جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے اڈیشہ کو831 کروڑ کا عطیہ

Posted On: 31 DEC 2021 4:55PM by PIB Delhi

اڈیشہ میں جل جیون مشن  پر عمل  آوری  میں تیزی لانے کی غرض سے حکومت ہند نے   830.85  کروڑ  روپئے جاری کئے ہیں۔

اڈیشہ سال  2024  میں   ہر گھر جل ریاست “    بننے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ریاست کے دیہی علاقوں میں  85.67   گھروں میں سے  35.37   لاکھ ( 41.28 %        (گھروں تک نل کے  پانی کی فراہمی   کی جا چکی ہے۔  دیہی علاقوں میں نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کا کام پوری رفتار سے جاری ہے۔ اس طرح کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس سے کہ دیہی علاقوں کے تمام گھروں میں 100% نل کے پانی کا کنیکشن مہیا کرایا جائے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے جل جیون مشن کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل کا پانی مہیا کرانے کو اولین ترجیح دی ہے۔ بجٹ میں بھی اس کے لئے خطیر رقم کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رواں  سال میں اڈیشہ کے بجٹ  812.25   کروڑ کی نئی تخصیص کو سال  2021-22  کے لئے  3,323.42   کروڑتک بڑھا دیا گیا ہے۔

1.jpg

جل جیون مشن کو لامرکزی انداز میں نیچے سے اوپر جانے کے اصول  کے تحت ترتیب دیا دیا گیا ہے جسمیں منصوبہ بندی سے لیکر عمل آوری تک اور انتطام سے لیکر کام اور رکھ رکھاو  تک میں مقامی دیہی آبادی کلیدی رول ادا کرتی ہے۔

اس کے لئے، ریاستی حکومت کی جانب سے مقامی آبادی کو متحرک رکھنے کے لئے مخصوص کمیٹی یعنی پانی سمیتی کو مستحکم کیا جاتا ہے۔  اب تک اڈیشہ میں  دیہی سطح پر   3,695آبی اور صٖفائ ستھرائی کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔  اب تک دیہی سطح پر   2,345ایکش پلان تیار کئے جا چکے ہیں۔ یہ منصوبہ خواتین کی شراکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن پر گھروں میں پانی کی فراہمی کا دارومدار ہوتا ہے۔ اس کے لئے چھ معان ایجنسیاں یعنی ایمپلیمنٹنگ سپورٹ ایجنیسز ( آئی ایس اے ) پنچایتی راج اداروں کو تعاون فراہم کراتی ہیں تاکہ دیہی لوگوں میں صفائی کی اہمیت، صاف پانی اور  اس مشن کے تعلق سے بیداری لائی جاسکے۔

اڈیشہ میں   17,756خواتین کو فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے ذریعے پانی کی کوالیٹی کی جانچ کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ 

اس کو یقینی باننے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر اسکول اور آنگنباڑی  سینٹر ( اے ڈبلیو سی ) میں، پینے ، مڈ ڈے میل تیار کرنے اور ہاتھ دھونے میں نل کا پانی استعمال کیا جائے۔ اب تک اڈیشہ کے   36, 372 (67 % ) اسکولوں اور  29,097 ( 54% ) اے ڈبلیو سی میں نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔

 صحت عامہ کے پیش نظر نل کے پانی کو ہر لحاظ سے لائق استعمال   بنانے اور اسکی فراہمی  کو اولین ترجیح دی گئی ہے، اس کے لئے ملک میں پانی کی شفافیت کی جانچ کے لئے 2000  لیباریٹریز عوام کے لئے دستیاب ہیں جس سے کہ لوگ پانی کے نمونوں کی جانچ ھسب ضرورت کم خرچ پر کرا سکیں۔ اڈیشہ میں پانی کے ٹیسٹ کے لئے   77  لیباریٹریز قائم کی گئی ہیں۔

2.jpg

سال   2019  میں اس مشن کے آغاز میں  ملی کی   19.20 کروڑ دیہی آبادی کے   3.23  کروڑ یعنی  17   فیصد کے پاس نل کے پانی کی سپلائی تھی۔  لیکن اس مشن کے  آغازسے اب تک کورونا اور لاک ڈاون کے  چیلنجوں کےباوجود   5.51  کروڑ   28.67 % گھروں میں نل کا پانی مہیا کرایا گیا ہے۔

اس وقت   8.74  کروڑ  45.51 %  دیہی آبادی کو نل کا پانی دستیاب ہے۔

گوا، تیلنگانہ، انڈمان اور نیکوبار جزائر، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو ، پودوچیری اور ہریانہ ہر گھر جل ریاستیں   /  مرکز کے زیر انتطام علاقے ہیں جہاں   100 %  دیہی آبادی کو انکے گھروں تک نل کا پانی دستیاب ہے۔  وزیراعظم نریندر مودی کے نظریہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سبکا پریاس ، کے تحت اس مشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ کوئی چھوٹ نہ جائے اور ہر دیہی آبادی کو نل کے پانی کا کنیکشن مہیا کرایا جائے۔ اس وقت   84  اضلاع میں   1.30  گاوں میں نل کا پانی دستیاب ہے۔ 

ش ح۔ع و

 

U. No : 50


(Release ID: 1787106) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia