وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آٹھ دسمبر 2021 کو ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ کے بارے میں کورٹ آف انکوائری کے ابتدائی نتائج

Posted On: 14 JAN 2022 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /جنوری 2022 ۔ آٹھ دسمبر 2021 کو ہوئے ایم آئی- 17 وی 5 حادثہ سے متعلق تینوں افواج پر مشتمل کورٹ آف انکوائری نے اپنے ابتدائی نتائج پیش کردیے ہیں۔ انکوائری ٹیم نے حادثہ کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ کا تعین کرنے کے لئے سبھی دستیاب گواہوں سے سوالات کرنے  کے ساتھ ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا۔ کورٹ آف انکوائری نے حادثہ کے سبب کے طور پر کسی میکنیکل ناکامی، سبوتاژ  یا کسی طرح کی لاپروائی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ حادثہ  وادی میں  موسم کی صورت حال میں غیر متوقع تبدیلی کے سبب ہیلی کاپٹر کے بادلوں میں داخل ہوجانے کا نتیجہ تھا۔ اس کی وجہ سے پائلٹ کے لئے مقامی ماحول ناشناسی کی صورت حال پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں خطے میں پرواز کو محدود کرنا پڑا۔ اس نتائج کی بنیاد پر کورٹ آف انکوائری نے کچھ سفارشات کی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.

 


(Release ID: 1790010) Visitor Counter : 187


Read this release in: Marathi , English , Hindi