صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وباء سے متعلق ریسرچ

Posted On: 03 DEC 2021 3:29PM by PIB Delhi

22-2021 تا26-2025 کے لئے تخمینہ جاتی اخراجات 1347.00کروڑروپے کے ساتھ ایک نئی اسکیم ‘‘ وزیراعظم آیوش مان بھارت صحت بنیای ڈھانچہ مشن ( پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم )’’ ہیلتھ ریسرچ کے محکمہ /انڈین کونسل آف  میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) کے لئے بایو –سیکیورٹی کی تیاری اوروباء سے متعلق ریسرچ اور کثیر شعبہ جاتی قومی اداروں اور پلیٹ فارم کے لئے منظورکی گئی ہے ۔

اس اقدام کے تحت منظورشدہ اہم سرگرمیوں میں 9بی ایس ایل -3لیبس کا قیام ، جنوب مشرقی ایشیا علاقائی ممالک کے لئے علاقائی ریسرچ پلیٹ فارم ، وائرولوجی کے 4زونل قومی اداروں ( این اے آرآئی ) پونے کا قیام پہلے سے کام کررہے وائرل ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لبیاریٹریز ( وی آرڈی ایل ایس ) کومضبوط کرنے  اورمختلف ریسرچ اداروں /مراکز کو وباپر ریسرچ کو سپورٹ  اور مضبوط کرنے کے لئے اداروں کا قیام شامل ہے ۔اس کے علاوہ  ، سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے نے وباء سے متعلق تحقیق کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ، جس میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں :

  1. قوت مدافعت  کوبڑھانے اورتنفس ٹوننگ اورتناؤ کو کم کرنے کے لئے یوگا اورمراقبہ کے اعمال کی سائنسی طورپر شناخت اوراسے روبعمل لانے کی خصوصی  کال ۔
  2.  کووڈ -19کی تشخیص  اورپیش گوئی کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جینس پرمبنی حل پانےکے لئے مختلف آئی آئی ٹی ایس اورآرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی ) اسٹارٹ اپ میں ایک گروپ کی تشکیل اورحمایت ۔
  3. ٹکنالوجی انڈسٹری جیسے کہ انٹرنیشنل بزنس مشن کارپوریشن (آئی بی ایم ) ، این وی آئی ڈی آئی اے وغیرہ جنھوں نے کووڈ ریسر  چ کے لئے سپرکمپیوٹنگ ٹائم اورپروبونو اسٹیکس سافٹ ویئر جیسے وسائل مہیاکرانے پراتفاق کیاہے ، سے رابطہ ۔
  4. محکمہ سائنس اورٹکنالوجی ( ڈی ایس ٹی ) کے حل مہیاکرانے والے خود مختاراداروں کی ایکٹی ویشن ۔ اس سلسلے میں خاص طورپرایک کامیاب ادارہ سری چتراٹیرونل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ٹکنالوجی وجود میں آیاہے جس کے لئے 10موثر مصنوعات سامنے آئے ہیں اور کامیاب ہیں ، انھیں تیزی سے کمرشیلائز کیاجارہاہے ۔
  5. پورے ملک میں کووڈ -19اسٹارٹ اپ حل کی حمایت کے لئے ڈی ایس ٹی کا سینٹرفارآگومینٹنگ  واروتھ کووڈ -19ہیلتھ کرائس (سی اے ڈبلیو اے سی ایچ )پروگرام ۔
  6. سائنس اورانجیئنرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آربی ) کی طرف سے کل تخمینہ جاتی اخراجات  20.56کروڑروپے کے کل 94منصوبے منظورکئے گئے ۔

مرکزبرائے سائنٹفک اورانڈسٹریل ریسرچ بھی اس مقصد کے لئے دوطرح کے منصوبے نافذ کررہاہے ۔ نیوملینیم انڈین ٹکنالوجی لیڈرشپ انیشی ایٹو (این ایم آئی ٹی ایل آئی) کے تحت کووڈ -19سے متعلق 6منصوبے نافذ کئے جارہے ہیں ۔ سی ایس آئی آرنے سی ایس آئی آرلیبس کو کورونا وائرس سے متعلقہ منصوبوں  کے لئے خصوصی اعلان کیاتھا۔ اس قسم میں 47منصوبوں کی حمایت کی گئی ۔ ان منصوبوں کے لئے 7299.244لاکھ  روپے مختص کئے گئے  ہیں ۔ بایوٹکنالوجی کا محکمہ ( ڈی جی ٹی ) دوکلیدی پروگراموں ، نیشنل بایوفرمامشن ( این بی ایم )اورآئی این ڈی –سی ای پی آئی مشن، جنھوں نے قومی ویکسین ڈیولپمنٹ ایکوسسٹم کو وباء کے موثر رسپانس کے لئے مضبوط کیا، کے نفاذ کو سپورٹ کررہاہے ۔

مزید مشن کو وڈ سرکشا – ہندوستان کووڈ -19ویکسین ڈیولپمنٹ مشن ، تیسرے تحریک دینے والے پیکج آتم نربھربھارت 3.0کے حصے کے طورپر ہندوستان کی کووڈ -19ویکسین کے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کوفروغ دینے کے لئے شروع کیاگیا۔ کل 900کروڑروپے کی لاگت کامشن بایو ٹکنالوجی محکمہ ( ڈی بی ٹی ) کےزیرقیادت ہے اوربایوٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ  اسسٹنس کونسل ( بی آئی آراے سی ) کے ذریعہ نافذ کیاجاتاہے ۔

ہندوستان ایس اے آرایس –سی او وی -2جنومکس کنسورشیم  (آئی این ایس  اے  سی اوجی ) محکمہ بایو ٹکنالوجی ( ڈی بی ٹی ) ، انڈین کونسل آف میڈیکل  ریسرچ (آئی سی ایم  آر) ، کونسل آف سائنٹفک  اورانڈسٹریل ریسرچ ( سی ایس آئی آر) ، اور صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کا ایک ملٹی ایجنسی انٹرمنسٹریل کنثورشیم ایس اے آرایس ۔ سی اووی -2کی جنومک نگرانی کے لئے قائم کی گئی ہے ۔

صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹربھارتی پراوین  پوار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بیان دیا۔

****************

(ش ح ۔ا ک۔ ع آ)

U-45



(Release ID: 1787109) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Tamil , Telugu