عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا جموں و کشمیر میں ضلعی سطح کا گورننس انڈیکس ہوگا
ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی) 25 دسمبر 2021 کو شروع کئے گئے گڈ گورننس انڈیکس 2021 کے مطابق تیار کیا گیا ہے
شعبوں اور اشاریوں کو حتمی شکل دیئے جانے کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت مکمل کی گئی
58 اشاریوں کو 10 شعبوں میں تقسیم کئے جانے سے ، جموں و کشمیر کا ڈی جی جی آئی جموں و کشمیر کے اضلاع میں حکمرانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک منفرد مشق ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
02 JAN 2022 5:17PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر جلد ہی ملک کا ایسا پہلا مرکز کے زیر انتظام خطہ بن جائے گا جہاں ضلعی سطح کا گڈ گورننس انڈیکس ہوگا۔
آج عملہ کی مرکزی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے محکمے کے نئے مقرر کئے گئے سکریٹری، وی شری نواس سے ایک اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد یہاں انکشاف کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی) قائم کرے گا اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومت کے تعاون سے اس کام کو انجام دے گا۔ مجوزہ انڈیکس کے خاکے کو سنٹر فار گڈ گورننس (سی جی جی) حیدرآباد کے تکنیکی مدد سے حتمی شکل دی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کے خواہش مند ہیں کہ ہمیں جموں و کشمیر میں بھی حکمرانی کے انہیں بہترین طریقوں پر عمل کرنا چاہیے جن پر ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے، چند آئینی اور انتظامی رکاوٹوں کے نتیجے میں ڈی او پی ٹی اور اے آر پی جی کے کئی مرکزی قوانین ، جموں و کشمیر میں لاگو نہیں ہوتے تھے، لیکن گزشتہ دو برسوں میں ورک کلچر کو تبدیل کرنے اور ’’زیادہ سے زیادہ گورننس، کم سے کم حکومت‘‘ کے منتر پر عمل کرنے کے لئے تیز رفتار کوشش کی گئی ہے ، جو کہ 2014 میں مودی حکومت آنے کے بعد سے مرکز اور ریاستوں کا رہنما اصول رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلعی سطح پر گڈ گورننس انڈیکس سے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کو ملک کے چند بہترین انتظام والے اضلاع کی سطح تک اوپر اٹھایا جائے گا اور وہاں پر دفتر کی فائلوں اور دیگر معاملات کا معینہ مدت میں نمٹان کیا جائے گا، شفافیت میں اضافہ ہوگا، جوابدہی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کی شرکت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا قدم ان اچھی حکمرانی کے طریقوں کو تحصیل اور بلاک کی سطح تک لانے کا ہوگا۔
ڈی جی جی آئی خاکے میں 10 شعبوں مثلاً زراعت اور متعلقہ شعبہ، کامرس و صنعت، انسانی وسائل کا فروغ، عوامی صحت ، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور یوٹیلٹیز، اقتصادی حکمرانی، بہبود اور ترقی، عوامی تحفظ اور عدلیہ اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں تقسیم ترقی اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں سے 58 اشاریے شامل کیے گئے ہیں۔
ان اشاریوں کو جموں و کشمیر کی حکومت کے ضلعی سطح کے افسروں ، تعلیمی ادارے، موضوع کے ماہرین وغیرہ سے کئی بار مشورہ کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ مستند شائع شدہ اعداد و شمار کی دستیابی اور دیگر اہم اصولوں کے پیش نظر اشاریوں کی 135 کی بڑی فہرست کو کم کرکے حتمی طور پر 58 کیا گیا ہے۔
انڈیکس اور درجہ بندی کا حساب لگانے کے لیے، حتمی طور پر 58 اشاریوں پر مبنی اپنی کارگزاری پر اضلاع اعداد و شمار کا ملان کریں گے ،اس کے بعد ڈاٹا سینیٹائزیشن کی مشقت کی جائے گی۔ معیاری اور جانچے پرکھے ڈاٹا نارملائزیشن اور اسکورنگ طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے حتمی انڈیکش تیار کرنے کا کام جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں اضلاع کی ڈویژن وار اور ضلع وار درجہ بندی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-34
(Release ID: 1786995)
Visitor Counter : 194