شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے تحت چانگلانگ، ارونا چل پردیش کی  برادری پر مبنی  تنظیموں (سی بی او ایس) کے ذریعہ مصالحے والی فصلوں کی قدر میں اضافہ

Posted On: 14 JAN 2022 1:52PM by PIB Delhi

 

شمال مشرقی ریاستوں کی وزارت  کے این ای سی  کے ذریعہ تشکیل کردہ  شمال مشرقی برادری کے وسائل کے انتظام  کی سوسائٹی  (این ای آر سی آر ایم ایس) چانگلانگ ، ارونا چل پردیش کی   برادری پر مبنی تنظیموں (سی بی او) کی مدد سے  مصالحہ کی مصنوعات  کی بازاری قیمت میں اضافہ کرنے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے  مصالحوں کی فصلوں  کی قدر میں  اضافہ کرنے کے کام میں  مصروف ہے۔

ملک کے  دور افتادہ علاقوں میں  کسانوں کو  اپنی زرعی  پیداوار کی صحیح قیمت  حاصل کرنے میں  کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی پیدا وار  کی کوالٹی  بہتر ہونے  اور بازار میں  ان کی بہت زیادہ مانگ ہونے کے باوجود  کسانوں کو  وہ قیمتیں حاصل نہیں ہوپاتیں، جو  ایسی معیاری پیداوار کے لئے ملنی چاہئے۔ شمال مشرقی  برادری کے وسائل کے انتظام کی سوسائٹی  (این ای آر  سی آر ایم ایس) ، شیلانگ  اور  چانگلانگ برادری کے وسائل  کے انتظام کی سوسائٹی  (سی سی آر ایم ایس)، چانگلانگ  کے ذریعہ تشکیل کردہ  سی بی او  ان مشکلات کو دور کرنے میں  بڑا رول ادا کر رہی ہیں۔ انفرادی کسانوں سے حاصل کردہ  مصالحہ کی فصلیں  سی بی او  کے ذریعہ  نیو یان مین گاؤں ،  کھرسانگ حلقہ،  میاؤ – کھاگم بلاک ، چانگلانگ ، ارونا چل پردیش کی  سینٹرلائز  پروسیسنگ اور پیکجنگ یونٹ میں  پروسس کی جاتی ہیں۔

ان مصنوعات کی برانڈنگ  نمدافا گڈنس لیبل کے تحت کی جاتی ہے۔ سی بی او کے ممبران  معیاری  کوالٹی  کو یقینی بنانے  پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور پیداوار کے مراحل کے دوران غذا سے متعلق   تمام  حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ لیبل پر ہلدی کے  کرکومین کی  وضاحت کی جاتی ہے، جس سے  ہلدی سے متعلق اشیاء  کی بازاری اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ حتمی پروڈکٹ کو  پوری ریاست میں  مختلف  ریٹیلر اور ہول سیلر کے ذریعہ  فروخت کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-  ق ت- ق ر)

U-403



(Release ID: 1789905) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil