ریلوے کی وزارت

این ٹی پی سی ، سی بی ٹی۔ 1 کے نتائج پر ریلوے کی وضاحت

Posted On: 15 JAN 2022 9:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 جنوری 2022:

ریلوے کی توجہ آر آر بی کے سینٹرلائزڈ ایمپلائمنٹ نوٹس (سی ای این) نمبر 2019/01 (غیر تکنیکی مقبول زمروں گریجیوٹ اور انڈر گریجویٹ) کے تحت جاری بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواران کے شارٹ لسٹ کرنے کے عمل پر چند امیدواروں کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کی طرف مبذول کرائی گئی ہے، جس کے نتائج کا اعلان 14 جنوری 2022 کو کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ دوسرے مرحلے کے  کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا طریقہ کار پہلے ہی اصل نوٹیفکیشن یعنی سی ای این 2019/01 ، جو 28 فروری 2019 کو شائع ہوا تھا، کے پیرا 13 کے تحت واضح طور پر دیا جا چکا ہے۔

ملازمت سے متعلق اس نوٹیفکیشن میں 13 زمروں کی تشہیر کی گئی تھی جو گریجویٹس  کے لیے اور ان میں سے چھ انڈرگریجویٹس کے لیے تھیں۔ان تیرہ زمروں کو 7ویں سی پی پے اسکیل کی سطحوں (یعنی لیول 2، 3، 4، 5 اور 6) کی بنیاد پر پانچ گروپوں میں تقسیم  کیا گیا تھا اور ہر زمرے کے لیے بھرتی کا مرحلہ وار طریقہ کار پہلے ہی سی ای این کے پیرا 13 میں واضح طور پر بتایا جا چکا ہے۔ہر امیدوار اہلیت کی شرائط کے ساتھ تمام یا ان 13 زمروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد تھا۔

جہاں پہلا مرحلہ سی بی ٹی  تمام امیدواروں کے لیے ایک مشترکہ امتحان تھا، وہیں نوٹیفکیشن کے پیرا 13.2 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے سی بی ٹی میں ہر گروپ کے لیے، مشکلات کے مختلف درجہ بندیوں کے لیول کے ساتھ (یعنی لیول 2، 3، 4، 5 اور 6)علیحدہ امتحان ہوگا ۔اسی طرح، ایک ہی لیول کے تحت آنے والی تمام اسامیوں کا مشترکہ دوسرا مرحلہ سی بی ٹی ہوگا۔لہٰذا، اگر کوئی امیدوار اہل ہے اور اس نے ایک سے زیادہ لیول (تعلیمی قابلیت کے مطابق) کا انتخاب کیا ہے، تواسے ہر سطح کے لیے دوسرا مرحلہ سی بی ٹی میں حاضر ہونا پڑے گا کیونکہ پیرا 13.6 میں دیے گئے معیار (مشکلات کا لیول)سے ہر گروپ کے لیے اسامیاں مختلف ہوں گی۔

امیدواروں کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرائی گئی ہے کہ شرائط کے مطابق این ٹی پی سی دوسرے مرحلے کے امتحان کے لیے طلب کیے جانے والے امیدواروں کی تعداد منظور شدہ اسامیوں کی تعداد سے محض 10 گنا ہے۔خالی اسامیوں کی تعداد کے مقابلے میں طلب کیے جانے والے 10 گنا امیدواروں کی یہ تعداد سی ای این 2019/1 میں خالی اسامیوں کی تعداد سے 20 گنا تک بڑھا دی گئی تاکہ جب تمام سطحوں پر شارٹ لسٹنگ کی جائے، تو امیداروں کے مفاد کی حفاظت کی جا سکےاور اس طرح اس امر کی یقین دہانی ہو جائے کہ اہل امیدواران موقع سے محروم نہیں ہیں۔ لہٰذا، دوسری اسٹیج سی بی ٹی  کے لیے امیدواروں کی خاطر خواہ تعداد پر احاطہ کرنے کے لیے، شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کی تعداد کو کمیونٹی کے لحاظ سے 20 گنا رکھا گیا ہے جنہیں اسامیوں کے پہلے مرحلے میں ان کی میرٹ کی بنیاد پر نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایک اہل امیدوار کو اس کی اہلیت اور اختیار کے مطابق ہر الگ الگ متعلقہ دوسرے مرحلے کے سی بی ٹی کے لیے حاضر ہونا پڑے گا، اس کا انتخاب کیا جائےگا  اور حتمی تقرری صرف ایک اسامی کے لیے ہوگی۔ لہٰذا، کسی بھی مستحق امیدواروں کو انتخاب سے محروم رکھنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 450



(Release ID: 1790329) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi