نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر "سوامی وویکانند کی تعلیمات: آج کے نوجوانوں سے متعلق" موضوع پر ویبینار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 JAN 2022 3:19PM by PIB Delhi
آج، ' نوجوانوں کے قومی دن' کے موقع پر، علاقائی آؤٹ ریچ بیورو اور پریس انفارمیشن بیورو، اطلاعات و نشریات کی وزارت، چندی گڑھ نے 'سوامی وویکانند کی تعلیمات: آج کے نوجوانوں سے متعلق ' موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔
اس ویبینار میں پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ میں سوامی وویکانند اسٹڈی سینٹر کی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نندیتا شکلا سنگھ اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن، پنجاب اور چندی گڑھ کے ریاستی ڈائریکٹر سریندر سینی کلیدی مقررین کے طور پر شامل ہوئے۔

تصویر: پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ میں سوامی وویکانند اسٹڈی سینٹر کی چیف کوآرڈینیٹر پروفیسر۔ ڈاکٹر۔ نندیتا شکلا سنگھ کی شرکاء سے بات چیت
پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ میں سوامی وویکانند اسٹڈی سینٹر کی چیف کوآرڈینیٹر پروفیسر۔ ڈاکٹر نندیتا شکلا سنگھ نے اپنے ذہن کو قابو کرنے کی اہمیت پر سوامی وویکانند کی جانب سے بتائے گئے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سی راجگوپالاچاری کے اس بیان کے پس منظر کی سوچ، مطابقت اور سچائی پر بھی بات کی، جس میں کہا گیا تھا، 'سوامی وویکانند نے ہندو مذہب کو بچایا اور ہندوستان کو بچایا'۔ لیکن ان کے مطابق ہم اپنا مذہب کھو چکے ہیں اور ہمیں آزادی نہیں ملے گی۔ اس لیے ہم ہر چیز کے لیے سوامی وویکانند کے مقروض ہیں۔ ان کا اعتماد، ان کی حوصلہ افزائی اور ان کی دانائی ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے، تاکہ ہم اس خزانے کی حفاظت کر سکیں جو ہمیں ان سے ملا ہے!'
ڈاکٹر نندیتا نے کہا، 'سوامی جی نے تعلیم کو 'انسان میں پہلے سے موجود کمال کا مظہر' قرار دیا۔ تعلیم کا مقصد ہماری زندگیوں میں اس مکمل پن کو ظاہر کرنا ہے جو ہمارے باطن کی فطرت ہے۔ یہ پختگی اس لامحدود طاقت کا تجربہ ہے جو ہر چیز میں اور ہر جگہ رہتی ہے - وجود، شعور اور خوشی۔
نہرو یووا کیندر سنگٹھن، پنجاب اور چندی گڑھ کے ریاستی ڈائریکٹر سریندر سینی ، تمام شرکاء کو 1893 میں شکاگو میں عالمی مذہبی پارلیمنٹ میں سوامی جی کی ثمرآور تقریر سے روبروکرانے لے گئے، جہاں انہوں نے امریکہ میں ہندو مذہب سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے مذہبی عدم رواداری اور شدت پسندی کو ختم کرنے کی پرزور اپیل کی۔

تصویر: ریاستی ڈائریکٹر، نہرو یووا کیندر سنگٹھن، پنجاب اور چندی گڑھ جناب سریندر سینی،شرکاء کے ساتھ اپنے خیالات مشترک کرتے ہوئے
نوجوانوں کے بارے میں سوامی وویکانند کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سریندر سینی نے کہا، 'سوامی جی کا ماننا تھا کہ نوجوان ملک کی بنیاد ہیں اور وہ کسی بھی قوم کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ توانائی، جوش اور اختراعی خیالات سے بھرے ہوتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائی کو درست سمت میں استعمال کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
محترمہ سپنا، ڈپٹی ڈائریکٹر، آراوبی چنڈی گڑھ نے مہمان مقررین اور ویبینار کے دیگر شرکاء کا خیر مقدم کیا۔جناب ہرشت نارنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پی آئی بی، چندی گڑھ نے اجلاس کی نظامت کی۔ سنگیتا جوشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، آر او بی چنڈی گڑھ نے ویبنار کا اختتام کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
********************
ش ح۔ ع ح
Uno-362
(ریلیز آئی ڈی: 1789607)
وزیٹر کاؤنٹر : 135