عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل گورننس پر شعبہ جاتی ماہرین کے ساتھ ڈی اے آر پی جی ایس ویژن انڈیا 2047 میٹنگ کی صدارت کریں گے


حکومت میں اصلاحات کے کلیدی اصول، مؤثر ایگزیکٹوایجنسیوں کی تشکیل اور حکومت میں اقدار اور جوابدہی کے موضوعات ایجنڈے میں شامل ہوں گے

ای گورننس کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں اور حکومت کو قریب تر لانے پر خاص طور سے تبادلہ خیال ہوگا

Posted On: 14 JAN 2022 3:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ حکومت ہند کی تمام وزارتوں/محکموں کو ویژن انڈیا 2047 کے لئے دستاویز تیار کرنی ہوگی جس میں اس دہائی کے لئے دور رس مقاصد اور ان کے نتائج کو مقررہ معیار اور سنگ میل کے ساتھ پیش کرنا ہوگا۔ گورننس پر ویژن انڈیا 2047 کو حاصل کرنے کے لئے مطلوبہ ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر صلاح دینے کی خاطر ڈی اے آر پی جی نے شعبہ جاتی ماہرین ، ماہرین تعلیم اور سائنسی برادری کے ساتھ پندرہ جنوری 2022 کو ایک میٹنگ رکھی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا وزیر مملکت گورننس کے معاملات پر پندرہ جنوری 2022 کو شعبہ جاتی ماہرین کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

سنٹرل سکریٹریٹ میں فیصلہ سازی میں بہتری لانے ، وزارتوں/محکموں کے کاموں میں معقولیت لانے، عوامی خدمات میں اخلاق ، شفافیت اور جوابدہی، مؤثر ایکزیکٹو ایجنسیوں کی تشکیل ، حکومت میں اصلاحات کے کلیدی اصولوں ریاستوں میں گورننس کی نگرانی، 21 ویں صدی کی گورننس میں بندوبست کے طور طریقے شہریوں پر مرکوز گورننس ، ریاستی سکریٹریٹس میں اصلاحات، گورننس میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور عمدہ کارکردگی والے اداروں کے قیام جیسے معاملے زیر غور آئیں گے۔

تبادلہ خیال میں حصہ لینے والے پندرہ شعبوں کے ماہرین میں سابق کابینہ سکریٹریز، ڈی او پی ٹی کے سابق سکریٹریز، منتخب آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے ڈائرکٹرز، اے ایس سی آئی اور صلاحیت سازی کے کمشنر شامل ہوں گے۔ سکریٹری ڈی اے آر پی جی  وی ۔سرینواس اور این پی اے کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایس این ترپاٹھی بھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

شعبہ جاتی ماہرین کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ڈی اے آر پی جی کا ویژن انڈیا 2047 وضع کیا جائے گا۔

****

U.No:407

ش ح۔ر ف۔ س ا



(Release ID: 1789964) Visitor Counter : 173