کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ ایم ایس ایم ای کو ان کی خدمات کے لئے پہلے سے ادائیگی کریں تاکہ روزگار اور ترقی کو فروغ دیا جاسکے


جناب پیوش گوئل نے صنعت سے کہا کہ وہ قواعد کو مزید غیر مجرمانہ بنانے کے لئے معلومات فراہم کریں

حکومت کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینے کے لئے بڑے بنیادی ڈھانچے اور سرمائے کے اخراجات کےلئے پابند عہد ہے:جناب گوئل

صنعت کو کاروبار کےعمل اور منظوریوں کے لئے سنگل ونڈو کا استعمال کرنا چاہئے: جناب گوئل

جناب گوئل نے صنعت سے400 بلین ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کی ترقی کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کو کہا

صنعتی ایسوسی ایشنز کو چاہئے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کو کاروبار اور ترقی کی حکمت عملی کے طو  پرڈی اینڈ آر میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں: جناب گوئل

جناب پیوش گوئل نے ملک کی اعلی کاروباری اور صنعتی انجمنوں کے سربراہوں سے ملاقات کی

Posted On: 12 JAN 2022 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 جنوری 2022/ کامرس اور صنعت ، امور صارفین ِ، خوراک  اور عوامی تقسیم کے وزیر نے آج صنعتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایم ایس ایم ای کو ان کی قابل عملیت کی حفاظت اور روزگار اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے پہلے سے ادائیگی کریں۔ وہ آج نئی دہلی سے بڑی صنعتی تنظیموں کے لیڈروں سے ورچوئلی بات چیت کررہے تھے۔

جناب پیوش گوئل آج ملک کی اعلی کاروباری  انجمنوں کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ میں  بات کررہے تھے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کی تیزی سے بحالی اور اعلی شرح نمو کے حصول کو یقینی بنانے  کے لئے ان کی تجاویز اور معلومات  حاصل کی جاسکیں۔

انہوں نے ہندستانی صنعت کو وبائی امراض کی وجہ سے متاثر ہونے کے بعد واپس  مضبوطی دینے اور وبائی امراض سے نبردآزما ہونے کے دوران ظاہر کی گئی لچک کےلئے مبارک باد پیش کی۔ خاص طور پربرآمدات کےمیدان میں۔

وزیر موصوف نے کہاکہ  سفری اور سیاحتی پابندیوں کے باوجود خدمات کی برآمدات میں اضافہ واقعی قابل ستائش ہے او رکہا کہ ہمیں خدمات کی برآمدات کو 250 بلین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ   ہندستانی پیشہ ور افراد نے گھر سے کام کرنے میں بڑی کامیابی کا مظاہرہ  کیا ہے اور اس وجہ سے قوم اپنے ہر ایک بین  الاقوامی وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یہاں تک کہ وبائی مرض کے دوران بھی، اسے دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد  پارٹنر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ایف ٹی اےمذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب گوئل نےکہا کہ حکومت کئی ابتدائی فصل کےمعاہدوں کو انجام دینے کی کوشش  کررہی ہے تاکہ ان کے فوائدےصنعت تک جلد پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ  متحدہ عرب  امارات کے ساتھ ایف ٹی اے اختتام کے قریب ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے اور اسرائیل کے ساتھ بات چیت جاری  ہے۔

کوریا کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی کے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا حوالہ دیتےہوئے جناب گوئل نے کہاکہ پچھلے معاہدے سے پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک جامع فاسٹ ٹریک ڈائیلاگ شروع کیا گیا تھا۔

جناب گوئل نے صنعت کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ حکومت کو معلومات دینے میں سرگرم رہیں۔ خاص طور پر ایف ٹی اے مذاکرات جیسے میدانوں میں۔ انہوں نے مزید کہاکہ صنعت کو مزید توجہ طلب ہونا چاہئے۔

انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ حد تک کاروباری عمل اور منظوریوں کے لئے سنگل ونڈو کا استعمال کرے اور جہاں بھی ممکن ہو قوانین کو مزید غیر مجرمانہ بنانے اور  تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے تجاویز او ر ان پٹ  دیں۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی  اور سرمایہ کے اخراجات کے تئیں حکومت کی عہد بستگی پرزور دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ مرکز ہمیشہ کاروباری سرگرمیوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے صنعت سے پی ایم گتی شکتی  نیشنل  ماسٹر پلان اور انڈیا انڈسٹریل  لینڈ بین جیسے اقدامات کو وسعت اور ترقی کے لئے بہترین ممکنہ حد تک استعمال کرنے کو بھی کہا۔ وزیر  نے مشاہدہ کیا کہ بڑے پیمانے پر معاشی طور پر سرگرمیاں موجودہ کووڈ اضافے سے متاثر نہیں ہورہی ہیں۔

وی سی میں موجود صنعت کے نمائندوں میں جناب چندر جیت بنرجی، ڈائریکٹر جنرل سی آئی آئی، جناب سبھراکانت پانڈا، نائب صدر اور جناب  سنجیو مہا صد ایف آئی سی سی آئی، جناب ونیت اگروال ،صدر اور جناب دیپک سود، سکریٹری جنرل ایسوچیم ، جناب پردیپ ملتانی ، سدرن انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے جناب للت بیری والا ، سینئر  نائب صدر مرچنٹس چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری  جناب وجے کلانتری،  کنفیڈریشن  آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) جناب راکیش جھا، صدر انڈین مشین ٹول مینو فیکچر رز ایسوسی ایشن  جناب ونود اگروال، نائب صدر اور جناب راجیش مینن،انڈین الیکٹریکل الیکٹرانکس مینو فیکچررز  ایسوسی ایشن  اور ڈائیریکٹر   ویرانچی  شاہ، قومی صدر انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شامل تھے۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-343



(Release ID: 1789546) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Malayalam