محنت اور روزگار کی وزارت

ستمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی می، 9 منتخب شعبوں میں، کل روزگار کی تعداد3.1 کروڑ ہے


مینوفیکچرنگ کا حصہ تقریباً 39فیصد ہے، جس کے بعد تعلیم کاحصہ 22 فیصد اور صحت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی / بی پی اوزکے دونوں شعبوں کا حصہ تقریباً 10فیصد ہے

خواتین کارکنوں کی مجموعی فیصد 32.1 رہی، جو کیو ای ایس کے پہلے دور میں رپورٹ کی گئی 29.3 فیصد سے زیادہ ہے

فراہمی کی سائڈ کےسروے کےساتھ ساتھ مطالبے کی سائڈ کےسروے سے، ملک میں روزگار کے اعداد و شمار کے فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 10 JAN 2022 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جنوری 2022: محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج آل ہند سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے (اے کیوای ای ایس) کے حصے کے سہ ماہی روزگار سروے (کیو ای ایس) کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MVFR.jpg

اے کیوای ای ایس کو 9 منتخب شعبوں کے منظم اور غیر منظم دونوں زمروں میں ملازمتوں اور اداروں کے متعلقہ تغیرات کے بارے میں متواتر (سہ ماہی) اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے لیے لیا گیا ہے جو کہ غیر فارمی اداروں میں کل ملازمتوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ 9 منتخب شعبوں میں مینوفیکچرنگ، تعمیرات، تجارت، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت، رہائش اور ریستوراں، آئی ٹی / بی پی او اور مالیاتی خدمات کے شعبے شامل ہیں۔

نتائج کا اشتراک کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ روزگار، اضافی رجحان کو ظاہر کر رہا ہے۔ انہوں نےاس حقیقت کا ذکر کیا کہ خواتین کارکنوں کی مجموعی فیصد 32.1 رہی، جو کیو ای ایس کے پہلے دور کے دوران رپورٹ کردہ 29.3 فیصد سے زیادہ ہے۔

کیو ای ایس کے اس دور (جولائی-ستمبر، 2021) میں 9 منتخب شعبوں میں تخمینہ شدہ کل روزگار تقریباً 3.10 کروڑ کے طور پر سامنے آیا، جو کہ کیو ای ایس کے پہلے دور (اپریل- جون، 2021) کے پہلے دور کے (3.8کروڑ) کے تخمینی روزگار کےاعدوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ان 9 شعبوں کے لیے اجتماعی طور پر چھٹے ای سی (2013-14) میں مجموعی روزگار 2.37 کروڑ بتایا گیا تھا۔

محنت اور روزگار کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں آخری میل تک کی ترسیل، حکومت کا اولین مقصد ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے، وزارت نے ثبوت پر مبنی پالیسی کے لیے لیبر بیورو کو ملک گیر سروےکے کام سونپے ہیں۔

جناب یادو نے کہا کہ سہ ماہی روزگار سروے کی رپورٹ، سپلائی سائڈ سروے کے ساتھ ڈیمانڈ سائڈ سروے یعنی متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، ملک میں روزگار کے اعداد و شمار کے فرق کو پورا کرے گا۔

"سہ ماہی روزگار سروے" کی رپورٹ ایک اہم اشاعت ہے جس کا مقصد پچھلی سہ ماہیوں میں روزگار کی تبدیلی اور بہت سے دیگر متعلقہ پیرامیٹرز کے بارے میں بصیرت فراہم کرنا ہے۔ یہ پالیسی سازوں، مرکزی/ریاستی حکومتوں کے اہلکاروں، محققین اور دیگر شراکت داروں کے لیے ایک مفید اعدادو شمار کے طور پر کام کرے گا۔ کیوای ایس کے پہلے دور/سہ ماہی (اپریل-جون، 2021) کی رپورٹ، جناب بھوپیندر یادو نے 27 ستمبر 2021 کو جاری کی تھی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، سکریٹری (ایل اور ای)، جناب سنیل برتھوال نے کہا کہ غیر رسمی شعبے کے کارکنوں کے لیے ای-شرم پورٹل کے تحت رجسٹریشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل میں نئی ​​پیش رفت اور کیوای ایس سروے کے نتائج کل ہند سطح پر روزگار کی حقیقت پسندانہ تصویر فراہم کرنے کے لیے قومی اعدادوشمار بینک فراہم کریں گے۔

کیوای ایس کے دوسرے راؤنڈ میں اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں معلومات کے مختلف آئٹمز کے لیے یکم جولائی 2021 کی حوالہ تاریخ تھی۔ نمونے میں منتخب کردہ 12038 اداروں میں سے 11503 اداروں سے فیلڈ وزٹ کے ذریعے اعدادوشماراکٹھا کئے گئے۔ سروے کے اعداد و شمار سے، اسٹیبلشمنٹ کے متعدد پہلوؤں میں سے ہر ایک کا تخمینہ، نمونے لینے کے ڈیزائن کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی طریقوں سے لگایا گیا تھا۔

کلیدی  جھلکیاں

· منتخب کردہ 9 شعبوں میں تخمینہ شدہ کل روزگار میں سے، مینوفیکچرنگ کا حصہ تقریباً 39فیصد ہے، اس کے بعد تعلیم 22فیصداور صحت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی / بی پی اوز دونوں شعبوں میں تقریباً 10 فیصد ہے۔ تجارت اور نقل و حمل کے شعبوں میں بالترتیب کل تخمینہ شدہ کارکنوں کا 5.3فیصد اور 4.6فیصد شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سہ ماہی 1 میں، آئی ٹی / بی پی اوز شعبوں کا فیصد صرف 7 تھا۔

· تقریباً 90 فیصداداروں میں 100 سے کم کارکنوں کے ساتھ کام کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حالانکہ 30فیصد آئی ٹی / بی پی او ادارے کم از کم 100 کارکنوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جن میں تقریباً 12 فیصدمیں، 500 یا اس سے زیادہ کارکنان شامل ہیں۔ صحت کے شعبے میں، 19 فیصد اداروں میں 100 یا اس سے زیادہ کارکن تھے۔ اس کے علاوہ، ٹرانسپورٹ سیکٹر کے معاملے میں، کل تخمینہ شدہ اداروں میں سے 14فیصد 100 یا اس سے زیادہ کارکنوں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ 91 فیصد اداروں نے کیو ای ایس کے پہلے دور میں 100 سے کم کارکنوں کے ساتھ کام کرنے کی اطلاع دی ہے اور آئی ٹی / بی پی او سیکٹر میں، پہلے کیو ای ایس کے دوران 100 سے 499ملازمین اور 500 یا اس سے زیادہ ملازمین کے سائز کے لحاظ سے اعداد و شمار بالترتیب 21فیصد اور 14 فیصد تھے۔

· خواتین کارکنوں کامجموعی فیصد 32.1 رہا، جو کیو ای ایس کے پہلے دور میں رپورٹ کی گئی 29.3 فیصد سے زیادہ ہے۔

· 9 منتخب شعبوں میں باقاعدہ کارکن تخمینہ شدہ افرادی قوت کا 87 فیصد ہیں، جن میں سے صرف 2فیصد عارضی کارکن ہیں۔ تاہم، تعمیراتی شعبے میں، 20 فیصد مزدور کنٹریکٹ پر تھے اور 6.4 فیصد عارضی مزدور تھے۔

· زیادہ تر (98.3فیصد) ادارے، گھروں سے باہر واقع تھے، حالانکہ رہائش اور ریستوراں کے شعبے میں سب سے زیادہ 5.1فیصد یونٹ گھروں کے اندر سے ہی کام کرتے پائے گئے۔

· تمام اداروں میں سے 23.5 فیصد کمپنیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ تھے، انکی شرح، آئی ٹی/بی پی او میں 82.8 فیصد ، تعمیرات میں 51.2 فیصد ، مینوفیکچرنگ میں 42.8 فیصد ، ٹرانسپورٹ میں 36.4 فیصد ، تجارت میں 32.1 فیصد اور مالیاتی شعبے میں 23.8 فیصد تھا۔ خدمات کےاداروں میں سے ایک چوتھائی رجسٹرڈ سوسائٹیز کے طور پر کام کر رہے تھے، 53.9 فیصد اشیاء اور خدمات ٹیکس کے قانون 2017 کے تحت اور 27.8 فیصد دوکانوں اور تجارتی اداروں کے قانون 1958 کے تحت رجسٹرڈ تھے۔

· کارکنوں کی تعلیمی قابلیت پر نظر ڈالیں تو یہ بات سامنے آئی کہ 9 نو میں سے سات شعبوں (تعلیم اور صحت کو چھوڑ کر) میں کام کرنے والوں میں سے 28.4فیصدمیٹرک/سیکنڈری یا اس سے کم تعلیم یافتہ تھے، جبکہ دیگر 37.0 فیصد گریجویٹ تھے یا اعلیٰ قابلیت رکھتے تھے۔ درحقیقت، مؤخر الذکرکا تناسب فیصد آئی ٹی/بی پی اوسیکٹر میں 91.6 فیصد اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں 59.8 فیصد تک زیادہ تھا۔ صحت کے شعبے میں، نان کلینیکل ورکرز میں سے کم از کم 18 فیصد میٹرک/سیکنڈری یا اس سے کم تعلیم یافتہ تھے، تعلیم کے شعبے کے غیر تدریسی عملے میں یہ تعداد 26.4 فیصد ہے۔ ان دونوں شعبوں میں 40 فیصد سے زیادہ ملازمین کم از کم گریجویٹ تھے۔

· یہ نوٹ کرنا کسی حد تک حوصلہ افزا ہے کہ 16.8 فیصد اداروں نے ہنر مندی کی ترقی کے رسمی پروگرام فراہم کیے، حالانکہ یہ زیادہ تر ان کے اپنے ملازمین کے لیے ہی تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک اندازے کے مطابق 5.6 فیصد اداروں میں آسامیاں خالی ہیں اور کل آسامیوں کی تخمینی تعداد 4.3 لاکھ ہے۔ اسطرح کی تقریباً 65.8 فیصد اسامیاں، ملازمین کی ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ کی وجہ سے خالی نہیں تھیں۔

مکمل رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

U.No.282

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789058) Visitor Counter : 144


Read this release in: Tamil , English , Hindi