جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی اشوک کمار نے نیشنل مشن فار کلین گنگا کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 03 JAN 2022 7:23PM by PIB Delhi

         

جل شکتی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب جی اشوک کمار نے  جل شکتی  کی وزارت کے نیشنل مشن فار کلین گنگا  (این ایم سی جی)کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کا تعلق انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز تلنگانہ کیڈر 1991 بیچ سے ہے۔ اس سے قبل انہوں نے  کئی شہری ہوا بازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اور بجلی کی وزارت میں  ڈائریکٹر جیسے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نیشنل مشن فار کلین گنگا  میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروجیکٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے پانی کے شعبے میں بہت زیادہ خدمات انجام دی ہیں۔ این ایم سی جی جوائن کرنے سے قبل  انہوں نے  نیشنل واٹر مشن کے مشن ڈائریکٹر کے طور پر بھی  خدمات انجام دیں جہاں  انہوں نے  ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین‘‘ مہم میں بھی کام  کیا جس سے پورے ہندوستان میں 9.5 لاکھ سے زیادہ پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے ڈھانچوں  کو منظوری دی گئی۔ جس کی وجہ سے انہیں  ’’دی رین مین آف انڈیا‘‘  کے طور پر مقبولیت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کئی اختراعی اقدامات بھی کئے مثلاً  ماہانہ ’’واٹر ٹاکس‘‘ اور ’’واٹر ٹیک ٹاکس‘‘  تمام ریاستوں کے لیے پانی کے بجٹ  تیار کرنا، پانی کے استعمال میں  بہتری لانے کے لئے مختلف صنعتی  شعبے کی اکائیوں  اور آبپاشی کے پروجیکٹوں کا واٹر آڈٹ وغیرہ۔ اس کے علاوہ سال 2002 میں ضلع کلکٹر کے طور پر انہوں نے نظام آباد ضلع میں  ایک ہزار  اسکولوں میں 0.14 ملین  ہاؤس ہولڈ ٹوائلیٹ  تعمیر کرانے میں  مدد کی  اور 2008 میں انہوں نے  حیدرآباد میں تین ملین  سے زیادہ لوگوں کو پینے کے پانی کی  سپلائی فراہم کرائی ۔

انہوں نے  کئی دیگر شعبوں مثلاً بنیادی ڈھانچہ، شہری منصوبہ بندی، شہری ہوا بازی، بجلی، کھیل کود، فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور آئی ٹی میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے 162 کلومیٹر کی  8 لین کی  آؤٹر رنگ روڈ، 90 ایم جی ڈی کرشنا فیز۔ 2  پینے کے پانی کا  پروجیکٹ، 90 ایم جی ڈی گوداوری  پینے کے پانی کا  پروجیکٹ اور  کئی دیگر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹوں جیسے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو شروع اور مکمل کرایا۔  بھارت کا  ایئر کرافٹ اکسیڈنٹ انویسٹی گیشن  بیورو کے قیام میں  بھی انہوں نے اہم رول  ادا کیا۔ وہ انڈیا اسمارٹ گرڈ فورم کے بانی صدر بھی ہیں۔

جناب اشوک کمار  کو عوامی خدمات کے لیے اسکوچ  ایوارڈ 2021، حکومت آندھرا پردیش کی  جانب سے جل مترا ایوارڈ اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے  پبلک ایڈمنسٹریشن میں  نمایاں کارکردگی کے لئے پہلا تلنگانہ ایکسیلنس ایوارڈ  جیسے کئی  اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-75

                          


(Release ID: 1787252) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Telugu