ریلوے کی وزارت
2021: وسطی ریلوے نے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا
اپریل سے دسمبر کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ یعنی 55.06 ملین ٹن کے بقدر مال بھاڑا لوڈنگ کی گئی
اپریل سے دسمبر کے دوران 229.92 کروڑ روپئے کے بقدر پارسل آمدنی کے معاملے میں جون 2021 سے مسلسل سرفہرست مقام پر فائز
اپریل سے دسمبر 2021 تک ٹکٹ جانچ ریوینیو کے طور پر اب تک سب سے زیادہ یعنی 144.23 کروڑ روپئے حاصل ہوئے
Posted On:
08 JAN 2022 2:32PM by PIB Delhi
08 جنوری 2022:
وسطی ریلوے نے اپنے صارفین اور مسافرین کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے مختلف پہل قدمیاں انجام دیں۔ اس کے تحت بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
اس سال بنیادی ڈھانچہ سے متعلق کاموں کو بہتر بنانے کے لئے عمومی طور پر، اور کووِڈ۔19کے خلاف نبرد آزمائی اور مسافرین کی سہولتوں میں اضافے کے لیے خصوصی طور پر زور دیا گیا۔
کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے، خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے ازسر نو شروع کیا گیا، اور ممبئی ڈویژن پر باہری علاقوں کے لیے ریل خدمات اور طویل دوری کے لیے ریل خدمات کو از سر نو بحال کرکے تقریباً ماقبل کووِڈ کی سطح پر لایا گیا ہے۔
مال بھاڑا کارکردگی
• وسطی ریلوے نے پہلی مرتبہ ایک ماہ میں 7 ملین ٹن کے بقدر لوڈنگ کا نشانہ حاصل کیا۔ 7.2 ملین ٹن کے ساتھ بہترین ماہانہ لوڈنگ کا نشانہ حاصل کیا گیا اور اس طرح مارچ 2021 کی 6.96 ملین ٹن کے بقدر سابقہ بہترین ماہانہ لوڈنگ کے نشان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
• جنوری سے دسمبر 2021 کے درمیان، اب تک کسان ریل کے 770 دورے ہوئے، اور کسان ریل کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر اس کے 900 دورے ہو چکے ہیں۔
ویژن 2022
• نیرل ۔ میتھرن لائٹ ریلوے کی ڈھانچہ جاتی تجدید کاری
• مزید ایف اوبی، لفٹ اور برقی زینے
• مزید اے سی لوکل خدمات
• ڈکن کوئن ایکسپریس کا نیا ایل ایچ بی ریک
• جیجوری۔شینولی (158 آر کے ایم)، کردواڑی۔لاتور (190 آر کے ایم)، موہول ۔ دودھانی (91 آر کے ایم) اور لونانڈ۔پھلٹن (26 آر کے ایم) جیسے سیکشنوں کی برق کاری کا کام نئے سال کے دوران مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
سال 2021 کے دوران وسطی ریلوے کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
مضافاتی خدمات
• گورے گاؤں سے / تک 44 اندھیری سروسز کی توسیع (گورے گاؤں سے اور تک تمام اندھیری خدمات میں توسیع)
• چوتھے کوریڈور پر صبح کے مصروف ترین اوقات کے دوران خدمات میں اضافہ
• ہاربر لائن پر 12 اے سی ای ایم یو خدمات کا تعارف
غیر مضافاتی خدمات
• چالیس گاؤں ۔دھولے سیکشن پر ایم ای ایم یو خدمات
• سال 2021 کے دوران 12 ریکس (6 ٹرینوں )کو ایل ایچ بی ریک میں تبدیل کیا گیا۔
• 166 اضافی کوچوں (اے سی۔ 3 ٹائر، سلیپر اور جنرل سیکنڈ کلاس) کو 1054 دوروں کے لیے مختلف ریل گاڑیوں سے مربوط کیا گیا۔
• گرمی کی چھٹیوں، تیوہار کی چھٹیوں جیسے مختلف مواقع پر 1742 خصوصی ریل گاڑیاں چلائی گئیں۔
• آئی سی ایم ٹی۔ نظام الدین راجدھانی ایکسپریس کی رفتار میں اضافہ کرنا اور گوالیئر میں اضافی طور پر روکنے کی سہولت؛ اسے 19 جنوری 2021 سے روزانہ چلایا جا رہاہے۔
• یونیورسل پاس جاری کرنے کے لیے یو ٹی ایس موبائل ایپ کو ریاستی حکومت کے پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، اس طرح ، اس شخص کی تصدیق ہوتی ہے جس نے ٹیکے کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہوں اور سیزن کے ٹکٹ/ سفرکے ٹکٹ جاری کرنے کے لیے دی گئی دوسری خوراک کے 14 دن گزر چکے ہوں۔
• سی ایس ایم ٹی پر تھیم پر مبنی کلر اسکیم والے نئے علامتی اشارے
• کوپر اور امبرناتھ اسٹیشنوں پر نئے ہوم پلیٹ فارم
• فٹ اووَر برج (ایف او بی) – سال 2021 کے دوران 13 ایف او بی فراہم کرائے گئے۔
• وسطی ریلوے پر ایف او بی کی تعداد 319 ہے۔
• وسطی ریلوے پر برقی زینوں کی تعداد 125 ہے۔
• برقی زینے – ممبئی ڈیویژن میں 5 دوہرے برقی زینے۔
• وسطی ریلوے پر لفٹ کی تعداد – 86
• وائی فائی – اب، وسطی ریلوے میں وائی فائی کے تحت 379 اسٹیشنوں پر احاطہ کیا گیا ہے۔
• جی ٹی بی نگر اور لوک مانیہ تلک ٹرمنس پر نئے بیت الخلاء
• چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس اور لوک مانیہ تلک ٹرمنس پر نابینا افراد کے لیے چھونے والا نقشہ۔
• ممبئی۔ پونے ڈکن ایکسپریس اور پونے۔ممبئی ڈکن ایکسپریس میں وسٹاڈوم کوچ کی سہولت
• پونے میں ہدپسر ٹرمنل شروع کیا گیا۔
• سی ایس ایم ٹی میں اگزیکیوٹیو ویٹنگ لاؤنج
• اسٹیشنوں پر عام معلومات کے لیے یاتری ایپ
• سی ایس ایم ٹی میں امانتی سامان گھر
• چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس پر کوچ کے اندر ریستراں شروع ہوا۔ اس کے علاوہ ایسے ریستراں کے قیام کے لیے ممبئی ڈیویژن میں لوک مانیہ تلک ٹرمینس، کلیان، نیرل، لوناوالا اور اگت پوری اور وسطی ریلوے کے دیگر ڈیویژنوں پر ناگپور، اکورڈی، بارامتی، چنچواڑ اور میراج اسٹیشنوں پر دیگر مقامات شناخت کیے گئے ۔
• اب تک، ممبئی ڈیویژن میں 3450 اسٹیشن سمیت 4687 سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کرائے گئے۔
• 37 مفاضاتی ریکوں کے 200 خواتین کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔
• مضافاتی خواتین مسافرین کے لیے اسمارٹ سہیلی ایپ۔
• طویل دوری کے لیے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے میری سہلی ایپ
• اہم مقامات پر موٹر کشتیوں والی ریلوے سیلاب راحتی ٹیم
• کلیان میں نیا روڈ اووَر پل تعمیر کیا گیا
• ہینکوک روڈ اووَر برج کے لیے پل کی ڈاٹ (گرڈر) کی لانچنگ
• مسجد اور سندھرسٹ روڈ پر مائیکرو ٹنلنگ کے ذریعہ آبی گزرگاہوں کو بڑھانا۔
• دودھانی – ہوٹگی برق کاری (22 جون 2021 کو شروع کی گئی )
• واشمبے – بھلوانی برق کاری (27 اکتوبر 2021 کو 26.33 کلومیٹر تک برق کاری کا آغاز)
• دھل گاؤں – کردوواڑی برق کاری (136 ٹی کے ایم)
• شینالی – میراج برق کاری (101 ٹی کے ایم)
• ٹکری – کرلوسکرواڈی ڈبلنگ (9.7.2021 کو شروع کیا گیا)
• امبالے۔ راجواڑی سیکشن کی ڈبلنگ (20.6.2021 کو سی آر ایس معائنہ مکمل کیا گیا)
• بھوساول ۔ جل گاؤں تیسری لائن کی جل گاؤں۔ بھڈلی 11.51 کلو میٹر
• وسطی ریلوے کی خواتین ٹیم کی چار کھلاڑیوں، محترمہ وندنا کٹاریا، محترمہ مونیکا ملک، محترمہ سشیلا چانو پکھرامبم اور محترمہ رجنی ایتی مارپو، نے ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی اور چوتھا مقام حاصل کیا۔ جس میں سے محترمہ مونیکا ملک اور محترمہ وندنا کٹاریا کو اس سال ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
• سولاپور، پونے، ناگپور، بھوساول اور کلیان میں میڈیکل آکسیجن پلانٹوں کا آغاز کیا گیا۔
• بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر میمورئیل ریلوے ہسپتال ، بائیکلا میں ہسپتال انتظام کاری اطلاعاتی نظام (ایچ ایم آئی ایس)کا نفاذ۔
• 90 فیصد سے زائد عملے کی ٹیکہ کاری
• 19 مارچ 2021 کو وسطی ریلوے کی پونے ڈیویژن کے ذریعہ ایک آن لائن بین الاقوامی انسانی وسائل سربراہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
دیگر
• بھارتی ریلوے میں پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مبنی اولین گروہ نے کیرج اور ویگن ڈِپو، کلیان میں مال بھاڑا ریل گاڑی کے معائنے کا کام شروع کیا۔
• وانگانی میں پوائنٹس مین جناب میور شیلکھے نے تیز رفتار ٹرین کے سامنے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ٹریک پر گرے ایک چھ سالہ بچے کو بچانے کا بہادری والا کام کیا۔
• گاڑیوں ٹینکروں کو لادنے کے لیے کلم بولی میں 48 گھنٹوں کے دوران ایک ریمپ تعمیر کیا گیا۔ ممبئی سے 16 آکسیجن خصوصی ریل گاڑیاں چلائی گئیں۔
• واڈی بندر میں خودکار طریقے سے ڈبہ کی دھلائی کا کام
• لوناوالا،باڈنیرا، ڈوکیارڈ روڈ، گیگاؤں، سیوری اور آلندی اسٹیشنوں پر ریل گاڑیوں کے آپریشن کے لیے الیکٹرانک انٹرلاکنگ۔
• ماٹنگا ورکشاپ نے رکھ رکھاؤ کے بعد 100ویں ایل ایچ بی کوچ کی تعمیر کی۔
• مہاراشٹر میں سی ایس ایم ٹی اسٹیشن آئی جی بی سی گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنے والا پہلا اسٹیشن بنا۔ سولاپور ریلوے اسٹیشن کو بھی آئی جی بی سی گولڈ سرٹیفکیشن حاصل ہوا۔
• سی ایس ایم ٹی میں ہربل گارڈن لگایا گیا۔
• وسطی ریلوے نے بہتر خصوصیات اور سائڈ اینٹری کے ساتھ آٹو موبائل کی لوڈنگ کے لیے پروٹوٹائپ کوچ تیار کیا ہے۔
• ریلوے ہسپتال کلیان کو این ای سی اے کی جانب سے ہسپتال شعبے میں سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل ہوا۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 232
(Release ID: 1788654)
Visitor Counter : 225