وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اٹکی پڑی فلاحی اسکیموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مسلح افواج یوم پرچم فنڈ میں 320 کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا


ای ایس ایم کی پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے آج ویٹیرنس ڈے کے موقع پر رکشا پنشن شکایت نیوارن پورٹل کا آغاز کیا گیا

Posted On: 14 JAN 2022 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /جنوری 2022 ۔ وزارت دفاع نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مسلح افواج ویٹیرنس ڈے، جو کہ ہر سال 14 جنوری کو منایا جاتا ہے، کے موقع پر تین نئے اقدامات کا آغاز کیا۔ یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹوئیٹ میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود محکمہ (ڈی ای ایس ڈبلیو) نے مسلح افواج یوم پرچم فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کے لئے 320 کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں، تاکہ فلاحی اسکیموں بالخصوص ویٹیرنس کی بیواؤں / منحصر بچوں کی تعلیم اور شادی سے متعلق گرانٹس کے لئے اٹکی پڑی زیر التوا درخواستوں کا نپٹارہ کیا جاسکے۔ اس سے سابق فوجیوں کے 166000 بچوں / بیواؤں کو فائدہ ہوگا۔

 

 

کیندریہ سینک بورڈ کے زیر انتظام اے ایف ایف ڈی ایف کا استعمال ای ایس ایم / بیواؤں / منحصرین کے لئے متعدد فلاحی اسکیموں کی مالی اعانت کے لئے کیا جارہا ہے۔ ان فلاحی اسکیموں کا مقصد ای ایس ایم برادری / بیواؤں / منحصرین کو مالی مدد دستیاب کرانا اور ای ایس ایم اور ان کے منحصرین سے متعلق متعدد سہولتی مراکز (چیشائر ہومس / پیرالیجک ہومس / وار میموریل ہاسٹلس) کا رکھ رکھاؤ کرنا ہے۔

ایک دیگر حصول یابی میں بازآبادکاری کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اپریل سے دسمبر 2021 کے دوران سرکاری شعبے / پی ایس یو / بینکوں اور نجی شعبے سے تازہ تازہ ریٹائر ہوئے ایس ایس ایم کو تقریباً 7900 جاب لیٹرس جاری کئے۔ یہ ان 22000 افراد میں شامل ہیں جنھیں مذکورہ مدت کے دوران ازسرنو روزگار کے مواقع دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ای ایس ایم کو کارپوریٹ شعبے میں از سر نو ملازمت دینا اور سیلف ایمپلائمنٹ کی اسکیموں کے توسط سے روزگار کے مواقع دستیاب کرانا ہے۔

 

 

ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیلٹمنٹ وزارت دفاع سے وابستہ ایک دفتر ہے، جو پری اور پوسٹ ریٹائرمنٹ ٹریننگ، ری ایمپلائمنٹ اور سیلف ایمپلائمنٹ کا اہتمام کرکے ای ایس ایم کو بازآبادکاری کی سہولت دستیاب کراتا ہے۔ مسلح افواج کا تقریباً 60000 عملہ ہر سال سبکدوش ہوتا ہے یا جنھیں سرگرم خدمت سے  رخصت دی جاتی ہے، ان میں سے زیادہ تر کی عمر 35 سے 45 سال ہوتی ہے اور انھیں اپنے کنبوں کے سپورٹ کے لئے ایک دوسرے کیریئر کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈی ای ایس ڈبلیو نے ایک رکشا پنشن شکایت نیوارن پورٹل بھی لانچ کیا ہے جسے خاص طور پر ای ایس ایم اور ان کے منحصرین کے فیملی پنشن سمیت پنشن سے متعلق شکایات کے تیزی کے ساتھ نپٹارے کے لئے تیار کیا گیا ہے (https://rakshapension.desw.gov.in)۔ اس پورٹل کی مدد سے ڈی ای ایس ڈبلیو کے ذریعہ شکایات کے تیزی کے ساتھ ازالے میں مدد ملے گی۔

 

پورٹل کے توسط سے عرضی گزاروں کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل پر ایک ایس ایم ایس اور ای میل فارورڈ کیا جائے گا، جس میں شکایات کے اندراج کی توثیق اور اس کی صورت حال پر نظر رکھے جانے سے متعلق معلومات ہوں گی۔ عرضی گذار شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے اپنا فیڈ بیک بھی دے سکیں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.413

 



(Release ID: 1790012) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Marathi , Tamil