بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی یادگاری قومی پرچم کل آرمی ڈے کے موقع پر لونگے والا میں لہرایا جائے گا

Posted On: 14 JAN 2022 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی14 جنوری 2022/  یہ یادگاری قومی پرچم  کھادی کے کپڑے سے  بنایاگیا ہے، دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم ہے۔ اس کو ہفتے کے روز ’آرمی ڈے‘ (یوم فوج) کا جشن منانے کے لئے  جیسلمیر میں ہند-پاک سرحد پر  ایک شاندارعوامی مظاہرہ کے دوران لہرایا جائے گا۔  قومی پرچم لونگے والا میں نمائش کیا جائے گا ، جو سال 1971 میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان  تاریخی جنگ کا اہم مرکز تھا۔

2 اکتوبر 2021 کو لیہہ میں قومی پرچم کی  رونمائی کے بعد سے  یہ کھادی کے ذریعہ عوامی نمائش کے لئے   بنایا گیا 5واں پرچم ہوگا۔  دوسرا ترنگا جھنڈا، 8 اکتوبر 2021 کو  یوم فضائیہ کے موقع پر  ہنڈن ایئربیس پر اور پھر 21 اکتوبر 2021 کو لال قلعے پر نمائش کیا گیا تھا، اس دن ہندستان نے 100 کروڑ کووڈ  ٹیکہ کاری کے ہدف کو مکمل کیا تھا۔  4 دسمبر 2021 کو یوم بحریہ منانے کےلئے ممبئی  میں گیٹ وے آٖف انڈیا کے پاس  بحریہ ڈاک یارڈ میں  یادگاری قومی پرچم لہرایا گیا تھا۔

یادگاری قومی پرچم ترنگا  ہندستانیت کے اجتماعی جذبے اور کھادی کی وراثت  دستکاری  کی علامت ہے۔  اس پرچم کو کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن(کے وی آئی سی) کےذریعہ  آزادی کے  75سال  مکمل ہونے کے  موقع پر  ’آزادی کا امرت مہوتسو‘  منانے کے لئے  تیار کیا گیا ہے۔  تاریخی موقع پر  اہم مقامات  پرچم کی نمائش کرنے کے لئے  کے وی آئی سی میں  اسے  حفاظتی دستوں کو   سونپ دیا ہے۔

یادگاری قومی پرچم 225 فٹ لمبا اور 150 فٹ چوڑا ہے  اور اس کا وزن تقریباً  1400 کلو گرام ہے۔  اس جھنڈے کو تیار  کرنے میں کھادی کے  70 کاریگروں کو 49 دنوں تک لگایا گیا ۔ یادگاری قومی  پرچم کو بنانے سے کھادی کاریگروں  اور متعلقہ  محنت کشوں کے لئے  تقریباً 3500 گھنٹوں کا  اضافہ کام دستیاب ہوا ہے۔  پرچم کو بنانے میں  4500 میٹر ہاتھ سے کاتے اور ہاتھ سے بنے ہوئے  کھادی کے سوتی جھنڈے کے  کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے، جو 33750 مربع فٹ کے کل رقبے کو  کور کرتا ہے۔  جھنڈے میں  اشوک چکر کا قطر 30 فٹ ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-412

 



(Release ID: 1790025) Visitor Counter : 204