کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایف ٹی اے مذاکرات کے آغاز پر ہند –برطانیہ مشترکہ میڈیا بیان


کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کے بین الاقوامی تجارت کے  سیکریٹری  آف اسٹیٹ اینی –میری ٹریویلیان کا مشترکہ بیان

Posted On: 13 JAN 2022 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13؍جنوری؍2022:

 

آج عوامی جمہوریہ اور برطانیہ نے دونوں ممالک کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدے کےلئے رسمی طور سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ اعلان کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کے سیکریٹری برائے تجارت اینی –میری ٹریویلیان کے ذریعے کیا گیا ہے، جو آزاد کاروباری معاہدے پر بات چیت کے لئے نئی دہلی میں ہیں۔

ہند-برطانیہ آزاد کاروباری معاہدہ ہماری دونوں معیشتوں کے لئے ایک انتہائی اہم موقع ہوگا اور ہند-برطانیہ  کے باہمی تعلقات میں ایک غیر معمولی لمحہ بھی ہوگا۔

ہند-برطانیہ باہمی تجارتی تعلقات پہلے سے ہی شاندار ہیں اور دونوں فریق مئی 2021ء میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم بورس جانسن کے ذریعے اعلان شدہ روڈ میپ 2030 کے حصے کی شکل میں 2030ء تک اِس باہمی تجارت کو دو گنا کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔ہندوستان اور برطانیہ دونوں ممالک نوکریوں ، کاروباراور برادریوں کی حمایت کرنے والے باہمی طور سے سود مند معاہدے پر رضامند ہونا چاہتے ہیں۔

 تجارتی مذاکرات دونوں ممالک کے لئے اولیت ہوں گے، کیونکہ ہم مئی 2021ء میں ہمارے وزرائے اعظم کے ذریعے ہوئے کاروباری ساجھیداری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مذاکرات کے دوران اور ایک وسیع معاہدے کے راستے پر دونوں حکومتیں ایک عبوری معاہدے کے متبادل پر غور کریں گی، تاکہ دونوں ممالک کو اس کا فوری فائدہ حاصل ہوسکے۔تجارتی مذاکرات کے ساتھ ساتھ ہند-برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی ہند-برطانیہ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور تجارتی معاہدے کے باہر بازار کی رسائی میں رُکاوٹوں کو دور کرنے لئے اپنا کام کرنا جاری رکھے گی۔

دونوں فریق اس بات پر رضامند ہوئے ہیں کہ پہلے دور کی بات چیت 17جنوری سے شروع ہوگی اور مستقبل کے دور کی بات چیت تقریبا ً ہر پانچ ہفتے میں ہوگی۔ہندوستانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کامرس محکمے کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ ندھی منی ترپاٹھی کریں گی اور برطانوی مذاکراتی ٹیم کی قیادت بین الاقوامی تجارتی شعبےمیں ہندوستانی مذاکرات کے ڈائریکٹر ہرجندر کانگ کریں گے۔

دونوں ممالک کی خواہش ایک وسیع معاہدے پر بات چیت کرنا ہے، جو کاروبار اور صارفین کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 377)


(Release ID: 1789736) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu