شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے تحت اروناچل  پردیش کے  چانگلانگ کی برادری پر مبنی تنظیموں (سی بی او)کے ذریعہ  سپلائی چین کے انتظام کو مضبوط کرنا

Posted On: 12 JAN 2022 2:25PM by PIB Delhi

 

دیہی علاقوں میں بکھرے ہوئے بازار ، بے ترتیب مانگ اور نقل و حمل میں رکاوٹ جیسے چیلنجوں کی وجہ سے کسانوں اور کاروبایوں کو اپنی پیداوار کی صحیح قیمت ملنے میں دشواری ہوتی ہے۔ ان چیلنجز کو دور کرنے کے لئے شمال مشرقی خطے کی کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) اور چانگلانگ کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (سی سی آر ایم ایس) نے برادری پر مبنی تنظیمیں (سی بی او) تشکیل دی ہیں۔ فی الحال یہ سی بی او ضلع کی سطح پر سپلائی چین کے انتظام کو مضبوط کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

بچولیوں کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے سی بی او ادرک ، ہلدی جیسے کچے مصالحہ براہ راست انفرادی کسانوں سے خریدتے ہیں۔ اس سے کسانوں کو مسابقتی بازار کی قیمتوں پر اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کا پہلے سے تیار ایک پلیٹ فارم حاصل ہوجاتا ہے۔ چونکہ خام مال کھیت سے سیدھے پروسیسنگ یونٹ تک پہنچائے جاتے ہیں، اس لئے ان کا معیار اور تازگی ہمیشہ برقرار رہتی ہے، جس کی وجہ سے بازار میں پہلے سے موجود دیگر پیداواروں کے مقابلے فائنل پروڈکٹ زیادہ اچھا ہوتا ہے۔

ان اشیا کی پیداوار اور لیبلنگ کے بعد سی سی آر ایم ایس ، چانگلانگ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ کے اشتراک سے انہیں مقامی کاروباریوں کے نیٹ ورک کے توسط سے اور ساتھ ہی نابارڈ کے رورل مارٹس اور ہارٹوں کے ذریعہ بازار تک پہنچاتا ہے۔ ’ووکل فار لوکل‘ کی مہم کو آگےبڑھاتے ہوئے یہ پہل مقامی مصنوعات کے فروغ  اور ضلع کی سطح پر بزنس ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے میں کافی مدد کررہی ہے۔

نیوتان گاوں ، نمپھائی سرکل، میاؤ – کھگام بلاک میں مصالحے کی پروسیسنگ یونٹ میں برادری پر مبنی تنظیمو ں (سی بی او) کے ذریعہ اکٹھا کی گئی ادرک ۔

****

ش ح۔  ق ت ۔ م ص

U NO : 335


(Release ID: 1789350) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu