کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

چھیالیس (46)نئی صنعتوں، ایک انکیوبیٹر اور ایک ایکسلریٹر کونیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 کا فاتح قرار دیا گیا


اسٹارٹ اپ انڈیا کا تعلق لاکھوں خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے سے ہے: جناب پیوش گوئل

اسٹارٹ اپ مشن خود انحصار اور خود اعتماد ہندوستان کی پہچان ہے: جناب گوئل

جناب گوئل کا نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان کی آزادی کے سو سال منائے جانے کے آئندہ 25 سالہ امرت کال کے دوران قوم کی تعمیر کے لئے اسٹارٹ اپ کی صلاحیت پر کامل ترینیقین رکھتے ہیں: جناب گوئل

Posted On: 15 JAN 2022 6:52PM by PIB Delhi

جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کا تعلق لاکھوں خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے سے ہے۔ صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ اپ مشن خود انحصار اور خود اعتماد ہندوستان کی پہچان ہے۔

جنابِ گوئل نے کہا کہ خواہ وہ چنئی کے ماہی گیر کا بیٹا ہو یا کشمیر کے کشتی والے کی بیٹی، وہ سب اپنے خاندانوں اور اپنے لوگوں کے لئے خوشحال بنانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بڑی اور بہادرانہ سوچ رکھتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں اسٹارٹ اپس کے تعاون کو محسوس کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اعلان کیا ہے کہ اسٹارٹ اپ کلچر کا دائرہ ملک کے دور دراز علاقوں تک وسیع کرنے کے لئے 16 جنوری کو قومی اسٹارٹ اپ ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان کی آزادی کے سو سال منائے جانے کے آئندہ 25 سالہ امرت کال کے دوران قوم کی تعمیر کے لئے  اسٹارٹ اپ کی صلاحیت پر کامل ترینیقین رکھتے ہیں۔ وہ ہندوستان کو ’آتم نربھر‘ بنانے میں جدت طرازی کو سب سے مضبوط ترین ستون تسلیم کرتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نے جدت طرازی کو تقویت بخشنے کے لئے تین سوتروں (ستونوں) پر توجہ مرکوز کی ہے:

  • ایک سے زائد مراحل والے سرکاری عمل اور لال فیتہ شاہی کے جال سے کاروباری لوگوں کو نجات دلانے کیلئے 25,000 سے زیادہ تعمیلات میں کمی لائی گئی ہے اور ہر غلطی کو جرم پر محمول کرنے کی گرفت والے قوانین کی از سر نو درجہ بندی وغیرہ کی گئی ہے لیکن آسان ماحول میں کاروبار کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کے لئے مزید کیا کیا جا سکتا ہے؟
  • ادارہ جاتی میکانزم کی تعمیر، - انضباطی عمل اور خود ضابطگی کو مضبوط بنانا اور
  • نوجوان جدت طرازوں اور نئی صنعتوں کی رہنمائی جو مستقبل میں جدت کی وضاحت کرے گی۔

جناب گوئل نے نئی صنعتوں سے کہا کہ وہ بنیادی طور پر پانچ شعبوں پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ہندوستان کو دنیا کا پہلا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا حامل بنایا جا سکے:

1۔ہندوستانی زبانوں میں حل اور مندرجات تیار کریں۔

2۔ ایسی مصنوعات اور حل کو فروغ دیں جن کا سماجی اور اقتصادی اثر وسیع ہو۔

3۔ ملک بھر کے ہر ضلع میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا، - ہر ضلع میں 'اسٹارٹ اپ ایکسیس سینٹر' کا قیام۔

4۔ بلدیاتی اداروں کی سطح پر اختراعی زونز بنانا، اور

5۔ دنیا بھر کے بہترین طریقوں کو اپنائیں اور ہندوستان کی عالمی مسابقت کا دائرہ وسیع کریں۔

وزیر اعظم  کا حوالہ دیتے ہوئے،  جنابِ گوئل نے کہا کہ آج ہندوستان تیزی سے ایکیونیکورن سنچری بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان میں نئی صنعتوں کا سنہری دور اب شروع ہونے جا رہا ہے۔

حکومت جدت طرازی سے کام لینے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ آئیے ہم ہندوستان کے لئے اختراع کریں، ہندوستان سے اختراع کریں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے کہا کہ محکمہ اسٹارٹ اپ ایوارڈ کے فائنلسٹس کو سات ٹریکسیعنی انوسٹر کنیکٹ، مینٹورشپ، گورنمنٹ کنیکٹ، کیپیسٹی ڈیولپمنٹ، کارپوریٹ کنیکٹ، برانڈ شوکیس اور یونیکورن انگیجمنٹ میں رہنمائی اور سنبھالا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اجتماعی سفر یہاں صرف ایوارڈوں کے ساتھ  ختم نہیں ہوتا، ہم اس سفر میں قدم بہ قدم آپ کے ساتھ  چلیں گے۔

تقریب کے دوران، نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز  2021 کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ایک انکیوبیٹر اور ایک ایکسلریٹر کے ساتھ کل 46 نئی صنعتوں کو نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 کے فاتحین کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

ایوارڈوں کے دوسرے ایڈیشن میں 15 شعبوں اور 49 ذیلی شعبوں میں درخواستیں طلب کی گئیں۔ ان شعبوں میں زراعت، حیوانات، پینے کا پانی، تعلیم اور مہارت کی ترقی، توانائی، انٹرپرائز ٹیکنالوجی، ماحولیات، فنٹیک، فوڈ پروسیسنگ، صحت اور تندرستی، صنعت 4.0، سیکورٹی، خلائی اور نقل و حمل اور سفر شامل ہیں۔ معاشرے کی بھلائی میں کردار ادا کرنے والے غیر معمولی اسٹارٹ اپس کو تسلیم کرنے کے لئے چھ خصوصی زمرے بھی متعارف کرائے گئے۔ایوارڈز کے 2021 ایڈیشن نے ہندی زبانوں کو فروغ دینے اور عالمی وبا کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کی قومی کوششوں کو سراہنے کیلئے غیر معمولی اسٹارٹ اپ اختراعی حل کو بھی تسلیم کیا ہے۔

اُنچاس (49)  ذیلی شعبوں میں نئی صنعتوں کی طرف سے کل 2177 درخواستیں موصول ہوئیں اور ساتھ ہی ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے والے زمروں کے لئے 53 انکیوبیٹروں اور 6 ایکسلریٹروں سے درخواستیں ملیں۔ان درخواست دہندگان میں کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے 863 خواتین کی زیر قیادت 414 اختراعات شامل تھیں اور 253 اسٹارٹ اپ ایسے تھے جو دیہی علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

تمام درخواست دہندگان کی جانچ چھ وسیع پیمانوںیعنی اختراع، توسیع پذیری، اقتصادی اثرات، سماجی اثرات، ماحولیاتی اثرات اور جامعیت اور تنوع پر کی گئی۔

تفصیلی تشخیص کے تین راؤنڈ کے بعد، 175 اسٹارٹ اپس کو جیوری کے سامنے پیش کرنے کے لئے منتخب کیا گیا جن کی طرف سے 16 ماہر جیوری پینلز کے سامنے تفصیلات پیش کی گئیں۔ پینلوں میں صنعتی ماہرین ، سرمایہ کار اورسرکاری ماہرین شامل تھے۔

تسلیم شدہ اداروں کو  نہ صرف مزید کاروبار، فنانسنگ، شراکت داری اور ہنر کو راغب کرنے کے لحاظ سے اس طرح کی پہچان سے فائدہ ہو گا۔ بلکہ وہ دیگر اداروں کے لئے رول ماڈل کے طور پر کام کرنے کے قابل بنیں گے اور انہیں وہ اپنے سماجی و اقتصادی اثرات کے بارے میں بامقصد اور ذمہ دار بننے کی ترغیب دے سکیں گے۔

تریپن 53 درخواستیں انکیوبیٹروں سے اور چھ درخواستیں ایکسلریٹروں کی طرف سےسے موصول ہوئیں۔ جیوری پینل کے سامنے پریزنٹیشن کے لئے تین راؤنڈز کے جائزے کے بعد جیوری کے سامنے پریزنٹیشنز پیش کرنے کیلئے منتخب انکیوبیٹروں اور ایکسلریٹروں کا انتخاب کیا گیا۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2021 پر ایک ای رپورٹ کے اجراء کے ساتھ  پروقار تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن کے فائنلسٹوں کو سال بھر کی رہنمایانہ معاونت اور این ایس اے 2021 کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔

پروگرام کے دوران ڈی پی آئی آئی ٹی ٹیکس ترغیب سرٹیفکیٹ کے لئے بلاک چین سے لیس تصدیق، ڈیجی لاکر سے لیس ڈی پی آئی آئی ٹی اسٹارٹ اپ ریکگنیشن سرٹیفکیٹاور دوردرشن پر 'اسٹارٹ اپ چیمپئنز' پروگرام کا دوسرا ایڈیشن بھی لانچ ہوا۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے نے شاندار اسٹارٹ اپس اور ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے والوں کو جو روزگار یا دولت پیدا کرنےکی اعلی صلاحیت کے ساتھاختراعی مصنوعات یا حل کے طریقے اور توسیع پذیر صنعتیں قائم کر رہے ہیں اور قابل پیمائش سماجی اثر کا مظاہرہ کرہے ہیں، پہچاننے اور ان کو انعامات سے نوازنے کے لئے  نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈوں کا تصور کیا تھا۔  کامیابی کا پیمانہ صرف سرمایہ کاروں کیلئے مالی فائدہ نہیں بلکہ سماجی بھلائی میں ان کی حصہ داری بھی ہے۔

از راہ ِکرم یہاں کلک کریں:

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز، 2021 کے فاتحین کی فہرست

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈیافتگان، 2021 سے متعلق مفصل پریزنٹیشن

****

 

U.No:454

ش ح۔رف ۔ س ا


(Release ID: 1790372) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil