صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت و کنبہ بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین آئندہ روز ناشک میں سی جی ایچ ایس چاق و چوبند رہنے کے مرکز کا افتتاح کریں گی
ممبئی، پونے اور ناگپور کے بعد ناشک سی جی ایچ ایس چاق و چوبند رہنے کے مرکز کا حامل چوتھا شہر ہوگا
Posted On:
02 JAN 2022 11:04AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 جنوری، 2022
صحت و کنبہ بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار آئندہ روز یعنی 3 جنوری 2022 کو ناشک میں مرکزی حکومت کی صحتی اسکیم کے چاق و چوبند رہنے کے مرکز کا افتتاح کرنے جا رہی ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر پوار ایک میٹنگ سے بھی خطاب کریں گی۔ اس میٹنگ میں ناشک کے سرپرست وزیر جناب چھگن بھجپل، ناشک کے میئر جناب ستیش کلکرنی، ڈاکٹر سبھاش بھامرے، رکن پارلیمنٹ، جناب ہیمنت گوڈسے، رکن پارلیمنٹ سمیت دیگر ذمہ داران شرکت کریں گے۔
ممبئی، پونے اور ناگپور کے بعد ناشک مہاراشٹر میں ایسا چوتھا شہر ہوگا جہاں سی جی ایچ ایس چاق و چوبند رہنے کامرکز کھلنے جا رہا ہے۔ مزیدشہروں کو شامل کرنے اور سی جی ایچ ایس خدمات کی رسائی کو بہتر بنانے کی اپنی کوشش کے تحت، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے 10 جون 2021 کو ناشک میں ایک نیا ایلوپیتھک ویل نیس سینٹر قائم کرنے منظوری دی تھی۔ فی الحال، پورے بھارت میں 74 شہروں میں سی جی ایچ ایس کے ذریعہ 38.5 لاکھ مستفیدین پر احاطہ کیا گیا ہے۔
ناشک میں سی جی ایچ ایس چاق و چوبند رہنے کا مرکز سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقے کے درمیان قائم کیا گیا ہے اور یہ سڑک و ریلوے نیٹ ورک سے اچھی طرح مربوط ہے۔ ناشک کا یہ ویل نیس مرکز ادویہ فراہمی، سرکاری اور پینل میں موجود ہسپتالوں میں معالجاتی خدمات فراہم کرانے، سرکاری اور پینل میں موجود ہسپتالوں میں تفتیش، پنشن یافتگان اور دیگر شناخت شدہ مستفیدین کے لیے پینل والے مراکز میں علاج کے لیے غیر نقدی سہولتوں کی دستیابی ، ایمرجنسی کے تحت سرکاری/ نجی ہسپتالوں میں علاج کے دوران اخراجات کی بازادائیگی، سماعت کے آلات، مصنوعی اعضاء، آلات، وغیرہ کی خریداری میں ہونے والے اخراجات کی باز ادائیگی ، اور کنبہ بہود، زچگی اور صحت اطفال کی خدمات سمیت اوپی ڈی معالجاتی خدمات فراہم کرے گا۔
چاق و چوبند رہنے کا یہ مرکز شہر میں تقریباً 71000 مرکزی حکومت کے موجودہ ملازمین اور پنشن یافتگان سمیت 1.6 لاکھ سے زائد مستفیدین کو فوائد بہم پہنچائے گا۔ اس سے قبل، مرکزی حکومت کے ملازمین کو چاق و چوبند رہنے کے مرکز میں علاج کے لیے ممبئی یا پونے جاناپڑتا تھا۔
مرکزی حکومت کی اس صحتی اسکیم کا آغاز 1954 میں ہوا تھا، اور اس کا مقصد مرکزی حکومت کے ملازمین اور ان پر منحصر کنبہ اراکین کو جامع طبی نگہداشت فراہم کرانا تھا۔ سی جی ایچ ایس بھارت میں جمہوریت کے چار ستون یعنی مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ اور پریس پر احاطہ کرتے ہوئے مستحق مستفیدین کی حفظان صحت سے متعلق ضروریات کی تکمیل کرتا ہے۔سی جی ایچ ایس مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان کو حفظانِ صحت سہولتیں بہم پہنچانے والا ایک مثالی مرکز ہے ، اور مستفیدین کی بڑی تعداد اور حفظان صحت خدمات فراہم کرانے کے لیے فراخ دلانہ نقظہ نظر کا حامل ایک منفرد مرکز بھی ہے۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 25
(Release ID: 1786928)
Visitor Counter : 187