بھاری صنعتوں کی وزارت

نوجوانوں کو تیز رفتاری  سے اور اختراعی انداز میں سوچنے کی ترغیب دی جانی چاہئے:جناب کرشن پال گورجر


جناب کرشن پال گورجر نے اے اے آر اے آئی –ٹیک نووس پر میزبانی کی گئی اسمارٹ سیف اور پائیدار نقل و حرکت  سے متعلق ہیکاتھون کا افتتاح کیا

ہیکا تھون میں 10 مسائل سے متعلق بیانات کی میزبانی کی جائے گی؛10لاکھ روپے کے  انعامی پول کی تجویز

Posted On: 13 JAN 2022 9:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14جنوری؍2022

بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گورجر نے آزادی کا امرت مہوتسو ہفتہ کے حصے کے طورپر آج 10جنوری سے16 جنوری 2022 ء تک جاری رہنے والے اے آر اےآئی-ٹیک نووس سے متعلق اسمارٹ سیف اور پائیدارنقل و حرکت کی میزبانی پر ایک طلباءہیکا تھون کا ای-افتتاح کیا۔انہوں نے نوجوان شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اختراع ملک کی ترقی کے لئے ایک اہم عنصر ہے۔ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ملک کی تعمیر کا طریقہ ہے۔نوجوانوں کو تیزی سے اور اختراعی انداز میں سوچنے کی ترغیب دی جانی چاہئے اور ہیکا تھون ان کاوشوں کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آٹوموٹیو شعبے نے اقتصادی ترقی میں بڑا تعاون پیش کیا ہے، تاہم ایندھن کے زیادہ سے زیادہ استعمال، گرین ہاؤس کے اثرات ، آلودگی اور حادثات نے چیلنجز پیدا کئے ہیں، لیکن نئی ایجادات دیرپا ترقی کے ساتھ محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اِن پہلوؤں پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ہیکاتھون نوجوان طلباء کی شرکت سے ایک راہ ہموار کرے گا۔

 

 

ہیکاتھون آتم نر بھر بھارت کے لئے اسمارٹ ، محفوظ اور دیر پا نقل و حرکت کے حل کے وسیع موضوع پر 10 مسائل سے متعلق بیانات کی میزبانی کرے گا۔اِ ن مسائل پر بیانا ت کے لئے 10 لاکھ روپے انعامی پول کی تجویز ہے۔ٹیک نووس کے ذریعے فاتحین کو مزید انٹرشپ دیئے جانے پر غور کیا جائے گا۔

آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا(اے آر اے آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریجی متھائی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔اے آر اے آئی کی نائب ڈائریکٹر محترمہ میدھا جام بھالے نے بھاری صنعتوں کے وزیر کی طرف س اُن کے پیغامات مشترک کئے۔تعلیم کی وزارت میں اینوویشن آفیسر کے سربراہ (سی آئی او)ڈاکٹر ابھے جیرے نے ہیکا تھون کی اہمیت اور ہندوستان میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کی تشکیل میں اُس کے کردار کی وضاحت کی۔اُنہوں نے ہیکا تھون کی کامیابی کے ذریعے بقیہ ممالک کے ساتھ ہندوستان نے جو مواقع پیدا کئے ، اُن کے بارے میں بھی جانکاری مشترک کی۔اے آر اے آئی کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ اوجولا کارلے نے اے آر اے آئی میں منعقدہ طلباء کی مصروفیت کا ایک جائزہ پیش کیا۔

آٹوموٹیو انجینئرز، انڈیا کی سوسائٹی کے  ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب کے وینکٹ راج  نے سبھی کا شکریہ ادا کرتےہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔

*************

 

 

ش ح-ع ح– ن ع

U. No.398



(Release ID: 1789868) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi