وزارتِ تعلیم
اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ سترہ جنوری سے اکیس جنوری 2022 تک آئکونک ویک منائے گا
Posted On:
16 JAN 2022 1:21PM by PIB Delhi
اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ سترہ جنوری سے اکیس جنوری 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’’آئکونک ویک‘‘منائے گا۔
’’آئکونک ویک‘‘ کے حصے کے طور پر اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ کئی پروگراموں کا انعقاد کرے گا، ان میں کھلونوں اور کھیلوں پر دوروزہ ویبنار ،بناؤاور سیکھو، سہودیہ اسکول کمپلکس کی 27 ویں قومی سالانہ کانفرنس اور تمام لوگوں کی شمولیت والی تعلیم کے موضوع پر ایک ویبنار شامل ہیں۔
سب کی شمولیت والی تعلیم پر ویبنار سترہ جنوری 2022 کو اٹل انوویشن مشن (AIM) کی شراکت داری کے ساتھ ورچوئل اور فزیکل طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ ویبنار کا مرکزی موضوع ہوگا۔ ’’مخصوص ضروریات والے بچوں پر مرکوز ایڈ۔ٹیک اسٹارٹ اپس‘‘۔اس پروگرام میں تعلیم کی وزارت کے اعلیٰ افسران، پرنسپل، ریاستی آئی ای رابطہ کار، والدین اور دیگر فریق شامل ہوں گے۔
سی بی ایس ای سترہ اور اٹھارہ جنوری 2022 کو اپنے سہودیہ اسکول کمپلکس میں 27 ویں قومی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کرے گا جس کا موضوع ہوگا ’’پنرنو۔ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ہندوستان کی دریافت نو‘‘۔ یہ پروگرام ملے جلے طریقے سے منعقد ہوگا۔ کانفرنس کا مقصد شرکاء کو ایک پائدار مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کی جانب ترغیب دینا ہے۔ اس کا ایک مقصد پرنسپلوں اور سی بی ایس ای سے منظور شدہ اسکولوں کی انتظامیہ کو ان نئی پالیسیوں اور اختراعی طور طریقوں کو سمجھنے میں مدد دینا ہے جو بورڈ نے تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق شروع کئے ہیں۔
بیس اور اکیس جنوری 2022 کو ایک دو روزہ بین الاقوامی ویبنار ہوگا جس میں بچوں کی علمی پرداخت کے لئے کھلونوں کی اہمیت اور ایسے سامان سے تخلیقی جلا دینے والے کھلونے تیار کرنے پر بات ہوگی جو بہت سستے یا مفت دستیاب ہیں اور ماحولیات کے لئے سازگار ہیں۔ ویبنار کے دو دنوں میں اسکولی تعلیم کے دوران ہر سطح پر اور ہر مضمون سے متعلق پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھلونوں اور کھیلوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ویبنار کے اخذ کردہ نتائج سے ہر سطح پر تعلیم میں کھلونوں اور کھیلوں کو شامل کرنے کے لئے ایک نقشِ راہ حاصل ہوگا۔
اعلیٰ تعلیم کا محکمہ بھی دس سے سترہ جنوری 2022 تک ’’نیشنل انوویشن ویک‘‘ منارہا ہے۔ اس ہفتے کے دوران ہندوستان میں اختراع اور صنعتکاری کو فروغ دینے سے متعلق بیداری لانے کے لئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آئکونک ویک کے دوران جو پروگرام ہوئے ان میں تعلیمی اداروں میں اختراعی ایکوسسٹم کی تعمیر پر ایک ای سمپوزیم، ہائرایجوکیشن اداروں میں سائبر سیکورٹی پر بااختیار بنانے پر ویبنار وغیرہ شامل ہیں۔
****
U.No:452
ش ح۔رف ۔ س ا
(Release ID: 1790336)
Visitor Counter : 209