شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای آرسی او اۤریم پی مداخلت کے ذریعے کامیابی کی کہانی


خواتین کو بااختیار بنانا: منحصر سے آزاد تک، ایک ذمہ دار ماں کا معاملہ

یہ پروگرام، شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت کے تحت ہے

Posted On: 05 JAN 2022 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05 جنوری 2022: این ای آرسی آرایم ایس شمال مشرقی کونسل (این ای سی)، حکومت ہند کی شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر)کے زیراہتمام ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کی ہے جس سے انہیں پائیدار معاش کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RGAL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BUMB.jpg

28 سالہ مسز واواہ نے اپنی گرانٹ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ اپنے خنزیروں کے پالن کو بڑھایا ہے۔ منصوبے کی مدت کے دوران خنزیروں کی تعداد 5 سے بڑھ کر 30 ہوگئی ہے۔ محترمہ واواہ، دو بچوں کی ماں اور ایک لکڑی کے تاجر مسٹر سیخوگین بائٹ کی بیوی ہیں۔ اس نے ان خنزیروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے گھر کی تعمیر، پگ اسٹائی کو بڑھانے، کپڑے، خنزیروں کی خوراک اور دیگر روزمرہ کی گھریلو ضروریات کے لیے جی اۤئی شیٹس اور دیگر سامان خریدنے کے لیے استعمال کیا۔ اس نے مزید خنزیروں بھی خریدے، جس سے اس کے خنزیروں کی کل تعداد 35 ہوگئی۔

مسز واواہ، اس پراجیکٹ سے ملنے والی مالی مدد اور اپنے شوہر اور سسر کی طرف سے 5 خنزیروں کے ساتھ شروع کرنے کے لیے اضافی تعاون پر خوش تھیں۔ اس نے اپنے خنزیروں کو بیچ کے حساب سے، ہر سات ماہ میں، 14000 فی خنزیر (اوسطا) کے حساب سےوہ پہلے ہی اب تک 30 خنزیر فروخت کر چکی ہے۔ اس نے خنزیروں کی ویکسی نیشن کے بارے میں معلومات میں اضافے کی ضرورتوں کے بارے میں بات کی خاص طور پر اگر کسی کو خنزیر پالن کو بڑھانے یا ان میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہو۔ ’’مارکیٹ اچھی ہے اور خنزیر کی مانگ زیادہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ اگلے دو سالوں میں خنزیروں کی تعداد 50-60 تک بڑھ جائے‘‘۔

وہ خوش تھی اور فخر سے کہتی تھی، ’’میں نے خنزیر پالنے کے ذریعے اپنی کمائی سے ایک سونے کی چین خریدی لی ہے‘‘۔ اس کے چہرے پر اطمینان سے بھری مسکراہٹ تھی۔

وہ مزید یہ کہہ کر تشکر ادا کرتی ہے کہ ’’میں این ای آرسی او آر ایم پی چندیل، خواتین اور لڑکیوں کے مرکز اور خاص طور پر اپنے گاؤں کے این اے آر ایم جی لیڈروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ اب چونکہ میرے پاس اپنی آمدنی کا ذریعہ ہے اور میں خود کو زیادہ محفوظ اور خود مختار محسوس کرتی ہوں۔ مجھے اب ہر خرچ کے لیے اپنے شوہر پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

*****

U.No.125

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1787739) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Manipuri