کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے زمین سے متعلق مسائل حل کئے جائیں

Posted On: 07 JAN 2022 4:32PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے چھتیس گڑھ کے ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ کی زمین سے متعلق مختلف مسائل کے جلد حل کی اپیل کی ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیش بگھیل کے ساتھ آج ایک غیررویتی ملاقات میں مرکزی وزیر نے نشاندہی کی کہ اگر اس طرح کے مسائل  جلد از جلد حل کر لئے جاتے ہیں تو ریاست چھتیس گڑھ سے کوئلے کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ جناب جوشی نے وزیر اعلیٰ سے یہ درخواست بھی کی کہ معدنیات کے شعبے میں کی جانے والی حالیہ اصلاحات کے مطابق معدنی بلاکوں کی نیلامی میں تیزی لائی جائے۔

 

ملک میں کوئلے کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئلہ اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ  الگ سے ایک ملاقات میں جناب جوشی نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ  پیداوار کے سالانہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کرنے والوں کو متحرک کرنے کی خاطر اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔ جناب جوشی نے عہدیداروں کو مزید صلاح یہ دی کہ وہ مقررہ نشانے کو پار کرنے کے لیے 100 دنوں کے ایکشن پلان کو عمل میں لائیں۔ انہوں نے تھرمل پاور پلانٹوں کے لئے کوئلے کی فراہمی کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔ وزیر موصوف نے حفاظت کے ساتھ پیداوار بڑھانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

 


(Release ID: 1788443) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu