جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت جھارکھنڈ کے لئے 9544 کروڑ روپے کی پانی کی فراہمی اسکیمیں منظور


تین سو پندرہ واٹر سپلائی اسکیموں سے جھارکھنڈ کے 4424 گاؤوں کے 7.97 لاکھ کنبوں کو فائدہ پہنچے گا

جھارکھنڈ کو 2024 تک ’’ہر گھر جل‘‘ ریاست بنانے کا منصوبہ

Posted On: 31 DEC 2021 2:52PM by PIB Delhi

جھارکھنڈ کے لئے 9544 کروڑ روپے لاگت والی 315 پانی کی فراہمی کی اسکیموں کو جل جیون مشن کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

پندرہ اگست 2019 کو جل جیون مشن کے آغاز پر جھارکھنڈ کے صرف 3.45 لاکھ (5.83 فی صد) دیہی گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی تھی۔ 28 مہینوں میں کووڈ-19 اور لاک ڈاؤن کی رکاوٹوں کے باوجود ریاست میں 6.73 لاکھ (11.38 فیصد) کنبوں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرائے گئے ہیں۔

image0010MJB.jpg

جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت دیہی کنبوں کو نل کے پانی کی فراہمی کے لئے اسکیموں کی منظوری کی خاطر ریاستی سطح کی اسکیم منظوری کمیٹیاں (SLSSC) تشکیل دینے کی گنجائش ہے۔ SLSSC پانی کی فراہمی کی اسکیموں / پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے ریاستی سطح کی کمیٹی کے طور پر کام کرتی ہے اور حکومت ہند کے نیشنل جل جیون مشن کا کوئی ایک نامزد شخص کمیٹی کارکن ہوتا ہے۔

اس سال مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شخاوت نے 2479.88 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو گزشتہ برس کے اختصاص سے چار گنا زیادہ ہے۔ مرکزی وزیر جل شکتی چار گنا اضافہ منظور کرتے ہوئے 2024 تک ہر دیہی کنبے تک نل کے پانی کی سپلائی کا یقین دلایا۔اب تک جھارکھنڈ کو 512.22 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں تاکہ ہر گھر جل پروگرام پر عمل درآمد میں پیسے کی کمی رکاوٹ نہ بنے۔ حکومت ہند ہر دیہی کنبے کے لئے نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام امداد کے لئے عہد بند ہے۔

اس کے علاوہ 22-2021 میں 750 کروڑ روپے جھارکھنڈ کو مختص کئے گئے جبکہ پندرہویں مالی کمیشن نے دیہی بلدیاتی اداروں / پی آر آئی کو پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے گرانٹ منظور کی۔ اگلے پانچ برسوں کے لئے یعنی 26-2025 تک کے لئے 3952 کروڑ روپے کی یقینی فنڈنگ موجود ہے۔

میٹنگ میں NJJM ٹیم نے تیزی سے عملدرآمد کمیونٹی کی مؤثر شمولیت ، کاموں کے معیار کی بہتری  اور فنڈ کے مناسب استعمال کی مؤثر نگرانی پر زور دیا۔

image002HP9V.jpg

ملک کے اسکولوں ، آشرم شالاؤں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لئے محفوظ پینے کے پانی کی نلوں کے ذریعہ فراہمی کو یقینی  بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سو روزہ مہم کا اعلان کیا جس کا مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شخاوت نے دو اکتوبر 2020 کو آغاز کیا۔ پڑھائی کے مراکز پر سپلائی ہونے والا پانی بچے اور اساتذہ کے پینے ، مڈڈے میل تیار کرنے اور ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اب تک جھارکھنڈ میں صرف 7447 (سترہ فی صد) اسکولوں اور 1755 (چار فیصد )آنگن واڑی مراکز پانی کی سپلائی موجود ہے۔ پڑھائی کے مراکز میں پینے کے پانی کی سپلائی کے کام کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بچوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔

جل جیون مشن لامرکزیت کے طریقے سے عمل میں لایا جارہا ہے اور اس میں مقامی دیہی برادری منصوبہ بندی سے لے کر عملدرآمد تک، بندوبست سے کارروائیوں اور دیکھ بھال تک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس مقصد کے حصول کے لئے امدادی سرگرمیاں مثلاً گاؤں  کی پانی اور صفائی ستھرائی کی کمیٹی (VWSC)/ پانی سمتی کو مستحکم کرنا، اگلے پانچ برسوں کے لئے ہرگاؤں کے لئے ویلیج ایکشن پلان کا فروغ اور عوام میں بیداری کی زبردست مہم پر کام کیا ہے۔

جل جیون مشن کے تحت کمیونٹی کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ پانی کے وسائل اور سپلائی کے مقامات کی گاہے بگاہے جانچ کی جائے تاکہ پانی کے معیار کی نگرانی ہوتی رہے۔ پی ایچ ای ڈپارٹمنٹ دیہی برادریوں کو اس طرح کی تربیت اور سہولیات فراہم کراہا ہے کہ وہ ایسے گاؤوں میں وقتا فوقتا پانی کے معیار کی جانچ کرتے رہیں۔ جھارکھنڈ میں پانی کی جانچ میں ’’جل سہیاس‘‘ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صحت عامہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فراہم کئے جانے والے پانی کو پینے کے لائق بنانے پر خاص دھیان دیا جارہا ہے جس کے لئے جھارکھنڈ میں عام لوگوں کے لئے پانی کی کوالٹی کی جانچ کرنے والی لیباریٹریاں کھولی گئی ہیں تاکہ عام لوگ جب بھی چاہیں مناسب قیمت پر پانی کے نمونے کی جانچ کراسکیں۔

’سب کا ساتھ ، ساب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کوئی بھی نہ چھوٹے اور یہ تمام لوگوں کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی کے مقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔2019 میں مشن کے آغاز کے وقت ملک کے مجموعی 19.20 کروڑ دیہی کنبوں میں سے صرف 3.23 کروڑ کنبوں کو نل کا پانی دستیاب تھا۔ گزشتہ 28 مہینوں میں کووڈ-19 اور لاک ڈاؤن کے باوجود جل جیون مشن کو تیزی سے لاگو کیا گیا اور آج 5.50 کروڑ دیہی کنبوں کو پینے کے نل کے پانی کا کنکشن مہیا کرایا جاچکا ہے۔ گوا، تلنگانہ، ہریانہ کی ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں انڈومان ونکوبار جزائر اور پڈوچیری، ڈی اینڈ این ایچ اور ڈی اینڈ ڈی کے سوفی صد دیہی کنبوں کو نل کے پانی کی سہولت حاصل ہے۔ اس وقت 84 اضلاع اور 1.30 لاکھ سے زیادہ گاؤوں کے ہر گھر میں نل کے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔

****

 

 

U.No:15020

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1786644) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Tamil