پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پنجاب اور اترپردیش میں تپ دق کے خاتمے نے مدد کے لیے انڈین آئل کا  سی ایس آر اقدام

Posted On: 07 JAN 2022 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 جنوری 2022: انڈین آئل نے  اترپردیش کے 75 اضلاع  اور پنجاب کے 23 اضلاع میں سے ہر ایک میں شہری رابطہ کمیٹیوں، ضلع صحت کی سوسائٹیوں، تکنیکی معاونت والے گروپ وغیرہ کے ساتھ مربوط اور ترجیحی مداخلت کے ذریعے ، ایک مربوط ماحول فراہم کرکے ہندوستان میں تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگرام (این ٹی ای پی) کی معاونت کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس پروگرام کا کلیدی مقصد اگلے تین برسوں تک ، ہر سال اترپردیش اور پنجاب کی پوری آبادی کی اسکریننگ اور جانچ کرنا ہوگا۔ جب مریضوں کو  مطلع کردیا جاتاہے توان کے مرض کا علاج ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کے ضابطے کے مطابق جاری رہے گا۔

تپ دق ، صحت کے شدید ترین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان میں ہر سال ’نامعلوم‘ معاملات کی بہت بڑی تعداد ہوتی ہے جس کا نہ تو پتہ ہی چل پاتا ہے اور نہ ہی ان کی رپورٹ کی جاتی ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  2018 میں 2030 کے پائیدار ترقی کے مقررہ  ہدف  (ایس ڈی جی)  کے نشانے سے پانچ سال قبل یعنی 2025 تک ہندوستان میں سے تپ دق کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے حکومت ہند نے سالانہ بجٹ میں  معقول رقم فراہم کی ہے۔ البتہ، اس کی وسعتی نوعیت کو دیکھتے ہوئے حکومت کی کوششوں کو موجودہ وسائل، خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار اور ہر سال لاپتہ تپ دق کے متعدد مریضوں کی شناخت کے لیے بنیادی ڈھانچے  کو مستحکم کرکے وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ تپ دق کا مکمل خاتمہ ایک قومی فریضَہ ہے۔  اس لیے  تپ دق کے مریضوں کی شناخت کرنے کے لیے اضافی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ علامات کی اسکرین کے لیے تقریباً پوری آبادی تک رسائی کی ضرورت ہے اور  اگلے ساڑھے تین برسوں میں ایک کروڑ سے زیادہ علامتی مریضوں کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ  فوری تشخیص کے لیے جامع احاطہ کیا جائے اور اس کے ترسیل کے سلسلے کو ختم کیا جاسکے۔

وزیر اعظم کے وزن کو پورا کرنے کے لیے ، انڈین آئل کارپریشن لمیٹڈ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے زیر اہتمام اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے تعاون سے  ’’تپ دق مکت بھارت‘‘ کے ’’جن آندولن‘‘ میں شامل ہو رہی ہے۔ ایک باشعور اور ذمے دار کارپوریٹ شہری کے طور پر انڈین آئل نے، اترپردیش اور پنجاب میں نمایاں موجودگی کے ساتھ مطالباتی جارحیت کے نکات کو منسلک کرنے ، فراہمی کے سلسلے کو مستحکم کرنے اور ماحول کو فعال کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اترپردیش، ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے (جو کہ ہندوستان کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہے) 2020 میں اترپردیش، جس کی آبادی 23 کروڑ40 لاکھ سے زیادہ تھی، ہندوستان میں تپ دق کے معاملات کی اطلاعات کا سب سے زیادہ حصہ تھا (20 فیصد سے زیادہ)۔یہ ایک ہی وقت میں ملک میں نامعلوم معاملات کے تقریباً ایک چوتھائی معاملات کا حصہ بنتا ہے۔ پنجاب میں کئی ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے اور ان تارکین وطن میں تپ دق کے مریضوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔

ریاستی حکومت کے ساتھ تال میل سے ، کمیونٹی میں معلومات ، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) پروگراموں پر عملدرآمد کرنے اور آبادی کی درست طریقے سے جانچ کے لیے ، ریاست میں آشا، اے این ایم، اور اے ڈبلیو ڈبلیو کارکنوں کو ترغیب دے کر مطالبہ یکجا کرنے(مریضوں کی شناخت) کی حمایت کی جائے گی۔ فراہمی کی سائڈکو مستحکم کرنا (بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا)، بلاک لیول پر مشینیں فراہم کرکے اور متحرک وینس وعیرہ کے ذریعے ادویات کی ترسیل کے طریقہ کار کے ذریعے مزید سہولیات پیدا کرنے  کے ذریعے یہ اقدامات کئے جائیں گے۔

دیکھ بھال کے ضمن میں بنیادی قدر کے ایک حصے کے طور پر ، انڈین آئل نے ہمیشہ ہی ہندوستان کے عوام کی خدمت کا عہد کیا ہے۔ وبا کی دوسری مدت میں مائع طبی آکسیجن فراہم کرنے سے لے کر اس سلسلے کے لاکھوں شراکت داروں کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے اور وبا کے دوران اہم پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی لائن کو یقینی بنانے تک ،’پہلے ہندوستان پھر تیل‘ کا نعرہ ہمیشہ سے انڈین آئل رہنما منتر رہا ہے۔

*****

U.No.210

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1788429) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil