وزارت دفاع

چودہویں راؤنڈ کی مشترکہ پریس ریلیز


ہند- چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ

Posted On: 13 JAN 2022 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 جنوری 2022: ہند-چین کور کمانڈر سطح کی چودہویں دور کی میٹنگ 12 جنوری 2022 کو چوشول-مولڈو بارڈر پر چین کی جانب سے منعقد ہوئی تھی۔اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے دفاعی اور خارجی امور کے اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ فریقین نے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے ساتھ متعلقہ مسائل کے حل کے لیے واضح اور گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں فریقوں کو ملک کے قائدین کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے اور بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کرنا چاہئے۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ اس سے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے ساتھ ساتھ امن وسکون کی بحالی میں مدد ملے گی اور دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت بھی ممکن ہوگی۔ دونوں فریقوں نے گذشتہ نتائج کو استحکام بخشنے اور موسم سرما کے دوران زمینی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے سمیت مغربی سیکٹر میں دیگر موثر کاوشیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے اور سفارتی ذرائع سے بات چیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ بقیہ مسائل کے جلد از جلد ایک باہمی طور پر قابل قبول حل پر بھی کام کرنے سے اتفاق کیا۔ اسی تناظر میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کمانڈروں کے مذاکرات کا اگلا دور، جلد از جلد منعقد کیا جانا چاہئے۔

*****

U.No.385

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789741) Visitor Counter : 207


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil