سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دنیا کو اپنی شمسی استری گاڑی سے متاثر کرنے والی جدت طراز طالبہ  جاری سولہویں آفیشل کوئینز بیٹن ریلے میں ہندوستان کی عصا بردار

Posted On: 13 JAN 2022 4:50PM by PIB Delhi

جدت طراز طالب علم سے ماہر ماحولیات بننے والی ونیشا اوما شنکرکو جن کا تعلق تمل ناڈو کے ضلع ترووناملائی سے ہے، ہندوستان میں (12-15 جنوری 2022) جاری 16 ویں آفیشل کوئینز بیٹن ریلے  کے لئے "تغیّر پسند" اور عصا بردار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ نئی نسل کی جدت طراز اور ابھرتی ہوئی ماہرِ ماحولیات آنسہ ونیشا سے بہت سے لوگوں کو تحریک ملتی رہی ہے جو بحیثیت عصا بردار اُن کے انتخاب کی ایک اہم وجہ بنی۔

16 ویں آفیشل کوئینز بیٹن ریلے کا آغاز 7 اکتوبر 2021 کو لندن کے بکنگھم پیلس سے ہوا جسے 28 جولائی 2022 کو برمنگھم 2022 دول مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اختتام پذیر ہونا ہے۔ اس سے پہلے  72 ملکوں اور دول مشترکہ کے خطوں کا اس کا سفر 294 دنوں تک جاری رہے گا۔ ہندستان اس کے جاری سفر کا 27 واں ملک ہے۔ ہندوستان میں یہ سفر 12 سے 15 جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔

آنسہ ونیشا اوما شنکر  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اِگنائٹ ایوارڈیافتہ ہیں جو نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) انڈیا کے ذریعہ قائم کردہ ہے۔ یہ حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کا ایک خود مختار ادارہ ہے یہ ایوارڈ اُنہیں اُن کی استری کرنے والی گاڑی کے لئے دیا گیا تھا جس میں ایک بھاپ والی بکس نما استری کو طاقت دینے کے لئے شمسی پینلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں 2021 میں آب و ہوا میں تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے شرکا کی 26ویں کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد دنیا کے لئے ایک تحریک بن کر ابھریں۔

آنسہ ونیشا کی عصری کامیابی ادارہ جاتی معاونت کے میکانزم اورجدت طرازوں کے لئے ایک سازگار ماحولیاتی نظام کی اہمیت کی ترجمان ہے۔ ایوارڈ دینے کے بعد این آئی ایف نے پروٹو ٹائپ کی ترقی اور ونیشا کی اختراع کے لئے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کا تحفظ۔ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ این آئی ایف اُن کی اختراع کی ٹیکنالوجیائی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) کو بہتر بنانے کے لئے بھی انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (آئی این اے ای) کے ساتھ شراکت میں پُرعزم ہے۔

ونیشا کی شمسی استری گاڑی کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ استری کے لئے کوئلے کی ضرورت کو ختم کردیتی ہے جس سے صاف توانائی کی طرف خوش آئند منتقلی ہوتی ہے۔

استری کرنے کا کام کرنے والے اپنی روزانہ کی کمائی میں اضافہ کرنے کے لئے گھوم گھوم کر لوگوں کے گھر پہنچ کراپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔ استری گاڑی میں سکے سے چلنے والے جی ایس ایم پی سی او، یو ایس بی چارجنگ پوائنٹس اور موبائل ری چارجنگ کی سہولتیں بھی نصب کی جا سکتی ہیں جن سے اضافی آمدنی ہو سکتی ہے۔

یہ کپڑوں پر استری کرنے کے لئے لاکھوں چارکول جلانے والی استری  گاڑیوں کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ذہین متبادل ہے اور اس سے مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سورج کی روشنی کی عدم موجودگی میں آلے یعنی استری کو پہلے سے چارج شدہ بیٹریوں، بجلی، یا ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات پر مبنی حل کے ذریعے عالمی آب و ہوا میں تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ ونیشا جیسے جدت طرازوں کی آئندہ نسل ہے جو قوم کو ایک مضبوط امید فراہم کرتی ہے کہ ان کی سائنسی سوچ، سماجی توجہ، اور ادارہ جاتی سپورٹ میکانزم کی وجہ سے جیسا کہ ہندوستان میں این آئی ایف کی طرف سے پیش کیا گیا ہے، "کل آج سے بہتر ہو سکتا ہے" جسے دنیا کے دوسرے حصوں میں دہرایا جا سکتا ہے۔

آنسہ ونیشا اوما شنکر کو "سولر آئرننگ کارٹ" کے لیے این آئی ایف کے 2019 کے اِگنائٹ  ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس کے بعد پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) اپ گریڈیشن اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کے تحفظ کے لئے تعاون کیا گیا۔

(نیچے)

(ایل) آنسہ ونیشا اوما شنکر کو بیٹن بیئرر سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے  ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر عزت مآب الیکس ایلس۔

(سی) بیٹن بیئرر سرٹیفکیٹ آنسہ ونیشا اوما شنکر کو پیش کیا گیا۔

(آر) ہندوستان میں کوئینز بیٹن ریلے کے موقع پر معزز این میری ٹریولین ایم پی، سکریٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی تجارت اور صدر بورڈ آف ٹریڈ، حکومت برطانیہ اور آنسہ ونیشا اوما شنکر ۔

****

 

U.No.381

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1789721) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Tamil