نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے ہندوستان کو تمام شعبوں میں خودکفیل بنانے کے لئے کہا


دفاع کے شعبے میں اندرون ملک تیار سازو سامان میں اضافہ کیا جائے تاکہ درآمدات میں کمی آ سکے: نائب صدر

نائب صدر نےدفاع،  خلاء اور دیگر شعبوں میں سائنس دانوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا

نائب صدر نے نیول فزیکل اینڈ اوشنو گرافک لیباریٹری کا دورہ کیا اور سائنس دانوں سے خطاب کیا

جناب نائڈو نے ورچوئل طریقے سے نوویڈ ایرے انٹیگریشن  فیسیلٹی کا سنگ بنیاد رکھا

نائب صدر نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل کو قوم کے نام وقف کیا

Posted On: 02 JAN 2022 6:52PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندوستان کو اسٹریٹجک ڈمین سمیت تمام شعبوں میں مکمل طور سے خود کفیل بنانے کے لئے کہا۔

کوچی میں نیول فزیکل اینڈ اوشنو گرافک لیباریٹری کے سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے دفاع شعبوں میں اندرون ملک تیار سازوسامان میں اضافہ کرنےپر زور دیا  اور درآمدات میں کمی لانے پر زور دیا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ  یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے ہمیں نہ صرف تحقیق وترقی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی ہے، بلکہ نجی ساجھیداری کی اجازت بھی دینی چاہئے۔ جہاں یہ ضروری ہے اور قابل عمل ہے اور معیارات پر سخت نظر رکھنی ہوگی۔

اس موقع پر نائب صدر نے ورچوول طریقے سے نوویڈ ایرے انٹیگریشن فیسلیٹی کا سنگ بنیاد رکھا، جو نوویڈ ایرے سونر سسٹم کے فروغ کےلئے لازمی ہے، جو زیر آب دفاع کےلئے انتہائی اہم ہے۔ نوویڈ ایرےسونر سسٹم سے پانی کے اندر دشمن کی خاموش آب دوزوں کا پتہ لگانے کی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

اس بات پر زور دیتےہوئے کہ ہندوستان آنے والی دہائیوں میں عالمی سپر پاور بننے کی جانب بھرپور انداز سے بڑھ رہا ہے، انہوں نے دفاع، خلاء اور دیگر شعبوں میں سائنس دانوں کی جانب سے ہندوستان کی سکیورٹی کومستحکم کرنے کے لئے کوشش کی۔

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہندوستان دفاعی سازوسامان کی درآمدات والےسب سے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے، نائب صدر نےکہا کہ اِس ضمن میں این پی سی ایل جیسے چھوٹے لیب کی ملک کی دفاعی ضروریات میں ملک کو با اختیار بنانے کی جانب دین واقعی قابل ستائش ہے۔

منظر نامے کے پیش نظر ہمارے پڑوس میں جغرافیائی سیاسی قومی سلامتی کے لئےاین پی او ایل کا رول انتہائی اہم ہے۔ کیونکہ ہندوستانی بحریہ میں تمام جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں این پی او ایل کے تیار کردہ سونرز کے ذریعے نصب کی گئ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم ڈومین میں درآمدات کو ختم کرنے سے جو سماجی و اقتصادی فائدے حاصل ہوئے ہیں، ان کے علاوہ این پی او  ایل ایک انتہائی پیچیدہ اور اہم ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر چکی ہے، جس سے آبدوز مخالف جنگی صلاحیتوں میں ہندوستان کو اہم سبقت ملی ہے۔

زیرآب نگرانی نظام کے شعبےمیں تحقیق و ترقی کے ایک مختار مرکز کے طورپر خود کو ثابت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدرنے کہا کہ  ایک انتہائی اہم پروگرام، مربوط سمندری نگرانی (آئی این ایم اے آر) پروگرام کے علاوہ یہ جرأت مندانہ مشن موڈ پروجیکٹوں اور ٹیکنالوجی سے متعلق پروگراموں پر کام کر رہا ہے۔

صنعتوں کے ساتھ مضبوط نیٹ ورک قائم کرنے اور پیایس یو ایس کی مالی کارکردگی میں بہتری کی جانب اعانت کے لئے این پی او ایل کو سراہتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ این پی او ایل نے سو سے زیادہ مقامی صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ کے فروغ میں مدد دی ہے۔

اس موقع پر نائب صدر نے لیباریٹری کےنزدیک ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل اور آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ایک تنصیب کا افتتاح کیا۔ میموریل کو ان کے شایان شان قرار دیتےہوئے نائب صدر نےکہا کہ اس سے زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کو روزانہ ترغیب ملے گی۔

کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، حکومت کیرالہ کے وزیر صنعت جناب پی راجیو، رکن پارلیمنٹ جناب ہبی ایڈین، ڈائرکٹر جنرل (نیوی سسٹم اینڈ مٹیریئلز)، ڈاکٹر سمیر وی کامت، ڈائرکٹر نیول فزیکل اینڈ اوشنو گرافک لیباریٹری جناب ایس وجین پلائی، فلیگ آفیسر کمانڈ انچیف، جنوبی بحری کمان، ریئر ایڈمرل ٹی وی این پرسنا اور دیگر لوگ اس موقع پر موجود تھے۔

 

*******



(Release ID: 1787024) Visitor Counter : 113