وزارت دفاع

اگینسٹ  فرم ڈیمانڈ کیٹیگری۔1 کی اشیا  خریدنے  کے لئے آن لائن سی ایس ڈی پورٹل کا ایک سال مکمل 

Posted On: 07 JAN 2022 3:58PM by PIB Delhi

         اگینسٹ فرم ڈیمانڈ (اے ایف ڈی) کیٹیگری-1 کی اشیا کی خریداری کے لئے  کینٹین اسٹورز ڈیارٹمنٹ (سی ایس ڈی) کے آن لائن پورٹل  کو  8 جنوری 2022 کو ایک سال مکمل کر رہا ہے۔اے ایف ڈی ۔1 کا سامان مثلاً  کاریں، موٹر سائیکلیں، اسکوٹر، ٹی وی ، فرج وغیرہ سی ایس ڈی استفادہ کنندگان  بشمول  مسلح دستوں کے زیر ملازمت اور ریٹائرڈ  اہلکاروں، جنگ میں شہید ہونے والوں کی  بیواؤں اور سویلین ڈیفنس  ملازمین کو  پورٹل (www.afd.csdindia.gov.in) کے ذریعے فروخت کئے جاتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں اس  پورٹل کے ذریعے 81046 کاریں، 48794 دو پہیہ گاڑیاں اور 9702 دیگر سامان فروخت کیا گیا جس کی مالیت 6185 کروڑ روپے ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZLLY.jpg

 

اس پورٹل کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’ڈیجیٹل انڈیا‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر 8 جنوری 2021 کو لانچ  کیا تھا۔ اے ایف ڈی پورٹل کی کامیابی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے،  7 جنوری 2022 کو تمام سی ایس ڈی  ڈپوز پر تقاریب منعقد کی گئیں۔ پورٹل کے سفر  اور استفادہ کنندگان کے فیڈ بیک سے متعلق  ایک پانچ منٹ کا ویڈیو کلپ تمام ڈپوز پر دکھایا گیا۔ تقریبات کے دوران تمام کووڈ۔ 19 پروٹوکول  پر عمل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MSXX.jpg

پورٹل کے ذریعے سامان  خریدنے والے کچھ استفادہ کنندگان نے  تمام ڈپوز میں تقریب میں شرکت بھی کی۔ انہوں نے وزارت دفاع کی پہل کی تعریف کی اور سی ایس ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ پورٹل کو تیار کرنے اور چلانے والی ٹیم کو توصیفی  اسناد پیش کی گئیں۔ سی ایس ڈی  ہیڈ آفس، کینٹین سروسز ڈائریکٹوریٹ، نیشنل انفارمیٹکس سنٹر، اسمارٹ چپ پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈپوز کے نمائندوں کو ان کے تعاون پر مبارکباد دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-213             



(Release ID: 1788437) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Telugu