وزارت دفاع

ڈی آر ڈی  او نے ایم پی اے ٹی جی ایم کا حتمی قابل تقسیم ترتیب اُڑان کا تجربہ کیا

Posted On: 11 JAN 2022 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11؍جنوری؍2022:

 

دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم ڈی آر ڈی او نے 11؍جنوری 2022ء کو مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم)کے حتمی قابل تقسیم ترتیب کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔سودیشی طور سے تیار کیا گیا یہ شکن میزائل کم وزن ، آتش گیر اور فراموش کردہ  اور اسے ایک مین پورٹیبل لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے، جو تھرمل سائٹ کے ساتھ ضم ہے۔ میزائل نے مقررہ شدہ ہدف کو حاصل کیا اور اسے ضائع کردیا۔ اس پورے عمل کو کیمرے میں بھی قید کیا گیا اور کم از کم رینج کی تصدیق کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔

موجودہ تجربہ کم از کم رینج کے لئے مستقل کارکردگی کو ثابت کرنے کے لئے تھا۔مشن کے تمام مقاصد کو پورا کرلیا گیا۔ میزائل نے آن بورڈکنٹرول اور رہنمائی کے لئے انفریرڈ ایمیجنگ سیکر اور جدید ایویونک کو چھوٹا کردیا ہے۔اس سے پہلے جو تجربہ کیا گیا تھا اس میں بھی میزائل نے اپنے کم از کم رینج کے تجربے کو ثابت کردیا تھا۔

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اس ٹینک شکن میزائل کے مظاہرے کے لئے ڈی آر ڈی اوکو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی دفاعی نظام میں ترقی آتم نربھر بھارت کی تعمیر کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔دفاعی تحقیق و ترقی محکمے کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے تجربے کے دوران میزائل کےشاندار مظاہرے کے لئے پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 316)



(Release ID: 1789229) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil