بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارون گوئل نے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے جدوجہد آزادی کے گمنام سورماؤں پر نمائش کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا


بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمٹڈ، بھوپال نے آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک اکم ویک (دس سے سولہ جنوری 2022)منایا

Posted On: 13 JAN 2022 3:18PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (MHI) کے تحت سی پی ایس ای بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمٹڈ دس سے سولہ جنوری 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر بی ایچ ای ایل بھوپال میں جدوجہد آزادی کے گمنام سورماؤں پر نمائش کا افتتاح اور سنرچنا پورٹل پر آئیڈیا جنریشن چیلنج پر پریزنٹیشن آن لائن طریقے سے منعقد کی گئی ۔ سکریٹری ایم ایچ آئی جناب ارون گوئل نے نئی دہلی سے ورچوئل طریقے سے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر نلن سنگھل ، چیئرمین اور مینیجنگ ڈائرکٹر ، فنکشنل ڈائرکٹر ، ایکزیکیٹیو ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز اور بی ایچ ای ایل کی یونٹوں کے اعلیٰ افسران نے ملک کے الگ الگ حصوں سے ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

بی ایچ ای ایل بھوپال کے جی ایم اوہیڈ جناب سشیل کمار بویجا نے افتتاحی تقریر کی۔ اس کے بعد بی ایچ ای ایل کا ترانہ گایا گیا۔ بھارتی صنعتوں کی وزارت میں مرکزی زیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اور وزیر مملکت کے پیغام جناب بنوئے کمار اے جی ایم، ایچ آر نے پڑھ کر سنائے۔ جناب ارون گوئل نے مدھیہ پردیش کے جدوجہد آزادی کے گمنام سورماؤں پر ایک نمائش کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ اس کے بعد گمنام سورماؤں ۔ تانتیا بہل ، اونتی بائی لودھی، صدادخان، جھلکاری بائی، بھاگیرتھ سلاوت، راجہ شنکر شاہ، بھیمانائک، کنور رگھناتھ شاہ، محترمہ سہودرابائی رائے اور راجہ بختاور سنگھ پر مختصر کمنٹری ہوئی اور پرگتی ویر گھا(پروگریس گیلری) میں جدوجہد آزادی کے گمنام سورماؤں کی پکچر گیلری کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس تقریب کے دوران جناب امیتابھ دوبے ، اے جی ایم( ایچ آر ڈی) اور جناب اروند تیوراری، سینئر انجینئر ، ایچ آر ڈی نے اپنے یہاں تیار کردہ مختلف بھاری مشینوں اور مصنوعات کے نمونوں کے بارے میں بتایا۔ کورپوریٹ اسٹریٹجک منیجمنٹ  گروپ کے ذریعہ آئیڈیا جنریشن چیلنج پیش کئے جانے کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ہندوستان اپنی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے جو حکومت ہند کی جانب سے ہندوسان کی ترقی کے 75 برسوں اور اس کے عوام کی تاباں تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کو منظر عام پر لانے کا اقدام ہے۔ یہ مہوتسو ہندوستان عوام کے لئے وقف کیا گیا ہے جن کی کاوشوں سے ہندوستان نہ صرف یہ کہ اپنے ارتقائی سفر کی ان بلندیوں پر پہنچ سکا ہے بلکہ یہ عوام اپنے اندر وہ جذبہ اور طاقت بھی رکھتے ہیں جس سے عزت مآب وزیر اعظم کے آتم نربھارت کے ویژن کی تکمیل ہوسکتی ہے۔

****

U.No.380

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1789761) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu