شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت ، ثقافت اورشمال مشرقی خطے  کی ترقی( ڈونر )کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی خطے  میں کووڈ -19 سے متعلق صورت حال  سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی


میٹنگ  کے دوران 15 سے 18سال تک کی عمر کی آبادی  کو دونوں  ٹیکے لگانے سمیت مختلف کلیدی امورپر تبادلہ ٔخیال کیاگیا

وزیرموصوف  نے شمال مشرقی ریاستوں  کو صلاح دی کہ وہ صحت  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر  کے لئے این ای ایس آئی ڈی ایس اسکیم کے تحت ریاستوں  کو مختص  رقم میں سے بقایاجات  کا استعمال کریں

ڈونر کی وزارت  کو وڈ -19سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو بہتربنانے اوراسے جدید طرز پرڈھالنے کی غرض سے سرگرم اقدامات کررہی ہے :جناب جی کشن ریڈی

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2022 6:24PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات

(الف ) سیاحت ، ثقافت  اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر)کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی کی صدارت  میں ایک جائزہ میٹنگ ہوئی ، جس میں کووڈ -19 کی صورت حال  سے متعلق شمال مشرقی خطے (این ای آر) کی آٹھ ریاستوں  کی تیاریوں  کا جائزہ لیاگیا۔

(ب) مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے ریاستوں پر زوردیا کہ وہ حکومت ہند کے ذریعہ جاری ایس او پیز کے مطابق  کووڈ -19 سے بچاؤ کے سبھی ضابطوں پرتوجہ مرکوز کریں ۔ خاص طورپر  آرٹی –پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے عمل میں اضافہ ، کم شدید کینسر  کو گھرمیں ہی الگ تھلگ  رکھنے پرتوجہ اورٹیلی صلاح ومشورہ  کے پلیٹ فارم ای سنجیونی کے ذریعہ باضابطہ طور پرنظررکھنے پرتوجہ مرکوز کی جائے ۔

(ج) وزیرموصوف نے ریاستوں  کو تلقین  کی کہ وہ صد فی صد ٹیکہ کاری کے لئے کوشش  کریں اور  انھوں نے ریاستوں  یہ درخواست بھی کی کہ وہ 15سال سے 18سال تک کی عمر کے نوجوان  افراد کی ٹیکہ کاری  کے لئے مشن موڈ پرکام کریں ۔

(د) مرکزی وزیرنے شمال مشرقی ریاستوں کو صلاح دی کہ وہ ریاستوں میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی غرض سے ایمرجنسی  کو وڈ رسپونس پیکج (ای سی آرپی )کے مرحلہ دواور این ای ایس آئی ڈی ایس اسکیم کے تحت  ریاستوں کو مختص کی گئی رقم میں سے باقی بچی رقم کو استعمال  کریں ۔ سیاحت ، ثقافت اورشمال مشرقی خطے  کی ترقی( ڈونر )کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی خطے  میں کووڈ -19 سے متعلق صورت حال  سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ  میں متعلقہ آٹھ شمال مشرقی  ریاستوں کے وزرائے صحت  نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ  ڈونر سکریٹری ، صحت اور خاندانی بہبود کے جوائنٹ  سکریٹری ، اورشمال مشرقی خطے کی ریاستوں  کے صحت سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ دونوں  وزارتوں کے سرکردہ عہدیداروں  اور ان کی تنظیموں  نے بھی شرکت کی ۔

Description: C:\Users\Deepak\Desktop\1.jpg

 

جناب جی کشن ریڈی نے سبھی ریاستوں کے وزرائے صحت پر زوردیا کہ وہ طبی اورصحت سے متعلق  بنیادی ڈھانچہ تیارکریں ، ادویات  کی سرکاری  خرید کریں اورماسک ، پی پی ای کٹس ، اورآکسیجن کٹس ٹریٹرس وغیرہ جیسے کووڈ -19سے بچاؤ کے مخصوص ضروری سازوسامان کی سرکاری خریداری کریں ۔ انھوں نے ریاستوں پراس بات  کے لئے بھی زوردیا کہ وہ اومیکرون ویریئنٹ  کی وجہ سے ہونے والی تیسری لہر کے بارے میں بیداری  پیداکرنے کے مقصد سے سبھی میڈیا اور مواصلاتی چینلوں  اوروسیلوں کو بروئے کارلائیں ۔

Description: C:\Users\Deepak\Desktop\2.jpg

وزیرموصوف نے ریاستوں  عہدیداروں  پرزوردیاکہ کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے مخصوص سبھی  ضابطوں پرعمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے باضابطہ طور آرٹی – پی سی آر کی جانچ کرانے اور حکومت ہند کے ذریعہ جاری کام کاج سے متعلق  معیارضابطوں  (ایس اوپی ایس ) کے مطابق کم شدی کیسوں کے معاملے میں گھروں میں ہی الگ تھلگ  پرزوردیا۔ وزیرموصوف  نے سبھی آٹھ  ریاستوں سے یہ درخواست  بھی کہ وہ ٹیلی صلاح ومشورہ کے پلیٹ فارم ای سنجیونی کو اختیار کریں ۔ ای سنجیونی کے ضلع کی سطح  پرمراکز ہیں ۔ اس سے اس بات کو یقینی بنایاجاسکتاہے کہ جو لوگ گھروں میں ہی الگ تھلگ رہ رہے ہیں ، انھیں باضابطہ  طورپر طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہوا اوران پر نظررکھی جائے ۔ اس کے علاوہ انھیں لازمی اشیاء اورمیڈیکل کٹس کی سپلائی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیرے سختی سے نفاذ کے اقدامات  اورزیادہ  سے زیادہ طبی جانچ اور مریض  یا متاثرہ کے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے سے متعلق اقدامات  کرنے کی بھی صلاح دی ۔ انھوں نے کہاکہ جہں کہیں بھی ضروری ہو، کووڈ  سے بچاؤ کے مناسب طریق کاراورمائیکرو یعنی بہت چھوٹے پیمانے پرگھیرابندی والے علاقوں کے بندوبست  پرنظررکھنے کی غرض سے سبھی اقدامات کئے جانے چاہیئں ۔

صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب لواگروال نے بھی  ریاستوں  کے مخصوص مشاہدات پیش کئے اورانفرادی ریاستوں  سے درخواست  کی کہ وہ متعلقہ ریاستوں  کے لئے اجاگرکئے گئے مخصوص امورکو ترجیحی بنیاد پرحل کریں ۔ میٹنگ  کے دوران نگرانی اورگھیرابندی  سے متعلق  نظام کو مستحکم بنانے ، کووڈ -19 سے بچاؤ کے مناسب طورپرطریقوں  اورضابطوں  کے نفاذ کی غرض سے کئے گئے اقدامات ، اومیکرون ویریئنٹ  کی جانچ ، لازمی دواؤں  کے احتیاطی ذخیرہ کی صورت حال ، بستروں کی صورت حال ( نارمل  ، آکسیجن اور وینٹی لیٹرس ) اورآکسیجن سپلائی کرنے والے  آلات کی فعالیت کے بارے میں ریاستوں  نے مختصر  پریزینٹیشن  دیئے ۔

صحت  اورخاندانی بہبود کی وزارت  نے بھی شمال مشرقی خطے کی ریاستوں میں کووڈ -19سے نمٹنے  سے متعلق صحت کے شعبے میں کی گئی بڑی پہل قدمیوں  اورپروگراموں  سے مطلع کیا۔میٹنگ کے دوران جن کلیدی امورپرتبادلۂ خیال کیاگیا ان میں سے بعض  درج ذیل ہیں :

  • 15سے 18سال تک  کی عمر کی آبادی کو دونوں ٹیکے لگانے
  • استپالوں /پی ایچ سی میں کووڈ  سے متعلق  سہولتوں سے لیس اضافی بستروں کا بندوبست
  • ریاستی سطح پرنگرانی
  • کووڈ کیسوں کی بروقت  اطلاع
  • ریاستی سرکارکی اضافی فنڈ /دواؤں /ٹیکوں کے لئے درخواست

سیاحت ، ثقافت اورڈونر کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے ریاستوں اورمقامی سرکاروں پرزوردیاکہ وہ کووڈ -19صورت حال سے نمٹنے  کے مقصد  سے مختلف  سطحوں پرمل کرکام کریں ۔ وزیرموصوف  نے یہ بھی کہاکہ وزیرداخلہ کی قیادت میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے تاکہ ریاستوں  کو درپیش امورکے حل کی جانب مشترکہ اور تال میل کے ساتھ کوششیں کی جاسکیں ۔

مرکزی وزیرنے شمال مشرقی ریاستوں  کو صلاح دی کہ وہ ریاستوں میں صحت  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی غرض سے این ای ایس آئی ڈی ایس اسکیم  اور ایمرجنسی کووڈ رسپونس پیکج (ای سی آرپی –مرحلہ II ) کے تحت ریاستوں کو مختص کی گئی رقم میں سے باقی بچی رقم کا استعمال کریں ۔ انھوں نے اس بات  پربھی زوردیاکہ کو وڈ -19سے نمٹنے کی غرض سے شمال مشرقی ریاستوں کوصحت  کی مرکزی وزارت کے ذریعہ جاری کیے گئے  فنڈس کو ، فیلڈاسپتال قائم کرکے اوردیگر طبی انتظامات کا نظم کرکے ، میڈیکل بنیادی ڈھانچہ کو جدید طرز پرڈھالنے اوربہتربنانے کی غرض سے ترجیحی  بنیاد پر  استعمال کیاجاسکتاہے ۔

وزیرموصوف نے شمال مشرقی خطے میں کووڈ سے متعلق  صورتحال کی نگرانی کے مقصد سے معینہ وقفوں  سے اس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور مسائل کے جلد حل کی غرض سے صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت  کے ساتھ ریاستوں  کے مخصوص  مسائل کو اٹھانے کا یقین دلایا۔ وزیرموصوف نے اس بات پربھی اطمینان کا اظہار کیاکہ شمال مشرق کی سبھی ریاستوں  کے پاس  اس وقت کافی تعداد میں بستروں اورآکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے ۔ انھوں نے کووڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو تقویت بہم پہنچانے اوراس میں اضافے کی غرض سے سرگرمی  سے اقدامات  کرنے اورعالمی وباء کی اس لہر کے خلاف لڑائی میں خطے میں ضروری ہرقسم کی امداد کے لئے شمال مشرقی خطے کے محکمے کی وزارت  اورنارتھ ایسٹ کاؤنسل  کی کوششوں  کا اعتراف کیا۔

****************

 

 (ش ح ۔  ع م  ۔ ع آ)

U-354


(रिलीज़ आईडी: 1789608) आगंतुक पटल : 188
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri