات پر دھیان دینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ٹی صنعت نے اپنے بل بوتے پر بے نظیر ترقی کی ہے اور بہت سی کمپنیاں ایسے وقت میں پھلیں پھولیں جب ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کے لئے سازگار ایکو سسسٹم بی دستیاب نہیں تھا۔ جناب گوئلنے کہا کہ صنعتوں اور اندرونی کاروبار کے فروغ کا محکمہ (DPIIT) آئی ٹی صنعت کو ترقی کے لئے مطلوبہ تمام مدد فراہم کرے گا جو خدمات کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے مطلوب ہوں ۔
ورچوئل میٹنگ میں NASSCOM کے صدر جناب دیب جانی گھوش، انفوسس سی ای او جناب سلیل پاریکھ ، ٹیک مہندرا سی ای او اور ایم ڈی جناب سی پی گرنانی، جناب سری کانت ویلا مکنی اور سی ای او آر ٹی فیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فریکٹل اینلیٹکس، MOHASIS کے سی ای او جناب نتن راکیش، وپروچیئرمین ،جناب رشدپریم جی، GENPACT سی ای او جناب این وی تیاگی راجن ڈبلیو این ایس گلوبل سروسز گروپ سی ای او جناب کیشو آر مرگیش،MASTEX سی ای او جناب ہیرالال چندرن اور جناب کرشنن راما نجم اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے صدر اور سربراہ بزنس ٹیکنالوجی سروسز شامل تھے۔
آئی ٹی صنعت کے اکابرین نے کہا کہ اس سیکٹر میں گزشتہ سال زبردست ترقی ہوئی اور گزشتہ ایک ہفتے میں کمپنیوں کی جانب سے زبردست آمدنی کی اطلاعات نے آنے والے برسوں کے لئے رجحان طے کردیا ہے۔
****
U.No:459
ش ح۔رف ۔ س ا
(Release ID: 1790379)
Visitor Counter : 205