جل شکتی وزارت
آسام کے درانگ ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم ) فیصلہ کرنے میں خواتین کی حصہ داری کو یقینی بنا رہا ہے
Posted On:
04 JAN 2022 12:36PM by PIB Delhi
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ ملک کی ترقی اس کی معیشت پر منحصر ہے ، لیکن کسی بھی ملک کی کامیابی نامپنے کا اصلی پیمانہ یہ ہے کہ اس ملک کی خواتین ملک کی تعمیر میں کس طرح کی شرکت کررہی ہیں ۔ جیسا کہ کہاوت ہے ،’ ایک عورت کو باختیار بنائیں اور آپ ایک قوم کی تعمیر کریں ‘۔
اس معاملے کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آسام کے درانگ ضلع کی خواتین جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ میں اپنی فعال شرکت سے کس طرح ایک مثال قائم کررہی ہیں۔
آسام میں درانگ ضلع اپنی زرخیز ، ثقافتی ورثہ اور محل وقوع کی وجہ سے آسام کے سماجی، ثقافتی اور معاشی ماحول میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ ضلع حکمت عملی کے اعتبار سے شمال مشرقی گواہاٹی کے گیٹ وے کے قرب وجوار میں واقع ہے۔ بہرحال ، یہ ضلع اپنے لوگوں کے تصور کے مطابق ترقی نہیں کرسکا ہے۔ اس ضلع میں ترقی کی سست رفتار نے کئی محاذوں پر اس کی ترقی کو متاثر کیا ہے۔ دوسرے ضلعوں کی طرح اس کی ترقی کو رفتار کو بڑھانے کے لئے درانگ ضلع کو نیتی آیوگ کے امیدافزا ضلع پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
درانگ ضلع میں کئی مسائل ہیں جن میں سے ایک دیہی علاقوں میں صاف پینے والے پانی کی کمی ہے۔ درانگ میں پینے والے پانی کی کوالٹی آرسینک سے آلودہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہے۔ اس سے یہ پانی بڑی حد تک براہ راست پینے کے لائق نہیں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بارہ ماسی سیلاب اس پریشانی کو اور بڑھا دیتا ہے۔
جل جیون مشن کے آغاز سے آسام میں ’گھرے گھرے بسدھ پانی ‘ (ہر گھر میں نال کا صاف پانی) کے نعرے کے ساتھ ریاست آسام میں اس پروگرام کو پورے زوروشور سے نافذ کرنے کی شروعات کی ہے ۔ اس مشن کے ایک ڈھانچہ کے حصہ کے طور پر نافذ کرنے والی سپورٹ ایجنسیز (آئی ایس اے ایس ) کو زمینی سطح پر اس پرگرام کو روبعمل لانے میں مدد دینے کے لئے لایا گیا ہے۔ دھولیکونا فاؤنڈیشن آسام میں کام کررہی ایک ایسی ہی( آئی ایس اے ایس ) ایجنسی ہے۔
دھولیکا فاونڈیشن خاص طور پر درانگ ضلع میں اس مشن کو باقاعدہ اور آسان طریقہ سے نافذ کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ نو گرام پنچایتوں (جی پی ایس) میں پھیلے 60 گاوں میں مصروف عمل ہے ۔ یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ ان نوگرام پنچایتوں میں سے سات کی قیادت خواتین صدور کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
اس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر دھولیکونا فاونڈیشن ہر ایک گرام پنچایت کے دفاتر میں پی آئی آر ممبران ، گاوں برہاس، پی ایچ ای ڈی نمائندوں اور دوسرے کمیونٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگیں منعقد کرتی ہیں۔ گرام پنچایت صدور خاص طور پر خواتین گرام پنچایت صدور کا قیادت کرنا اور اپنی اپنی گرام پنچایتوں میں اس مشن کو نافذ کرنے میں ان کا جوش و خروش دکھانا بہت حوصلہ افزا اور چھا لگتا ہے۔
دیہی علاقوں میں خواتین عام طور پر گھر میں پانی کی منتظم ہوتی ہیں اور صاف پینے والے پانی کی کمی ان کے سامنے بہت سی چنوتیاں پیش کرتی ہے۔ خاص طور پر جبکہ پانی آرسینک سے آلودہ ہو۔ ان پریشانیوں کی وجہ سے خواتین اپنے گھروں میں صاف اور محفوظ پینے والے پانی کی بنیادی ضروریات کو یقینی بنانے میں زیادہ بیدار مغزہیں۔ درانگ میں خواتین کے ساتھ کئی بار گفتگو کرنے پر یہ پتہ چلتا ہے کہ خواتین ان خطرات سے اچھی طرح واقف ہیں جو غیر لائق اور آلودہ پینے کا پانی ان کے اور ان کے بچوں کے لئے لاسکتا ہے۔ وہ اس میں تبدیلی لانے کے لئے عام طور پر خواہش مند اور جذبہ سے بھرپور ہیں۔
ہرگھر میں صاف اور محفوظ پینے والا پانی پہچانے کی غرض سے جل جیون مشن دیہی علاقوں کی خواتین سے کئی سطحوں پر اپیل کرتا ہے۔ یہ مشن نہ صرف ان کے خاندانوں کے لئے محفوظ اور صاف پینے والا پانی یقینی بنائے گا بلکہ پانی کی تلاش میں لگنے والے وقت کو بھی بچانے میں ان کی مدد کرے گا۔ اس سے وہ اس لائق بن سکیں گی کہ دوسرے نتیجہ خیز پیشوں میں مصروف ہوسکیں۔ حقیقیت یہ ہے کہ درانگ میں زیادہ تر گرام پنچایت صدور خواتین ہیں جس سے پانی سے متعلق معاملوں میں ان کی دلچسپی کئی گنا بڑھ گئی ہیں ۔
دھولیکونا فاونڈیشن کو الرٹ کئے گئے ہر گاوں میں کمیونٹی اور کلسٹر میٹنگ منعقد کی جارہی ہیں ۔ گرام پنچایت صدور دھولیکونا فاونڈیشن کے علاقائی کوآرڈینیٹروں کے ساتھ ان میٹنگوں کی منصوبہ سازی میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ کئی بار گرام پنچایت صدور خود ان میٹنگوں کی صدارت کرتے ہیں جس سے انہیں بڑی کامیابی ملتی ہے۔ صدور کا فعال کردار بھی خواتین وارڈ ممبران کو اپنے اپنے وارڈ میں منعقدہ میٹنگوں کی قیادت کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس وجہ سے فیصلہ کرنے کی میٹنگوں میں خواتین کی شرکت کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گرام پنچایت صدور اور وارڈ ممبران ان کوششوں سے دیہی آبادی کو جل جیون مشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں واقف کرانے میں کافی مدد ملی ہے۔ وہ اب گاوں کا پانی اور صفائی کمیٹی (وی ڈبلیو ایس سی) اور پانی استعمال کنندگان کمیٹی (ڈبلیو یو سی ) کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران کو متحرک کیا ہے کہ وہ ازسر نو اضافہ کردہ اسکیموں کی وی ڈبلیو ایس سی اور ڈبلیو یو سی بنائیں۔ یہ اعتراف کرنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ اس مشن کی کامیابی خاص طور سے خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ چونکہ مشن کی بنیاد کمیونٹی حصہ داری ہے ، اسلئے اس میں خواتین کی بڑھتی دلچسپی اور حصہ داری اس کی زبردست کامیابی کی علامات ہیں۔ جل جیون مشن نے’ ہر گھر جل‘ کو یقینی بنانے کے لئے خواتین کی فعال حصہ داری کے لئے ایک طاقتور پلیٹ فارم مہیا کرایا ہے۔
****
ش ح۔ا ک ۔ م ص
112U NO:
(Release ID: 1787652)
Visitor Counter : 191