سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نےگوا میں منعقدہ ایک تقریب میں 3,840 کروڑ روپے کے چھ پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنازد رکھا


گوا کو عالمی معیار کی آلودگی سے پاک ریاست کے طور پر قائم کرنے کی اپیل

گرین ہائیڈروجن مستقبل کا ایندھن ہے اور گوا حکومت کو اس کے استعمال پر زور دینا چاہئے: گڈکری کی اپیل

Posted On: 03 JAN 2022 8:00PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اورقومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے گوا کی ترقی کا حصہ بننے اور اسے ایک امیر اور خوشحال ریاست بنانے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہ گوا میں 3,840 کروڑ روپے کے چھ پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت نے گوا کی ترقی پر 22,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جب کہ ریاست کی جانب سے 15,000 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے پورٹ سے ہائی وے، ورنا پوری سے ساڈا کو جوڑنے والے 546 کروڑ روپے جیسے پروجیکٹوں کا سنگ بنیادرکھا اور اس سے متعلق منعقدہ تقریب کا افتتاح  بھی کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220103-WA000668T6.jpg

 

انہوں نے کہا کہ گوا میں تمام پروجیکٹوں پر کام کا معیار بہترین ہے۔ آج زوری برج پر نصب واچ ٹاورز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بہترین مثال ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220103-WA00105LJ5.jpg

 

نتن گڈکری نے گوا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر پریکر اور گوا کو جدید شکل دینے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو بھی یاد کیا۔ عزت مآب وزیر نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ گوا میں ہوا، پانی اور صوتی آلودگی کو کم کرکے گوا کو ایک عالمی معیار کی آلودگی سے پاک ریاست میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220103-WA0011PCF7.jpg

 

انہوں نے کہا کہ "گرین ہائیڈروجن مستقبل کا ایندھن ہے اور ہم اس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ شمسی  توانائی اور ہوا سے پیدا ہونے والے ایندھن کو استعمال کرتے ہوئے گرین ہائیڈروجن کے پروجیکٹ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220103-WA0012SZQZ.jpg

 

اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ گوا میں ہر قسم کی صنعتیں لگ رہی ہیں اور اچھے معیار کی طبی سہولتیں پیدا ہو رہی ہیں، گڈکری نے زور دے کر کہا کہ اعلیٰ معیار کے منصوبے ملک کاسرمایہ ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220103-WA0009BVNN.jpg

 

اس موقع پر گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت شری پد یشو نائک، راجیہ سبھا کے رکن ونے تندولکر اور کئی دیگر معززشخصیات موجود تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220103-WA00086RO8.jpg

 

آج مسٹر گڈکری نے درج ذیل پروجیکٹوں کا افتتاح کیا:

قومی شاہراہ نمبر 66 کے پترادیوی سے کرسواڑہ تک 18 کلومیٹر چار لین روڈ۔

قومی شاہراہ نمبر 66 کے 13 کلومیٹر تک کارسواد سے بامبولی تک چار لین روڈ۔

لوپ 1 روڈ جو گوا بندرگاہ کو جوڑتا ہے۔

مارگاؤں ویسٹ بائی پاس

گڈکری نے مندرجہ ذیل تین پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کیا۔

موپا ہوائی اڈے کو جوڑنے والی قومی شاہراہ نمبر 1665 کی تعمیر۔

دریائے زوری  کےپل پر واچ ٹاورز کی تعمیر۔

مرکزی بنیادی ڈھانچہ سہولت فنڈ کے تحت سڑک کے چھ مختلف منصوبے۔

 

 

****************

 

 

(ش ح ۔ س ک۔ ف ر )

U-302


(Release ID: 1789081) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Marathi