وزارت دفاع
چھاؤنیوں میں ای چھاؤنی کے تحت جی آئی ایس پر مبنی خودکار واٹر کنکشن اور کمیونٹی ہالوں کی آن لائن بکنگ پوری رفتار سے جاری
Posted On:
14 JAN 2022 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /جنوری 2022 ۔
اہم جھلکیاں:
- چھاؤنی کے باشندوں کے لئے زندگی گزارنے کی آسانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے پورٹل
- بغیر انسانی مداخلت کے واٹر کنکشن
- کمیونٹی ہالوں کی خودکار بکنگ
- ای- چھاؤنی پورٹل، چھاؤنی کے باشندوں کو شہری خدمات تک مرکوز رسائی کی سہولت دستیاب کراتا ہے
جغرافیکل انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) پر مبنی خودکار پانی سپلائی کا نظام ملک میں اپنی نوعیت کا ایسا پہلا نظام ہے جو چھاؤنیوں کے باشندوں کو واٹر کنکشن دینے کے عمل کو خودکار بناتا ہے۔ اس کا آغاز وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے حال ہی میں کیا تھا۔ یہ نظام مکمل رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ ’کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے تصور پر مبنی یہ نظام مقبول ہوتا جارہا ہے، کیونکہ عرضی گذاروں کو واٹر کنکشن دینے کے عمل میں کوئی مینول مداخلت نہیں ہے۔
درخواست یوزر فرینڈلی اور مکمل طور پر خودکار ہے، جس سے شہریوں کو چھاؤنی کے نقشے پر واٹر سپلائی کنکشن کے لوکیشن کی نشان دہی میں مدد ملتی ہے۔ یہ سسٹم خودکار طریقے سے قریب ترین واٹر پائپ لائن کا تعین کرتا ہے اور واٹر پائپ لائن سے کنکشن دستیاب کرانے کے امکانات کی جانچ کرلیتا ہے۔ دوری اور قابل ادا مکمل رقم کا تعین بھی سسٹم کے ذریعے لوکیشن اور ہاؤس ہولڈ کی بنیاد پر ہوجاتا ہے۔ عرضی گذار لنکڈ پیمنٹ گیٹ وے کا استعمال کرکے واٹر کنکشن کے لئے لگنے والے چارج کی فوری ادائیگی کرسکتا ہے۔ اس سسٹم سے خودکار طریقے پر واٹر کنکشن کی منظوری سے متعلق لیٹر تیار ہوجاتا ہے، جسے عرضی گذار ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور جس کے بعد بغیر کسی انسانی مداخلت کے اِنڈ – ٹو – اِنڈ ڈیلیوری آف سروس مل جاتی ہے۔ اس طریقے سے چھاؤنی میں رہنے والے لوگوں کو کم سے کم وقت میں آسانی کے ساتھ واٹر کنکشن مل جاتا ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا میونسپل اپلی کیشن ہے جو باشندوں کی زندگی کو آسان بنارہا ہے۔
خودکار کمیونٹی ہال بکنگ ای چھاؤنی پورٹل کے تحت ایک آن لائن سسٹم ہے۔ یہ نظام چھاؤنی علاقوں میں رہنے والوں کو یہ سہولت دستیاب کراتا ہے کہ وہ بذات خود جاکر درخواست دینے یا چھاؤنی اہلکاروں کی مداخلت کے بغیر آن لائن کمیونٹی ہال بک کرسکیں۔
چھاؤنی کے باشندے اس یوزر فرینڈلی پورٹل کا استعمال کرکے کمیونٹی ہال بک کرسکتے ہیں۔ وہ اس کے لئے دستیاب تاریخ کا حساب کرسکتے ہیں اور آن لائن ادائیگی کرکے بکنگ کنفرمیشن لیٹر جنریٹ کرسکتے ہیں۔ دفتری مداخلت کے خاتمے سے یہ بات یقینی بنتی ہے کہ کمیونٹی ہال کی بکنگ باشندوں کے ذریعے کسی تاخیر یا غلطی کے بغیر ’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر کی جاسکے۔
جی آئی ایس پر مبنی خودکار واٹر سپلائی سسٹم اور خودکار کمیونٹی ہال بکنگ سسٹم کی سہولت ای چھاؤنی پورٹل (https://echhawani.gov.in) کے تحت چھاؤنیوں کے باشندوں کے لئے پہلے سے ہی دستیاب ہے، تاکہ وہ شفاف طریقے پر خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.415
(Release ID: 1790030)
Visitor Counter : 154