شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

ایلانگ نیچرل ریسورس مینجمنٹ گروپ (این اے آر ایم جی) کے ایک سرگرم رکن کی کامیابی کی کہانی جسے شمال مشرقی خطے کی وزارت کے تحت تیسرے نرکورمپ پروجیکٹ نے فروغ دیا ہے

Posted On: 07 JAN 2022 2:33PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LNI6.jpeg

این ای آر سی او آر ایم پی، چُرا چاندپور ضلع، منی پور

 

ڈی ویسن گاؤں سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ محترمہ لہنگاکھوہوئی تیسرے نرکورمپ پروجیکٹ کے تحت ایلانگ کے نیچرل ریسورس مینجمنٹ گروپ (این اے آر ایم جی)  کی ایک فعال رکن ہیں۔ وہ اپنے خاوند اور پانچ بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ اُن کا تعلق گاؤں کے غریب ترین گھرانے سے ہے۔ اگرچہ زیادہ تر گھرانے زراعت سے وابستہ ہیں، وہ بُنائی کرکے روزی کماتی ہیں اور اپنے کنبے کی کفالت کرنے کی متحمل ہیں۔ خام مال کی خریداری کے لئے چونکہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے،  اس لئے بُنائی کے چکر کے بعد کام جاری رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ مزیدیہ کہ  لوم پرانا ہونے کی وجہ سے توقع کے مطابق کام آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ اس خاص سبب سے وہ اپنا کام جاری نہیں رکھ پائیں اور مرحلہ وار دوسروں کی طرح کاشت کاری میں لگ گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002.jpegTJ85.jpg

جب نرکورمپ پروجیکٹ شروع ہوا تو انہوں نے 2014 میں اپنے گاؤں میں اس کا حصہ بنیں، انہیں اُن کی مہارت اور ماضی کے تجربے کی وجہ سے ہینڈ لوم سے فائدہ اٹھانے والی خاتون کے طور پر منتخب کیاگیا ۔ پراجیکٹ کے تحت نیچرل ریسورس مینجمنٹ گروپ  کے ذریعے اُنہیں 15,000 روپے کی امداد دی گئی تاکہ وہ  اپنے لوم کے کاروبار کو دوبارہ شروع کرسکیں۔ ملنے والی رقم سے اُنہوں نے ایک نیا لوم اور اس کے لوازمات خریدے۔ اب وہ بغیر کسی مالی رکاوٹ کے اپنے کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور اپنے کاروبار کو سنبھالنے کے لئے پیسے بھی بچا سکتی ہے۔وہ اپنے اس کاروبار سے ہر ماہ  تقریباً 7000 روپے کما سکتی ہیں  اور اس اضافی آمدنی سے وہ اسکول جانے والے اپنے دو بچوں کو پال پوس سکتی ہیں۔ انہوں نے ایک نیا چولہا اور الماری بھی خرید لی ہے۔ وہ انتہائی شکر گزار ہیں کہ اب وہ اپنے کنبے کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کر سکتی ہیں اور اس کام سے انہیں اِس رُخ پر مدد مل سکتی ہے۔

***

 



(Release ID: 1788402) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Manipuri