امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں  5.33 لاکھ راشن کی دکانوں (ایف پی ایس)میں سے 4.98 لاکھ سے زیادہ (93.5فی صد) راشن کی دکانوں میں الیکٹرانک   پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس)  ڈوائزیس ہیں


دور دراز کے علاقوں میں ایف پی ایس  میں الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل ڈیوائزیس کے لئے انٹرنیٹ/کنیکٹی ویٹی کی فراہم کو یقینی بنانے   کی خاطر ٹیلی مواصلات کےمحکمہ کے ساتھ ایف پی ایس   کی ایک فہرست مشترک کی گئی ہے

الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل  ڈیوائزیس کے ذریعہ  غذائی اجناس کی تقسیم بہت آسان ہے اور مستفیدین میں کسی خاص ڈیجیٹل خواندگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے

Posted On: 03 DEC 2021 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 دسمبر 2021/ صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت    محترمہ سادھوی  نرنجن  جیوتی نے آج راجیہ سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  عوامی نظام تقسیم پی ڈی ایس اصلاحات کے تحت   نومبر2014  میں محکمہ نے ڈیجیٹل لین دین کے ذریعہ  نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت  احاطہ کئے گئے مستفیدین کے لئے  رعایتی غذائی اجناس کی تقسیم کو یقینی بنانے اور شفاف اور پراثر  طریقے سے تمام  راشن کی دکانوں میں بائیو میٹرک اسکینر کے ساتھ الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس) ڈیوائسیس تعینات کرنے کے لئے  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو  نفاذ سے متعلق رہنما خطوط   جاری کئے تھے۔ اس میں مستفیدین کی بائیومیٹرک تصدیق بھی شامل تھی۔ 

اب تک ملک میں کل  5.33 لاکھ  راشن کی دکانوں سے 4.98 لاکھ سے زیادہ  راشن کی دکانوں میں ای  پی او ایس ڈیوائزیسس ہیں۔   ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام راشن کی دکانوں میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولتوں کے ساتھ ان ڈیوائزیس کی دستیابی   ملک میں اپنی پسند کے کسی بھی راشن کی دکان سے مستفیدین کے لئے  غذائی اجناس کی تقسیم کے واسطہ ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) منصوبے کے تحت راشن کارڈ کی پورٹی بلیٹی کا ایک کلیدی جزو ہے۔

ملک میں کووڈ-19 کے  پھیلنے کے پیش نظر محکمے نے  پی  ڈی ایس آپریشن میں کووڈ ا-19 کے پھیلنے کو روکنے کے لئے تمام تدارکی اقدامات کرنے کے لئے 18 مارچ 2020 اور 3 اپریل 2020 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایڈوائزی  جاری کی تھی۔ تمام راشن کی دکانوں سمیت  کووڈ19 کو پھیلنےسے روکنے کے لئے کووڈ کے   مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے  مشورہ  دیئے گئے تھے۔  جن میں  سوشل ڈسٹینسنگ ضابطوں پر عمل آوری، تقسیم کے اوقات، اہلکوہل پر مبنی سینٹائزر، ہر وقت چہرے پر ماسک لگانا، لوگوں کو قطار سے   بچنا،  تمام جگہوں پر   پانی اور صابن کی فراہمی ، ای پی او ایس ڈیوائزیس کا بار بار غیر انفیکشن ہونا، بائیو میٹرک  اتھانٹیفیکشن کے بعد ہاتھوں کو صاف رکھنا،  تقسیم کے اوقات کو یقینی بنانا، اور  ہر ماہ زیادہ سے زیادہ دنوں میں تقسیم وغیرہ شامل ہے۔یہ اقدامات  وقتاً فوقتاً ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی    بار بار   دوہرائے گئے ہیں۔ ریاستوں میں دوردراز  کے علاقوں/شیڈوں/ نو نیٹ ورک علاقوں میں راشن کی دکانوں پر ای پی ایس ڈیوایز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیلی مواصلات محکمے کے ساتھ اس طرح کی راشن کی دکانوں کے مقامات کی  ایک فہرست  مشترک کی گئی ہے تاکہ  انٹرنیٹ /کنیکٹی ویٹی سے متعلق امور حل کئے جاسکیں۔ اس کے علاوہ بیشتر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبے کی فراہمی  کے ساتھ مستفیدین کو  کسی بھی ایسی  راشن کی دکان سے اپنے   حق کا   غذائی اجناس اٹھانے کے لئے  بااختیار بنایا گیا ہے جہاں   کسی انٹرنیٹ /کنیکٹی ویٹی سے متعلق ای پی او ڈیوائس   کام کرتے ہیں۔

الیکٹرانک  پوائنٹ ٓاف  سیل ڈیوائزس کے زریعہ غذائی تقسیم کا عمل بہت آسان ہے اور الیکٹرانک   لین دین کے ذریعہ اپنے حق کا غذائی اجناس  اٹھانےکے لئے   کسی خصوصی ڈیجیٹل خواندگی کی ضرورت نہیں ہے البتہ   ای پی او ڈیوائز  استعمال کرنے کے لئے ایف پی او ڈیلروں کو فوقتاً فوقتاً  تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔  اس کے علاوہ    پراثر اور بلا رکاوٹ ٹکنالوجی پر مبنی پی ڈی ایس  آپریشن کو  یقینی بنانے کے لئے  ریاست/ ضلع سطح کے افسرا ور فیلڈ   عہدیداروں کے لئے تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔مزید برآں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ   مقامی زبان میں   تمام مستفیدین کو ای پی او ایس چھپی ہوئی لین دین رسید فراہم    کریں۔  اس کے علاوہ   اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس بھیجیں تاکہ تقسیم کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایاجاسکے۔

***

ش ح۔ ح ا۔ ج

UNO-49




(Release ID: 1787071) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Tamil , Malayalam