نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

’’اٹھو، جاگو اور  تب تک مت رکو ، جب تک مقصد حاصل نہ ہوجائے‘‘ نوجوانوں کے لئے یہ سنہرا ضابطہ ہونا چاہئے: جناب انوراگ ٹھاکر


ڈاکٹر تمیلی سائی سندر راجن اور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  25ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 13 JAN 2022 8:23PM by PIB Delhi

پڈوچیری  کی لیفٹیننٹ گورنر  ڈاکٹر تمیلی سائی  سندر راجن اور امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  آج 25  ویں نیشنل یوتھ فیسٹول  2022  کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ مور نوجواں اور کھیل کے  وزیر مملکت  جناب  نستھ پرامانک ؛ پڈو چیری کے  تعلیم اور امور نوجواں کے وزیر  جناب اے  نمس سِویم ؛ محکمہ امور نوجواں کی سکریٹری  محترمہ اوشا شرما  اور محکمہ  امور نوجواں کے  جوائنٹ سکریٹری جناب  نتیش  کمار مشرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 اپنے خطاب میں جناب انوراگ  ٹھاکر نے  نیشنل یوتھ فیسٹول 2022  کے افتتاح  کے  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف  نے کہا کہ  لاکھوں نوجوان  ہندوستانی  وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہوئے اور بھارت کو  آزادی کے 75  ویں سال  سے  اس کے 100 ویں سال تک  آگے لے جانے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ان دو دنوں میں  منعقد کئے گئے تمام  اجلاس   نے   ملک کے نوجوانوں  کی حوصلہ افزائی کرنے میں کافی مدد کی ۔ پدم شری انعام یافتہ  محترمہ تلسی گوڑا  سمیت  زندگی کے مختلف شعبوں سے  تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات  کو  نوجوانوں کو مخاطب کرنے کے لئے  مدعو کیا گیا تھا۔ جناب  انوراگ  ٹھاکر نے کہا کہ  اس قسم کی کامیابی حاصل کرنے والوں کا  کبھی اعتراف نہیں کیا گیا، لیکن اب  ملک کی تعمیر میں  اُن کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے  انہیں  اعزاز سے نوازا  گیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019Q3P.jpg

جناب انوراگ  ٹھاکر نے کہا کہ  یوتھ فیسٹول کو  لوگوں کی طرف سے  زبردست  پذیرائی  حاصل ہوئی ہے، کیونکہ ملک بھر سے  ہزاروں سوال موصول ہوئے ہیں اور ان سوالات کو  مقررین کے ساتھ  شیئر  کیا جانا چاہئے تاکہ نوجوانوں کو  ان کا رد عمل حاصل ہو سکے۔ اراکو ویلی کافی کی کھیتی کی مثال  دیتے ہوئے جناب انورا گ ٹھاکر نے  نوجوانوں میں روز گار  کے مواقع  پیدا کرنے اور ملک کو  خود کفیل بنانے کے لئے  آرگینک کھیتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پے ٹی ایم اور  بائیجوز  جیسے اسٹارٹ  اپ  اس سلسلے میں حوصلہ افزا مثالیں ہیں، کہ کیسے نوجوان  کا میابی کی نئی منزلوں کا  پتہ  لگا سکتے ہیں۔

جناب ٹھاکر نے  نوجوانوں سے  نیشنل یوتھ فیسٹول کے اجلاس میں  سیکھی  گئی تمام ہنر مندیوں کو اپنی  روز مرہ کی زندگی میں  استعمال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے وزیراعظم کی اس اپیل کو آگے بڑھانے کی گزارش کی، کہ آفات  کے وقت  بھی  ہمیں مواقع کی تلاش کرنی  چاہئے۔ مثال کے طور پر  وبائی مرض کو صرف  ایک قدرتی   آفت ہی نہیں ماننا چاہئے بلکہ اس نے ہمیں  پی پی  ای کٹ  اور  ٹیکوں میں خود کفیل بننے کا موقع دیا اور یہ سب تبھی  حاصل کیا جاسکتا ہے جب ہم اپنی  صلاحیتوں  کا تجزیہ کرتے ہوئے  ایک ساتھ مل  کر کام کریں۔ جناب انوراگ  ٹھاکر نے دہرایا کہ  نوجوان  کسی بھی  شعبے کا انتخاب کرتے ہوئے یہ دیکھیں کہ وہ  اگلے 25  سالوں میں  اُس میں کیا تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اور ان تبدیلیوں کو  لانے کی سمت میں  کام کریں۔

 اپنے خطاب کے اختتام پر  سوامی وویکانند  کے الفاظ  کو یاد کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  ’’اٹھو، جاگو اور تب تک مت رکو، جب تک مقصد حاصل نہ ہو جائے‘‘ نوجوانوں کے لئے یہ  سنہرا ضابطہ ہونا چاہئے۔

اپنے خطاب میں پڈو چیری کی لیفٹیننٹ  گورنر   ڈاکٹر تمیلی سائی  سندر راجن نے کہا کہ  پڈو چیری  کو نیشنل  یوتھ فیسٹول  2022  کی میزبانی کرنے کی  خوش قسمتی  حاصل ہوئی۔ وبائی امراض کے چیلنجز  کو  ذہن میں رکھتے ہوئے  یہ دو روزہ فیسٹول  اپنی نوعیت کا ایک  مخصوص پروگرام رہا ہے، جس میں صلاحیتوں کو  ورچوئل پلیٹ فارم پر  ایک ساتھ لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر تمیلی سائی سندر راجن نے کہا  کہ  نوجوان  ملک کی بنیاد ہیں اور ملک تبھی آگے بڑھ سکتا ہے جب بنیاد مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے سووچھ بھارت مشن جیسے مختلف  سرکاری پروگراموں کی کامیابی میں اپنا تعاون دیا ہے، جو ایک  سماجی انقلاب سے کم نہیں ہے۔ محترمہ سندر راجن نے  حکومت کے  کوشل بھارت پروگرام کی  تعریف کرتے ہوئے  وزیراعظم کے قول  ’’مقابلہ آرائی اور چیت ‘‘ کی مثال دی اور نوجوانوں سے  اپنے ہنر میں  مزید بہتری لانے کی اپیل کی۔ انہوں نے دہرایا  کہ  نوجوانوں کو روز گار تلاش کرنے کی بجائے روز گار دینے والا  بننے کی کوشش کرنی چاہئے اور امید ظاہر کی کہ  یوتھ فیسٹول میں  حصہ داری  ان کی زندگی میں ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XLSF.jpg

 

 اپنے خطاب کے دوران  جناب نستھ پرامانک نے کہا کہ  سوامی وویکا نند کے خیالات نوجوانوں کے لئے حوصلے کا باعث ہیں۔ اس بار  نیشنل یوتھ فیسٹول  کئی معنوں میں خاص رہا ہے، کیونکہ اسے آخری وقت میں کووڈ کے سبب  ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا تھا، اس کے باوجود بھی اس پروگرام  کو  بے پناہ  کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے  یہ واضح ہے کہ  اگر نوجوان  کچھ ٹھان  لیں تو  انہیں کامیابی ضرور مل سکتی ہے۔ جناب پرامانک نے نوجوانوں سے  نئی تکنیک اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے  کہا کہ  انہیں ملک کی تاریخ اور ثقافت کو  فراموش کئے بغیر  قوم کی تعمیر میں  اپنا تعاون دینا چاہئے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T8AL.jpg

ورچوئل نیشنل یوتھ فیسٹول  2022  کا افتتاح  وزیراعظم جناب نریند رمودی  نے  12 جنوری 2022  کو  میزبان مرکز کے زیر انتظام علاقہ  پڈو چیری کے تعاون سے کیا تھا۔ کووڈ – 19  وبائی مرض کو ذہن میں رکھتے ہوئے  یہ فیسٹول  ایک تاریخی پروگرام  ثابت ہوا، جسے بھارت کے  مختلف  دور افتادہ مقامات سے  نوجوانوں  کی شرکت  اور ان کے  مشترکہ تجربات  کے ساتھ  ورچوئل طریقے سے  منعقد کیا گیا۔ جدید ہندوستان کی تعمیر  اور نوجوانوں کی صلاحیت کو  بروئے کار لانے کے  وزیراعظم کے تصور  کو  عملی جامہ پہنانے کے لئے  اس دو روزہ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں آب وہوا  اور ماحولیاتی  تبدیلی کی قیادت ، ٹیکنالوجی، انوویشن اور صنعت کاری ، دیسی اور  قدیم سائنس اور قومی کردار،  قوم کی تعمیر اور  دیسی دانشمندی جیسے  معاصر موضوعات کو  شامل کیا گیا۔

چوٹی کانفرنس میں مختلف شعبوں سے وابستہ  مشہور  شخصیات  نے شرکت کی۔ اس میں ماہر تحفظ ہنس دلال، رندیپ ہڈا،  مورخین کے طور پر سنجیو سانیال اور سوامی وویکانند کی سوانح عمری لکھنے والے ہنڈول سین گپتا،  ترقیاتی  ماہر اقتصادیات سے  کسان بنے منوج کمار اور پے ٹی ایم کے بانی اور  سی ای او  وجے شیکھر شرما  اور نوجو ان ناظرین میں برانڈ نیو انڈیا کے اصولوں اور بنیادی  اصولوں کو لانے کے لئے ویدک سائنس پر  تفصیلی تحقیق کرنے والے جناب دشینت شری دھر  جیسی معزز  شخصیات شامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  ق ت- ق ر)

U-397



(Release ID: 1789866) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu