سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر نیشنل فزیکل لیبارٹری کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا آغاز کیا


موقع کی مناسبت سے ایک خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر- این پی ایل میں ‘ایل ای ڈی فوٹومیٹری لیبارٹری’ کو قوم کے نام وقف کیا تاکہ توانائی کی بچت والی روشنی کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا وزیر اعظم کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے

وزیر نے کووڈ-19 کے ساتھ نبرد آزمائی میں خلائی اور ایٹمی توانائی سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے سبھی چھ محکموں کے بے پناہ تعاون کو اجاگر کیاڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سستی قیمت پر عام آدمی کے استعمال کے لئے لیب ٹیکنالوجیز کو تیزی سے تبدیل کرنے پر زور دیا

Posted On: 04 JAN 2022 5:46PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)برائے سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ارضیاتی علوم؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر-نیشنل فیزیکل لیباریٹری(این پی ایل) واقع نئی دہلی کی 75ویں پلاٹینم جوبلی سال کییاد میں آج ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جو سی ایس آئی آر کی اُن ابتدائی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے جو آزادی کے دوران قائم کی گئی تھی۔ اس کا 75 واں سال بھی ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے ساتھ  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FJDR.jpg

وزیر موصوف نے سی ایس آئی آر- نیشنل فزیکل لیبارٹری واقع نئی دہلی میں 'ایل ای ڈی فوٹوومیٹری لیبارٹری' کو قوم کو وقف بھی کیا تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے توانائی سے موثر روشنی کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔انہوں نے اسکول کے طلباء کی  سائنس کی نمائش کا افتتاح بھی کیا اور ان کی طرف سے نمائش کردہ مرکزی خیال اور موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BK5E.jpg

بعد ازاں سائنسدانوں اور طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر- این پی ایل پچھلے 75 برسوں میں ہندوستان کے شاندار سائنسی سفر کی ایکیادگار مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹینم جوبلی کا جشن وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کردہ "آزادی کا امرت مہوتسو" کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

 

یہ اس شعوری ادراک  کے ساتھ کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہندوستان کی جامع ترقی کے لئے اہم کرنسی بننے والی ہے، اگلے 25 برسوں کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی موقع ہے۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سائنس کے بل پر ترقیات کی خاص صلاحیت کے حامل ہیں جس نے تمام سائنسی پروگراموں کو ایسے ایپلی کیشنز پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنا دیا ہے جو "زندگی کی آسانی" عام آدمی تک لا سکتے  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030PO5.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی اور ایٹمی توانائی سمیت  سائنس اور تیکنالوجی کے سبھی چھ محکموں  اور خود مختار اداروں نے ویکسینز، جینوم کی ترتیب اور دیگر پروٹوکولز کی ترقی کے لیے تحقیق کے ذریعے کوویڈ 19 سے نبرد آزما ہونے  میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ویکسین کا پہلا ٹرائل ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی نے کیا تھا اور اومیکرون وائرس کے رُخ پر اسی نے دوبارہ  قیادت کا مھاذ سنبھالا ہے۔

 

وزیر موصوف نے کئی ریاستی حکومتوں کو  اپنی مینوفیکچرنگ سہولیاتیا موجودہ اسٹاک میں سے مائع آکسیجن مسلسل بڑے پیمانے پر فراہم کرنے میں اسرو کے کردار کا بھی ذکر کیا۔ اسی طرح، انہوں نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کے محکمے نے ہیپا فلٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ استعمال کے قابل پی پی ای کٹس اور این- 99 ماسک تیار کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J02B.jpg

اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مختلف سائنس اسٹریمز کو آپس میں  مربوط کرنے اور مقررہ وقت میں وزارت کے عمومی سلسلے کے ساتھ  سستی قیمتوں پر عام آدمی کے استعمال کے لئے لیب ٹیکنالوجیز کی تیزی سے تبدیلی اور سائنسدانوں کو مناسب پہچان دینے کے تین اہم کام جلد از جلد پورے کرنے کی ایک ضرورت بن گئے ہیں.

 

سی ایس آئی آر- این پی ایل میں 'ایل ای ڈی فوٹوومیٹری لیبارٹری' کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  قومی سطح کییہ سہولت ایل ای ڈی لائٹنگ مصنوعات کی اعلیٰ سطح کے کیلیبریشن اور جانچ میں ہندوستان کو 'آتم نربھر' بنانے میں تعاون کرے گی۔ اس سے نہ صرف بیرون ملک سے ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن سروسز حاصل کرنے پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ ٹرن آراؤنڈ ٹائم میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GE32.jpg

وزیر موصوف نے اعلیٰ خالص سونے، چاندی اور دیگر عناصر کے بین اقوامی معیارات  کییقین دہانیی خاطر جانچ اور کیلیبریشن لیبارٹریوں کی مدد کرنے کے لئے بھارتیہ نیردیشک دراویا (بی این ڈیز) کا بھی اجرا کیا۔ انہوں نے ہندوستانی ساختہ ایمبیئنٹ اوزون اینالائزروں کے لئے تصدیق کا عمل بھی شروع کیا۔

 

 

پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے موقع پر دیگر اجرا کے ساتھ ہی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انفیوژن پمپ اینالائزر کے لئے کیلیبریشن فیسیلیٹی کا آغاز کیا جسے انفیوژن پمپ کی جانچ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستانی ساختہ کم والیوم پی ایم 2.5 سیمپلر کے لئے بھی تصدیق کا عمل شروع کیا۔ وزیر نے سی ایس آئی آر- این پی ایل  کی فوری کارروائی والے ویب سائٹ کا آغاز کیا، جس کا مقصد سی ایس آئی آر- این پی ایل کی میٹرولوجی سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات کو مکمل طور پر جوابدہ اور زیادہ دلکش انداز کے ڈیزائن کردہ فارمیٹ میں سامنے لانا  اور پھیلانا ہے۔

 

 

ڈی جی سی ایس آئی آر، ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- این پی ایل، پروفیسر وینوگوپال اچانتا، اشوک کمار، پوسٹ ماسٹر جنرل، ڈاکٹر سی شرما، سینئر سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر اور دیگر سائنسدانوں، طلباء اور افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1787513) Visitor Counter : 196


Read this release in: Telugu , English , Hindi